DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Unjustified Increase in Bread Price Triggers Public Concern in Kahuta, Authorities Silent

کہوٹہ میں نان کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ، شہری پریشان، انتظامیہ خاموش

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2025)
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت،شہر میں خود ساختہ مہنگائی عروج پر،نانبائیوں نے نان کی قیمت میں 5روپے اضافہ کر دیا،شہریوں میں شدید تشویش، ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،تفصیل کے مطابق کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی،کہوٹہ شہر میں تاجروں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے خود ساختہ مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکال دیں کہوٹہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نانبائیوں نے نان کی قیمت میں 5روپے اضافہ کر دیاجس کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کہوٹہ شہر اور گرد و نواح میں تندور مالکان نے نان کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔نئی قیمت کے مطابق نان کی قیمت میں روپے سے بڑھا کر پچیس روپے مقرر کردی گئی ہے۔ شہریوں نے نان کی قیمت میں اچانک اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تندور مالکان کی جانب سے خود ساختہ اضافے کا نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Mator (Pothwar.com —  Kabir Ahmed Janjua | October 25, 2025) — The residents of Kahuta are expressing deep concern over a sharp, self-imposed increase in the price of naan, following what citizens describe as gross negligence by the local administration.

According to details, due to the lack of oversight by the Kahuta administration, local traders and tandoor owners have unilaterally raised naan prices by Rs. 5, setting the new price at Rs. 25 per piece.

This move has sparked frustration among citizens, who say that artificial inflation has broken all previous records and made life increasingly difficult for low-income families.

Residents have appealed to the district administration to take suo motu notice of the unauthorised price hike and ensure strict implementation of official price lists to bring relief to the public.

 

PML-N Leaders Dr. Arif Qureshi and Rafiqat Janjua Attend Peace Committee Meeting, Demand Release of Allama Zahoor Naqeebi and His Son
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ڈاکٹر عارف قریشی اور رفاقت جنجوعہ کی امن کمیٹی اجلاس میں شرکت، علامہ ظہور نقیبی اور ان کے صاحبزادے کی رہائی کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2025)
سٹی صدر کہوٹہ مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور رفاقت جنجوعہ کی کمشنرآفس راولپنڈی میں امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت، ضلع بھر میں امن وا مان کے حوالے سے گفتگو،کہوٹہ سے گرفتار ہونے والے علامہ ظہور اعوان نقیبی اور ان کے صاحبزادے قاسم علی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا،بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق حسن چیمہ سے بھی ملاقات کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل کمشنر آفس راولپنڈی میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی کہوٹہ سے دیگر ممبران امن کمیٹی کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ نے بھی شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہوٹہ سے گرفتار ہونے والے علامہ ظہور نقیبی اور ان کے صاحبزادے قاسم اور دیگر تمام بے گناہ افراد کی گرفتاری کے سلسلے میں بات کی گئی اور ان اور تمام ممبران کی جانب سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تمام علماء کرام سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر پاکستان اور اسلام کی ترویج اور امن و امان بہتر بنانے پر اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیابعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق حسن چیمہ سے ان کے افس میں صدر مسلم لیگ نون کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی اورہیلتھ کونسل ممبر رفاقت جنجوعہ نے ملاقات کی اور حلقہ کے ایم این اے اور ایم پی اے کا پیغام پہنچایا اور خاص طور پر علامہ ظہور احمد نقیبی کے ساتھ ان کہ صاحبزادے اور دیگر بیگناہ افراد کی فوری رہائی کی رہائی کی استدعا کی جس پر انہوں نے آئندہ دو روز تک بہتر نتائج کی امید دلائی اس موقع پر اس موقع پر اے ڈی ایل جی سے کہوٹہ میں بیوٹیفیکیشن کے لیے بننے والے 22 کروڑ روپے کے منصوبہ کو بہتر جگہ پر استعمال کرنے کی استدا کی جس پر ایڈیشنل کمشنر نے کمشنر راولپنڈی سے اس معاملے پر گفتگو کرنے اور منصوبے پر نظرثانی کرنے کا وعدہ کیا۔

Renowned Scholar Allama Qari Mufti Abdul Rahim Naqshbandi Mujaddidi Baghari Passes Away in England

معروف عالم دین علامہ قاری مفتی عبد الرحیم نقشبندی مجددی بگھاروی انگلینڈ میں انتقال کر گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2025)
صاحبزادہ محمد داؤد بگھاروی، قاری ارشد نقشبندی بگھاروی، قاری محمد امجد بگھاری اور ظفر بگھاری کے والد محترم معروف عالم دین حضرت علامہ قاری مفتی عبد الرحیم نقشبندی مجددی بگھاروی انگلینڈ میں سے وفات پا گئے ہیں ان کی نمازے جنازہ گذشتہ شام 6 بجے انگلیڈ میں ادا کیا گیا ان کی جسد خاکی پاکستان لانے کے بعد ان کی نمازے جنازہ کا اعلان کیا جائے گا علامہ قاری مفتی عبد الرحیم نقشبندی مجددی بگھاروی کی وفات پر بڑی تعداد میں علمائے کرام،سیاسی وسماجی شخصیات نے گہرے غم و دکھ کا اظہا ر کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button