DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Punjab Ombudsman Ensures Timely Justice for Citizens, Says Advisor

عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنا صوبائی محتسب کی اولین ترجیح ہے، ایڈوائزر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |30, اکتوبر، 2025)– ایڈوائزر برائے صوبائی محتسب پنجاب، ریجنل آفس راولپنڈی محمد احسان طفیل نے کہا ہے کہ صوبائی محتسب کا ادارہ عوام کو انصاف اور بروقت دادرسی فراہم کرنے کے لیے مؤثر انداز میں سرگرمِ عمل ہے۔ کسی بھی صوبائی محکمے کے خلاف آنے والی شکایت پر کارروائی ہمارے دائرۂ اختیار میں ہے اور نوّے ایام کے اندر فیصلہ سنایا جاتا بھی ہے۔انہسں نے کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محکموں کی ناانصافی یا سستی کے باعث متاثرہ شہریوں کو فوری ریلیف دلانا ادارے کی اولین ترجیح ہے عملے کی کمی کے باوجود صوبائی محتسب ریجنل آفس راولپنڈی میں ایک ماہ کے دوران 120 سے زائد درخواستوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید نے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ دراصل “عوام کا وکیل” ہے جو شہریوں کی جانب سے سرکاری اداروں کے خلاف کارروائی کرتا ہے اور فیصلوں پر عمل درآمد کو بھی یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شکایت کنندہ کو ریلیف مل جائے اور دادرسی ہو جائے تو کیس کو داخلِ دفتر کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شہری سفر کرنے یا دفتر آنے کی سکت نہیں رکھتے ان کی سہولت کے لیے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ عوام اپنی شکایات صوبائی محتسب کی ویب سائٹ، ای میل یا ہیلپ لائن 1050 پر کال کر کے بھی درج کروا سکتے ہیں۔ایڈوائزر نے واضح کیا کہ عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات صوبائی محتسب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، لہٰذا ایسے کیسز پر کارروائی نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی کوشش ہے کہ عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم ہو اور سرکاری محکموں کی غفلت یا بدعنوانی سے شہریوں کو محفوظ رکھا جائے صوبائی محتسب کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا، انصاف تک آسان رسائی فراہم کرنا اور شفاف طرزِ حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔کھلی کچہری میں زیادہ تر شکایات پولیس،صفائی اور محکمہ مال سے متعلقہ تھیں جس پر ایڈوائزر نے درخواستیں وصول کر کے کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نوید مغل نے شہر بھر کی گلیات کی شکست و ریخت اور سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی شکایت کی کامران نسیم نے کہا کہ شہر کے کئی علاقوں میں گندگی اٹھائی ہی نہیں جاتی ساری کارکردگی مخصوص علاقوں تک ہی محدود یے۔

Kallar Syedan (Pothohar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 30, 2025) — Advisor to the Punjab Ombudsman, Regional Office Rawalpindi, Muhammad Ihsan Tufail, has said that the Office of the Provincial Ombudsman is actively working to provide citizens with justice and prompt redress of grievances. Speaking to local media after holding an open court in Kallar Syedan, he stated that complaints against any provincial department fall within the Ombudsman’s jurisdiction and are decided within 90 days.

He emphasised that providing immediate relief to citizens affected by negligence or injustice from provincial departments is the institution’s top priority. Despite staff shortages, over 120 complaints have been processed in the past month at the Rawalpindi Regional Office.

Tufail described the Ombudsman’s office as the “people’s lawyer,” ensuring that actions are taken against government bodies and that decisions are implemented. He added that cases are closed once the complainant receives relief.

For citizens unable to travel, hearings are also conducted via video link. Complaints can be submitted through the Ombudsman’s website, email, or by calling the helpline 1050.

He clarified that cases already under trial in courts do not fall under the Ombudsman’s jurisdiction. The advisor reiterated that the goal is to provide justice at people’s doorsteps, protect citizens from departmental negligence and corruption, and promote transparency and good governance.

Most of the complaints received during the open court were related to police, sanitation, and the revenue department. Local leaders, including Naveed Mughal and Kamran Naseem, highlighted issues such as broken streets, non-functional streetlights, and poor sanitation services.

کنوہا میں نادرا موبائل وین کی آمد، شہریوں کو شناختی کارڈ سہولت گھر کی دہلیز پر

NADRA Mobile Van Provides ID Services in Kanoha on Public Request

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |30, اکتوبر، 2025)– عوامی سہولت اور خدمتِ خلق کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے یونین کونسل کنوہا کے سابق چیئرمین اور فوکل پرسن چوہدری شاہد اکبر گجر کی خصوصی درخواست پر نادرا موبائل رجسٹریشن وین نے بنک چوک کنوہا کا دورہ کیا، جہاں شہریوں کو ان کی دہلیز پر شناختی کارڈز اور بچوں کے ب فارم کے اجراء کی سہولت فراہم کی گئی۔نادرا ٹیم نے اپنے اس ایک روزہ دورے کے دوران 150سے زائد مرد و خواتین کے نئے شناختی کارڈ بنائے جبکہ متعدد بچوں کے ب فارم بھی جاری کیے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد صبح سے شام تک نادرا وین کے دفتر میں موجود رہی اور اپنے شناختی و دستاویزی امور مکمل کروائے۔نادرا موبائل وین کی آمد سے قبل شہریوں کو شناختی کارڈ یا ب فارم بنوانے کے لیے کلر سیداں شہر یا راولپنڈی کے دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے، جس میں نہ صرف وقت بلکہ اخراجات بھی زیادہ آتے تھے۔چوہدری شاہد اکبر گجر نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا حکام سے رابطہ کیا اور دیہی سطح پر موبائل رجسٹریشن وین کی فراہمی کو ممکن بنایا۔

