DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Teacher Brutally Beats 10-Year-Old Student for Not Memorizing Lesson at Private School

کلر سیداں میں استاد کا 10 سالہ طالب علم پر بہیمانہ تشدد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |24, اکتوبر، 2025)–کلر سیداں میں ایک نجی تعلیمی ادارے میں استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر دس سالہ طالب علم محمد ارمان آصف کو ڈنڈوں سے پیٹ ڈالا، دار ارقم سکول میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں قاری آکاش نے حفظ کلاس کے طالب علم محمد ارمان آصف کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے معصوم طالب علم کی حالت غیر ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی طالب علم کے والدین سکول پہنچ گئے اور ٹیچر کیخلاف احتجاج کیا۔ ادھر معصوم بچے پر بہمانہ تشدد کے واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کیخلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ سکول کے چیف ایگزیکٹو محمد توقیر اعوان نے واقعہ کے فوری بعد معلم قاری آکاش کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com — Ikramul Haq Qureshi | 24, October, 2025) – In a private educational institution in Kallar Syedan, a teacher beat up a ten-year-old student, Muhammad Arman Asif, with sticks for not remembering the lesson.

This sad incident took place at Dar Arqam School, where Qari Akash tortured Muhammad Arman Asif, a student of the memorisation class, for not remembering the lesson, which left the innocent student in a state of shock.

As soon as the incident was reported, the student’s parents reached the school and protested against the teacher. Meanwhile, Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif and IG Punjab took notice of the incident of brutal torture on an innocent child and issued instructions to immediately register a case against the teacher, on which the Kallar Syedan ​​police took immediate action and detained the accused and transferred him to the police station, while the school’s Chief Executive Muhammad Tauqir Awan dismissed the teacher Qari Akash from his job immediately after the incident.

ملک کے معروف صحافی اور روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی کے سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر طارق وارٹی لاہور میں انتقال کر گئے

Tariq Warty, a renowned journalist and former resident editor of the Rawalpindi daily Nawa-e-Waqt, passed away in Lahore

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |24, اکتوبر، 2025)–ملک کے معروف صحافی اور روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی کے سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر طارق وارٹی لاہور میں انتقال کر گئے نمازجنازہ کوٹ وارث گکھڑ منڈی ضلع وزیر آباد میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں علمائے اکرام اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ادیر کلرسیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی نے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ طارق وارٹی اپنے دور کے نہایت شفیق ملنسار اور اصول پرست صحافی تھے جن کی وفات سے ملک ایک ذہین اور صاحب الرائے صحافی سے محروم ہو گیا ان کی صحافتی اقدار اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی خصوصی دعا بھی کی اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

طارق وارٹی کی یادگار تصویر جب وہ دو جنوری 1986 کو کلرسیداں میں نوائے وقت کے نمائندے اکرام الحق قریشی کی دعوت ولیمہ منعقدہ چوآخالصہ میں حاجی محمد نواز رضا کے ہمراہ شریک ہوئے۔

Three-day training sessions on the “Punjab Socioeconomic Registry” were launched in government educational institutions.

سرکاری تعلیمی اداروں میں “پنجاب سوشیو اکنامکس رجسٹری” کے حوالے سے تین روزہ تربیتی سیشنز کا آغاز کر دیا گیا۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |24, اکتوبر، 2025)– وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں “پنجاب سوشیو اکنامکس رجسٹری” کے حوالے سے تین روزہ تربیتی سیشنز کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ اقدام صوبائی حکومت کے اُس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت پالیسی سازی، منصوبہ بندی، اور عوامی بہبود کے لیے درست اور قابلِ اعتماد سماجی و معاشی ڈیٹا اکٹھا کرنے کا جامع نظام قائم کرنا ہے۔ ان تربیتی پروگراموں میں اساتذہ، ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز، ضلعی تعلیمی افسران، اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز سمیت مختلف سطحوں پر تعلیمی عملہ حصہ لے رہا ہے۔ ۔اس سلسلے میں بوائز ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں اور بوائز ہائی سکول کلر سیداں کو منتخب کیا گیا ہے چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی، طارق محمود نے جمعرات کے روز ان دونوں مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں سی ای او ایجوکیشن گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ بھی گئے جہاں انہوں نے سائنس و کیمپوٹر لیبس اور کلاسز کا دورہ کیا اور بچوں کے رزلٹ کے بارے میں استفسار کیا۔ سی ای او نے فرسٹ اور سیکنڈ آئیر کلاسز کا دورہ کیا، بچوں کی تعداد اور ان کے نتائج کے بارے میں بھی پوچھا جس پر سکول کی پرنسپل ڈاکٹرریحانہ علی شان نے ضلعی تعلیمی سربراہ کو بتایا کہ ہمارے سکول کی کلاس نہم اور دہم کی طالبات نے ضلع بھر میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں جس پر سی ای او نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ سکول میں تقریب منعقد کر کے ایسی ہونہار طالبات کو شیلڈز دی جائیں اور تقریب کی تصاویر انہیں بھیجی جائیں ۔سکول میں صفائی ستھرائی کے معاملات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button