DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan’s Wajahat Khalid Shines at National Wushu Championship, Secures Second Position

کلرسیداں کے نوجوان وجاہت خالد کی شاندار کارکردگی، نیشنل ووشو چمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، نومبر، 2025ء) —کلرسیداں کے نوجواں کھلاڑی وجاہت خالد نے آرمی کی جانب سے رسالپور میں منعقدہ 25 نیشنل وشو چمپئن شپ مقابلوں میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی مقابلوں میں ملک بھر سے مختلف محکموں نے حصہ لیا کلرسیداں کے وجاہت خالد نے آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی اوار عمدہ کھیل کی بدولت نہ صرف خوب داد سمیٹی بلکہ دوسری پوزیشن بھی حاصل کرلی اس موقع پر ڈائریکٹر ووشو فیڈریشن ملک افتخار صاحب ،کرنل ذیشان، میڈم امںرین نے کھلاڑیوں میں میڈل اور انعامات تقسیم کیے وجاہت خالد نے اپنی پرفارمنس سے اپنی ٹیم کے ساتھ ساتھ علاقے کا نام بھی روشن کیا وجاہت خالد نے اس سے پہلے بھی مختلف مقابلہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اساتذہ اور والدین کے نام کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | November 01, 2025)
Young athlete Wajahat Khalid from Kallar Syedan delivered an outstanding performance at the 25th National Wushu Championship held in Risalpur, representing the Pakistan Army.

The event featured participants from various departments across the country. Demonstrating exceptional skill and determination, Wajahat not only earned widespread appreciation but also secured second place in the competition.

During the closing ceremony, Director Wushu Federation Malik Iftikhar, Colonel Zeeshan, and Madam Amreen distributed medals and awards among the winning athletes.

Wajahat Khalid’s remarkable performance brought pride to both his team and his hometown. Having previously achieved success in multiple competitions, Wajahat dedicated this latest accomplishment to his teachers and parents, acknowledging their constant support and encouragement.

کلر سیداں میں وقف اراضی پر زبردستی قبضہ اور توڑ پھوڑ، مقدمہ درج

Illegal Encroachment and Vandalism on Auqaf Land in Daud Shah Haqani; Case Registered

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، نومبر، 2025ء) —جہانگیر اقبال سکنہ منڈی بہائوالدین نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ دربار حضرات دائود شاہ حقانی اور اس سے ملحقہ اراضی تعدادی 1153 کنال 9 مرلے قطعات 106 جو چیف ایڈمنسٹریٹر اوقات پنجاب کے نام وقف ہے اور محکمہ اوقاف اس کا سالانہ ٹھیکہ و پٹہ حسب پالیسی و حسب ضوابط نیلام عام کر رہا ہے۔ امسال اراضی کا پٹہ دار مسمی عثمان اسلم سکنہ کلر سیداں ہے۔ پٹہ دار نے دفتر کو درخواست دی کہ بندہ وقف اراضی ملحقہ دربار حضرات با با دائود شاہ حقانی کی اراضی تعدادی 1153 کنال کا پٹے دار ہے اور سالانہ پٹہ ادا کر رہا ہے ۔مورخہ 23 اکتوبر بوقت قریب رات ساڑھے 8 بجے مسمی شیر زمان ہمراہ اپنی بیوی رحمت جان، اسرار ٹکا مسلح ڈنڈا،زیارب کریم مسلح پستول میری اراضی جو پٹہ پر حاصل کی گئی ہے میں بغیر اجازات جبرا داخل ہو گئے اور اراضی پر نصب شدہ مین گیٹ کو توڑا ،شیر زمان نے ہمراہ مذکوران کے محکمہ کی مقبوضہ اراضی پر قبضہ و مداخلت کی اور اراضی کے اندر بنا ایک کمرہ کو توڑ دیا۔وہاں پر موجود سامان جس میں 12 عدد بوری سیمنٹ،تیار چھتوں کے 8 سلیپس اور 300 بلاک چوری کر لئے ۔

British Deputy High Commissioner Alice Moss Visits Thatthi, Discusses Pakistani Community Issues

برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر ایلس موس کا تھاتھی دورہ، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، نومبر، 2025ء) —برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر ایلس موس کا دورہِ تھاتھی،سابق تحصیل ناظم چوھدری محمد عظیم کی رہائشگاہ پربرٹش پاکستانی کیمونٹی سے ملاقات کی اور دوطرفہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم کلرسیداں حافظ ملک سہیل اشرف، سابق ناظم یوسی چوآخالصہ راجہ داؤد اکبر، میڈم نبیلہ انعام نے بھی شرکت کی برٹش ہائی کمیشن کی نمائندگی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلس موس نے کی ان کی معاونت ہیڈ آف کونسلر سروسز عدیلہ ناز،وائس کونسل سو دانش،کیمرون ہیرس نے کی اس موقع پر برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Effective Policing by Kallar Syedan Police: Drug Supplier Sentenced to 10 Years Imprisonment and Rs 100,000 Fine

