کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 اکتوبر، 2025) —ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں زراعت کے فروغ اور کاشتکاروں کی فلاح کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسان کارڈ پروگرام کے فیز ٹو کے تحت کاشتکاروں کے لیے مزید آسانیاں فراہم کی ہیں، جن میں 30 فیصد کیش سہولت، 20 فیصد ڈیزل سبسڈی برائے ٹریکٹرز، اور زرعی آلات کی رعایتی فراہمی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے، جس سے کسانوں کو اپنی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا اور خریداری کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہترین بارشوں کا تحفہ دیا ہے جو گندم کی بہتر پیداوار کے لیے نہایت موزوں ثابت ہوگا۔سید شاہد افتخار بخاری نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے کسان دوستانہ پالیسیوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت نہ صرف گرین ٹریکٹر اسکیم شروع کی گئی ہے بلکہ جدید زرعی آلات بھی سبسڈی پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ کسان کارڈ کے ذریعے متعدد انعامات اور ترغیبات بھی رکھی گئی ہیں تاکہ کاشتکار جدید طریقۂ کاشت اپنائیں اور اپنی زمین کی پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اس وقت زراعت اور کسانوں کے حوالے سے ایک مثالی ہم آہنگی موجود ہے، جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی گئی۔ دونوں حکومتیں کسانوں کے ساتھ دوستی اور تعاون کے جذبے سے کام کر رہی ہیں۔ ڈائریکٹر زراعت کے مطابق، اس سال راولپنڈی ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف پچھلے سال کے مقابلے میں ایک لاکھ ایکڑ زیادہ مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ہدف 15 لاکھ ایکڑ تھا جبکہ اس سال اسے 16 لاکھ ایکڑ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں، کاشتکاروں کو فنی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں، اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ کھاد، بیج اور مشینری کی خریداری میں مالی مشکلات کا سامنا نہ کریں۔ سید شاہد افتخار بخاری نے آخر میں کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے کاشتکاروں سے جو محبت اور اعتماد کا رشتہ قائم کیا ہے، اب یہ وقت ہے کہ کسان بھی پاکستان سے محبت کا عملی ثبوت دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں اور ملکی خود کفالت کے خواب کو حقیقت بنائیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | October 29, 2025) — Director of Agriculture Extension, Rawalpindi Division, Syed Shahid Iftikhar Bukhari, has stated that on the special directives of the Chief Minister of Punjab, concrete steps are being taken across the province to promote agriculture and ensure the welfare of farmers.
He said that under Phase Two of the Kisan Card Program, the Punjab government has introduced several new facilities for farmers, including a 30% cash assistance option, a 20% diesel subsidy for tractors, and discounted access to agricultural machinery.
Bukhari further announced that the Government of Pakistan has set the wheat support price at Rs. 3,500 per maund, ensuring that farmers receive fair compensation for their hard work and face no hurdles during the procurement process. He added that recent favorable rainfall will significantly boost wheat production this season.
He highlighted that the Punjab government has launched a series of farmer-friendly policies, including the Green Tractor Scheme and the provision of modern agricultural equipment on subsidy. The Kisan Card also offers various rewards and incentives to encourage farmers to adopt modern cultivation techniques and enhance productivity.
According to Bukhari, there is now an exemplary level of coordination between the federal and provincial governments regarding agricultural development and farmer welfare — something unprecedented in the past. Both governments, he noted, are working hand in hand with a spirit of cooperation and support for farmers.
The Director of Agriculture revealed that this year, the wheat cultivation target for the Rawalpindi Division has been increased by 100,000 acres compared to last year — from 1.5 million acres to 1.6 million acres. He emphasized that field teams are actively guiding farmers and working to resolve their issues promptly. Additionally, the Agriculture Department is offering easy-term agricultural loans to help farmers purchase fertilizers, seeds, and machinery without financial strain.
Concluding his remarks, Syed Shahid Iftikhar Bukhari said that with the strong partnership and trust between farmers and the government, it is now time for farmers to demonstrate their love for Pakistan by increasing wheat cultivation and helping the country achieve true self-sufficiency.
