کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |31, اکتوبر، 2025)–گوجرخاں کی تحصیل جسوالہ کا رہائشی چالیس سالہ یاسر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیزاب پی لیا۔ تیزاب پینے سے اس کی حالت انتہائی خراب ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی اہل خانہ نے اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کلرسیداں منتقل کیا، جہاں موجود ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
تاہم، مریض کی نازک حالت کے پیشِ نظر اسے مزید علاج کے لیے راولپنڈی اسپتال ریفر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، زخمی یاسر کا دماغی توازن بھی درست نہیں بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ معاملہ خودکشی کی کوشش ہے یا کوئی
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 28, 2025) –A 40-year-old man named Yasir, a resident of Jaswala, Tehsil Gujar Khan, reportedly consumed acid under unknown circumstances. As a result, his condition became critical.
Family members immediately rushed him to the Tehsil Headquarters Hospital in Kallar Syedan, where doctors provided initial medical treatment.
Due to the severity of his condition, Yasir was later shifted to a hospital in Rawalpindi for further treatment.
According to hospital sources, the victim’s mental condition is also reported to be unstable. Police are investigating the incident to determine whether it was a suicide attempt or an accident.
کلر سیداں میں صوبائی محتسب پنجاب کی کھلی کچہری — سائلین کی محکمہ مال، پولیس اور صفائی عملے کے خلاف شکایات
Open Court of Punjab Ombudsman in Kallar Syedan — Citizens lodge complaints against Revenue, Police,
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |31, اکتوبر، 2025)–صوبائی محتسب پنجاب ریجنل آفس راولپنڈی کے ایڈوائزر محمد احسان طفیل کی کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری میں سائلین نے محکمہ مال،محکمہ پولیس اور صفائی کے عملے کیخلاف شکایات کیں۔وادی حسین سکنہ دوبیرن کلاں نے بتایا کہ وہ معذور ہیں اور فرانس میں مقیم ہیں اور اج کل پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ زمین کی تقسیم کا کیس تین برس قبل تحصیلدار کلر سیداں کی عدالت میں دائر کیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ تحصیلدار کلر سیداں کا طیب نامی ریڈر مختلف رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور اس نے انتہائی پریشان کر رکھا ہے۔نقشہ جیم بھی پاس ہو چکا ہے لیکن ریڈر اس کی منظوری کیلئے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے کی رشوت طلب کر رہا ہے۔اس نے بتایا کہ میں فرانس میں مقیم ہوں اور زرمبادلہ کی صورت میں اپنے ملک کی خدمت کر رہا ہوں۔اب درازی عمر کی وجہ سے انتہائی کمزور و لاغر ہوں اور چلنے پھرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔محمد شفیق سکنہ موہڑہ بختاں نے شکایت کی میرے والد کی ذاتی ملکیتی اراضی موہڑہ بختاں میں موجود ہے اور محکمہ مال میں درج رجسٹرڈ ہے۔میرے ماموں فرزان احمد اور والد کے خالہ زاد بھائی جاوید اختر نے بدیانتی اور جعل سازی کرتے ہوئے میرے والد کی زیادہ تر اراضی اپنے قبضے میں کر لی ہے۔جب زمین کی پڑتال کی غرض سے متعلقہ حلقہ پٹواری محمد اخلاق بھٹی کے پاس گیا تو اس نے پڑتال کرنے سے صاف انکار کر دیا،میں اے ڈی سی (ر) راولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے پاس بھی گیا مگر کسی جگہ سے مجھے انصاف نہ مل سکا۔وقاص احمد سکنہ موہڑہ بختاں نے شکایت کی کہ اس کا انتقال نمبر 2261 غلط اور جعل درج کیا گیا ہے جس پر انکوائری کی جائے۔حلقہ پٹواری محمد اخلاق،تحصیلدار محمود احمد بھٹی ، ملک راشد ریاض،بنیا مین،مطلوب حسین وغیرہ کی طلبی کر کے جواب طلب کیا جائے۔دوبیرن کلاں کے لیگی رہنما ظفر اقبال کیانی نے شکایت کی کہ دوبیرن کلاں میں صوبائی گورنمنٹ کی جگہوں پر قبضہ ہے اسے واگزار کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔حاجی محمد مشکور نے شکایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی راولپنڈی کی جانب سے کلر سیداں میں جو نرخ ناموں کی لسٹیں تقسیم کی جاتی ہیں وہ زمینی حقائق سے بہت مختلف ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کو آئے دن جرمانے کئے جاتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کے روز محکمہ صفائی کا عملہ ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا جس کی وجہ سے تعفن پھیلا رہتا ہے۔لیاقت حسین سکنہ ستھوانی نے شکایت درج کروائی کہ اس کے بیٹے شفقت حسین کو تھانہ کلر سیداں پولیس نے 22 ستمبر کے روز گھر سے اٹھایا اور 26 ستمبر تک اسے حبس بے جا میں رکھا اور اس دوران اسے کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔پولیس نے میری درخواست کو ٹیگ بھی نہیں لگایا۔ چھاپے کے وقت پولیس میری 12 رائفل اور دو عدد موبائل فونز بھی اٹھا کر لے گئی۔سابق کونسلر نوید اختر مغل نے شکایت کی کہ کلر سیداں میں سیوریج اور سٹریٹ لائٹس کا کوئی نظام نہیں،گلیات کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔سابق کونسلر سرفراز نے شکایت کی کہ ایم سی کلر سیداں میں نقشہ کی منظوری کیلئے چار سال سے چکر لگا رہا ہوں، کوئی بھی کام مٹھی گرم کئے بغیر نہیں ہو رہا۔
News in brief…
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |31, اکتوبر، 2025)–کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی رخسار تعلیم نے دوران گشت سہراب علی سکنہ نوتھیہ کے قبضے سے دس لیٹر شراب برآمد کر لی۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |31, اکتوبر، 2025)–جامعہ مسجد قادریہ جیلانیہ محلہ قادریہ گوجرخاں روڈ میں ماہانہ درس قرآن ومحفل گیارہویں شریف کی تقریب 2نومبر بروز اتوار بعد نماز مغرب منعقد ہو گی جس سے پروفیسر علامہ ارشد مصطفوی خطاب کریں گے۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |31, اکتوبر، 2025)–تنظیم اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ایک تقریب دو نومبر بروز اتوار دن گیارہ بجے مرید چوک کلرسیداں میں منعقد کو رہی ہے جس سے تنظیم کے امیر شجاع الدین شیخ امت کا انتشار اور ہماری زمہ داریوں کے عنواں سے خطاب کریں گے