کلر سیداں پولیس کی مؤثر کارروائی، منشیات فروش کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، نومبر، 2025ء) —کلرسیداں پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی،مجرم محمد شاہ زیب کو10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے1 کلو350 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ کلرسیداں پولیس نیاپریل 2025میں گرفتار کیا تھا۔ادھر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔

6th Annual Free Eye Camp Held in Dhok Chauhan, Hundreds Receive Free Medical Care

ڈھوک چوہان میں چھٹا سالانہ فری آئی کیمپ، سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، نومبر، 2025ء) —چشم بکس ٹریڈنگ کمیونٹی یوکے کے زیراہتمام اور معروف سماجی شخصیت حاجی لطیف چوہان کی زیر سرپرستی ڈھوک چوہان میں چھٹا سالانہ فری آئی کیمپ منعقد ہوا جس میں ماہرین امراض چشم، تربیت یافتہ پیرا میڈیکل عملہ اور رضاکاروں نے سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں، جن میں آنکھوں کے معائنے، آپریشن، نظر کے چشمے، جدید ٹیسٹ اور ادویات شامل تھیں آنکھوں کا معائنہ جدید طبی آلات کی مدد سے کیا گیا جبکہ سفید موتیا اور دیگر امراض کے شکار افراد کے مفت آپریشن بھی کیے گئے۔کیمپ میں آنے والے مریضوں کو نہ صرف آنکھوں کے لینز اور چشمے فراہم کیے گئے بلکہ مستحق مریضوں کے لیے مفت لیبارٹری ٹیسٹ، مکمل طبی تشخیص اور معیاری ادویات بھی دی گئیں۔ منتظمین کی جانب سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کھانے اور آرام کے انتظامات بھی کیے گئے تاکہ کسی کو کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

Khurram Ishtiaq Weds in Village Jaba; Dignitaries Attend Walima

گاؤں جبہ میں خرم اشتیاق کی شادی، ولیمہ میں معززین کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، نومبر، 2025ء) —گاؤں جبہ کے ٹھیکیدار ملک محمد رفاقت کے بھانجے خرم اشتیاق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں چوھدری شاہد گجر،راجہ عاصم صدیق،عتیق الرحمان،وھاب ریاض ق دیگر نے شرکت کی

Ounib Ahmad Raza Marries in Kallar Syedan; Walima Attended by Prominent Political and Social Figures

کلر سیداں میں اونیب احمد رضا کی شادی، ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، نومبر، 2025ء) —انجمن تاجراں کلرسیداں کے سرپرست اعلی حاجی ریاست حسین کے بھتیجے اور حاجی زاھد محمود کے فرزند اونیب احمد رضا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد کے علاؤہ محمود شوکت بھٹی،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،شیخ ساجد الرحمان، محمد ظریف راجا،حافظ سہیل اشرف ملک،مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد اعجاز بٹ،چوہدری ضیارب منہاس،چوھدری ابرار حسین،چوھدری توقیر اسلم،حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، عابد زاھدی،حاجی محمد اسحاق،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،شیخ حسن سرائیکی، سردار وسیم خان،سیٹھ عبدالروف، الطاف بھٹی صراف،عاقب علی،حاجی طارق تاج،مرزا مظفر اقبال بیگ،مرزا سہیل اطلس، چوھدری نعیم بنارس، حاجی شوکت علی، عبدالرحیم،احسن ریاست و دیگر نے شرکت کی۔

Sheikh Ikhlaq Ahmed Laid to Rest in Kallar Syedan; Prominent Political and Social Figures Attend Funeral

کلر سیداں میں شیخ اخلاق احمد کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، نومبر، 2025ء) —نوجوان کاروباری شیخ سلیمان شمسی کے ماموں اور شیخ زین اخلاق کے والد محترم شیخ اخلاق احمد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور،جےیوآئی کے صوبائی رہنماء مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، چوھدری اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،چوھدری آبدار حسین،محمد فیاض کیانی،عاطف اعجاز بٹ، جنید بھٹی،عابد حسین زاہدی۔حاجی محمد اسحاق،شیخ خورشید احمد،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم خان،چوھدری توقیراسلم، چوہدری نعیم بنارس، حاجی ریاست حسین،شیخ ندیم احمد،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، عابد اللہ سیٹھی،سید زبیر علی شاہ،مولانا سلیم ربانی،شیخ اشتیاق حسین،شاہد جمیل عباسی، تنویراخترشیرازی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button