کلرسیداں میں تنظیم اسلامی کی تقریب، امیر شجاع الدین شیخ 2 نومبر کو خطاب کریں گے
Tanzeem-e-Islami to Hold Event in Kallar Syedan; Ameer Shujauddin Sheikh to Address on November 2
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 اکتوبر، 2025) —تنظیم اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ایک تقریب دو نومبر بروز اتوار دن گیارہ بجے مرید چوک کلرسیداں میں منعقد کو رہی ہے جس سے تنظیم کے امیر شجاع الدین شیخ امت کا انتشار اور ہماری زمہ داریوں کے عنواں سے خطاب کریں گے
Provincial Ombudsman’s Advisor Muhammad Ehsan Tufail to Address Open Court in Kallar Syedan Today
صوبائی محتسب کے ایڈوائزر محمد احسان طفیل آج کلرسیداں میں کھلی کچہری سے خطاب کریں گے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 اکتوبر، 2025) —صوبائی محتسب پنجاب کے ایڈوائزر محمد احسان طفیل آج بروز بدھ دن گیارہ بجے میونسپل آفس کلرسیداں میں کھلی کچہری سے خطاب کریں گے
Inter-Club Karate Championship Concludes in Kallar Syedan with Participation of Over 300 Players
کلرسیداں میں انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر، 300 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 اکتوبر، 2025) —انٹر کلب کراٹے چیمپین شپ مقابلے کلرسیداں میں اختتام پذیر،300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔سابق رکن بلدیہ عاطف اعجاز بٹ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی تھے۔
Wedding of Chaudhry Jamil Ahmed’s Daughter Turns into Major Political Gathering with Prominent Figures in Attendance
وہدری جمیل احمد کی دختر کی شادی سیاسی اجتماع میں بدل گئی، اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 اکتوبر، 2025) —معروف مسلم لیگی رہنماچوہدری جمیل احمد کی دختر کی شادی چوہدری محمد اختر سابق وائس پریزیڈنٹ زرعی ترقی بینک کے فرزند کیپٹن ڈاکٹر چوہدری حسن اختر کے ساتھ انجام پائی، رخصتی کی تقریب سیاسی اجتماع میں بدل گئی جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان ناصر، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ارکان پارلیمنٹ بیرسٹر دانیال چوہدری، ملک ابرار احمد،انجم عقیل خان، محترمہ طاہرہ اورنگزیب، محترمہ فرح ناز اکبر، سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان،ملک افتخار احمد، راجہ شوکت عزیز بھٹی، ضیاء اللہ شاہ، راجہ محمد حنیف،شازیہ رضوان، اسماء ناز عباسی،چوھدری جاوید کوثر،حاجی عمر فاروق،جنرل سیکرٹری پی ایم ایل (ن) آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس عثمان شوکت، گروپ لیڈر سہیل الطاف، زاہد لطیف خان، اسد مشہدی،محمد افضل کھوکھر،راجہ جاوید اخلاص، حاجی پرویز خان، سابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری، سابق آئی جی پرویز راٹھور، سابق آئی جی طارق یاسین، ریٹائرڈ ایڈیشنل آئی جی جمیل احمد ہاشمی، ڈی آئی جی خالد رشید، ڈائریکٹر آئی بی یاسین فاروق، ایڈوکیٹ راجہ عبدالحمید، قاضی عبدالوقار کاظمی، شاہد غفور پراچہ، شیخ آصف ادریس،شوکت محمود قاضی، راجہ محمد جواد، جاوید مغل، مرزا عمر اسد اللہ، سردار نسیم، ذیشان نقوی، شانی شاہ، چوہدری رفعت، ایم ساجد عباسی، چوہدری فیاض اختر، چوہدری توقیر اسلم، رانا خرم، چوہدری مزمل، ڈاکٹر صفدر، حاجی ممتاز، طارق مغل، قاضی خالد، فہد برلاس، خورشید برلاس، چوہدری جمیل وارثی، چوہدری نوید ایڈووکیٹ اور چوہدری عبدالعزیز، چوھددی نوید امین،امیر افضل قریشی، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
Sister of Former Punjab Teachers Union Kallar Syedan President Arshad Mahmood Bhatti Passes Away
پنجاب ٹیچرز یونین کلرسیداں کے سابق صدر ارشد محمود بھٹی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29 اکتوبر، 2025) — پنجاب ٹیچرز یونین کلرسیداں کے سابق صدر ارشد محمود بھٹی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ پنڈ بینسو کے قریب سنگھوٹ میں آف کی گئی جس میں کے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،خلیفہ قاضی عتیق احمد قریشی، چوہدری شفقت محمود،چوھدری صداقت حسین، علی افسر بھٹی،چوھدری ٹوقیراسلم، چوہدری سفیر اشرف،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود، زین العابدین عباس،عابد زاھدی،حاجی محمد اسحاق،شیخ حسن سرائیکی،چوھدڈی شاھد گجر،راجہ محمد جاوید،راجہ اعجاز مصطفی،چوھدری محمد شفیق،ماسٹر محمد خطاب،ماسٹر محمد شبیر،سیٹھ عبدالروف بٹ،،شبیر بھٹی،تنویر ہاشمی،مسعود بھٹی،علی اصغر بھٹی،ماسٹر علی رضا،بابو لیاقت بھثی، قاضی امجد محبوب، راجہ انوار الحق و دیگر نے شرکت کی۔