Illegal Afghan National Arrested in Kallar Syedan; Shop Owner Also Booked

کلر سیداں میں غیر قانونی افغانی گرفتار، دکان کے مالک کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |30, اکتوبر، 2025)–کلرسیداں پولیس نے شہر کے وسط میں مقیم غیر قانونی افغانی کو گرفتار کرنے کے بعد دوکان اور رھائش کے مالک عبدالجلیل کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا افغانی کو دوکان اور رھائش کرایہ پر دینے پر کلرسیداں میں یہ پہلا مقدمہ درج ہوا جس کا شہریوں نے خیرمقدم کرتے ہوئے ایس ایچ او ایشہکٹر عاقب رازق کو دلی مبارکباد دی کلرسیداں پولیس بسلسلہ گشت و ہڑتال کرایہ داران کلرسیداں بازار میں موجود تھی کہ شہر کے عین وسط میں واقع چوک کنارے ایک دکان بنام کوئٹہ چمن ڈرائی فروٹ کی چیکنگ پر دکان میں موجود ایک شخص جس کا نام و پتہ عزت خان ولد قضاء خان سکنہ افغانستان معلوم ہوا جس نے مالک مکان کا نام حاجی جلیل احمد سے دکان اور دکان کے اوپر رہائش کرایہ پر لے رکھی تھی سے پڑتال پر کرایہ داری فارم پیش نہ کر سکا۔ کرایہ دار اور مالک مکان نے باوجود نوٹس کرایہ داری اور اعلانات کے باوجود کرایہ داری کا اندراج نہ کرایا اور حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کر کے ارتکاب جرم کیا جس پر کلرسیداں پولیس نے عزت اللہ کو گرفتار کرکے راولپنڈی منتقل کردیا جبکہ مالک دوکان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا۔

Eleven Illegal Afghan Nationals, Including Women and a Child, Arrested in Kallar Syedan Police Crackdown

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، گیارہ غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار — خواتین اور ایک بچی بھی شامل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |30, اکتوبر، 2025)–کلرسیداں پولیس نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے گیارہ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو گرفتار کر لیا جن میں 5 مرد 5 خواتین اور ایک 8 سالہ بچی بھی شامل ہے کلرسیداں پولیس کے جاری اعلامیہ میں بدھ کے روز بھریور کاروائی کی گئی جس میں کلرسیداں شہر کے عین وسط میں واقع چوک میں کوئٹہ چمن ڈرائی فروٹ پر کاروائی کی گئی جہاں سے افغانی عزت اللہ کو گرفتار کیا گیا اسے جلیل نامی مقامی شخص نے دوکان اور رھائشی کمرہ کرایہ پر دے رکھا تھا جس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا موہڑہ وینس کنوھا سے بھی دو افغانیوں نیاز محمد ولد اختر گل اور منصف ولد طور خان کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں ناصر محمود نے مکان کرایہ پر دے رکھا تھا اس کے علاؤہ چوکپنڈوری سے سید محمد،زوجہ سید محمد،شیر محمد ولد ملنگ خان،دختران سید خاں،زوجہ ملنگ خاں،دختر سید خان اور زوجہ نوازخان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

Wedding Reception of Saqib Ali Held in Kallar Syedan, Attended by Prominent Figures

کلر سیداں میں ثاقب علی کی دعوتِ ولیمہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |30, اکتوبر، 2025)–مقامی کاروباری محمد حنیف مغل کے فرزند ثاقب علی کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ حسن ریاض،کرنل تیمور صابر،شیخ حسن سرائیکی، چوھدری توقیراسلم،عابد زاھدی،ملک زبیر احمد، نمبردار اشفاق کیانی، شاھد جمیل عباسی،صغیر بھولا،ناصر محمود،محمد لطیف،احمد حنیف،اسد محمود و دیگر نے شرکت کی۔

Sheikh Akhlaq Ahmad Passes Away; Funeral to Be Held Thursday at Kallar Syedan Sports Ground

شیخ اخلاق احمد انتقال کر گئے نمازِ جنازہ بروز جمعرات دن 11بجے کلر سیداں سپورٹس گراونڈ میں ادا کی جائے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |30, اکتوبر، 2025)–نوجواں مسلم لیگی رہنما شیخ سلیمان شمسی کے ماموں اور شیخ زین کے والد محترم شیخ اخلاق احمد انتقال کر گئے نمازِ جنازہ بروز جمعرات دن 11بجے کلر سیداں سپورٹس گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔

محمد ثاقب مغل فرانس کا دعوت ولیمہ

Muhammad Saqib Mughal of France Wedding Reception

Show More

Related Articles

Back to top button