DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Five Injured, Including Woman, as Diesel Spill Causes Road Accident near Maira Sanghal

کلر سیداں مہیرہ سنگال میں ڈیزل سڑک پر گرنے سے خوفناک حادثہ، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |15, اکتوبر، 2025)–کلرسیداں پنڈی روڈ پر مہیرہ سنگال کے قریب ڈیزل سڑک پر گرنے سے پھسلن کے باعث کار اور کیری ڈبہ بے قابو ہو کر الٹ گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی گاڑیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں محمد عمر اور ان کی اہلیہ چنام سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں آ رہے تھے جبکہ دیگر زخمی ہونے والوں میں موٹر سائیکل سوار حق نواز اور کیری ڈبہ میں سوار زین اور عبداللہ شامل ہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ایک ٹریکٹر ڈرائیور کو ٹھہرایا گیا جو گاڑی میں ڈیزل کے کین لوڈ کر کے جا رہا تھا اور وہ سڑک پر لیک ہو رہے تھے۔بعض پٹرول پمپ مالکان اور ٹریکٹر مالکان کھلے عام کینوں اور بوتلوں میں ڈیزل فروخت کر رہے ہیں، جس سے سڑکوں پر پھسلن اور حادثات معمول بن چکے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | October 15, 2025):
A serious traffic accident occurred near Maira Sanghal on the Kallar Syedan–Rawalpindi Road when diesel spilled onto the road, causing vehicles to lose control due to the slippery surface. A car and a carry van overturned, while a motorcyclist was hit and severely injured.

As a result, five people, including a woman, sustained injuries and were immediately shifted to the THQ Hospital Kallar Syedan for medical treatment.

According to details, Muhammad Umar and his wife were on their way to the THQ Hospital Kallar Syedan when their car met with the accident. Other injured persons include motorcyclist Haq Nawaz, and two passengers in the carry van, Zain and Abdullah.

Eyewitnesses held a tractor driver responsible for the incident, stating that he was transporting diesel cans that were leaking onto the road. Locals complained that some petrol pump owners and tractor drivers openly sell diesel in cans and bottles, leading to frequent road spills and accidents in the area.

کلر سیداں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، صارفین پریشان

Soaring Prices of Essential Commodities in Kallar Syedan Leave Consumers Struggling

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |15, اکتوبر، 2025)–اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بھاری اضافے نے صارفین کی کمر توڑ دی مرغ تین سو پچاس فی کلو ہے تو جناب ٹماٹر پانچ چھ سو روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں بھاؤ معلوم کرنے پر دوکاندار ڈیڑھ سو روپے پاؤ بتاتا ہے مٹر پانچ سو روپے، بھنڈی تین سو اور کریلہ ڈھائی سو روپے کلو فروخت ہو رھا یے چینی دو سو روپے کلو سے کم دستیاب نہیں،چند ہفتوں قبل تک سبزیات ہی صارفین کی پہنچ میں تھیں ان سب کے نرخ اب آسمانوں کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں،سرکاری سرپرستی میں چلنے والا ماڈل سہولت بازار دیگر بازاروں سے منہگا ہے جہاں سرکاری سرپرستی میں اشیا مقررہ نرخوں سے کئی گنا زائد پر فروخت کی جاتی ہیں۔

Raja Muhammad Sadiq: Taliban Have Forsaken Pakistan; Refugee Seats Essential for Kashmir’s Cause

راجہ محمد صدیق: طالبان نے پاکستان کا احسان فراموش کیا؛ مہاجرین کی نشستیں کشمیری جدوجہد کے لیے ضروری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |15, اکتوبر، 2025)–آزاد کشمیر کے وزیر معدنیات راجہ محمد صدیق نے کہا کہ ہم سمجھتے رہے کہ طالبان مقبوضہ کشمیر کی آزادی میں ہمارے مددگار ہوں گے پاکستان نے ان کی بے مثال مدد کی یہ احسان فراموش نکلے بھارت کی گود میں جا بیٹھے انہوں نے کلرسیداں کے قریب تل مہاجراں میں راجہ محمد وارث کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خان شبیر خان،سردار وسیم خان،چوہدری توقیراسلم،راجہ سلیمان صدیق و دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے بھارت میں کشمیر کے خلاف بیان دے کر پوری مسلم امہ کو مایوس کیا پاکستان نے اس کی روس سے جان چھڑائی یہ آج ہمیں بھی آنکھیں دکھا رہے ہیں یہ بدترین احسان فراموشی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم تاحال ازادکشمیر کابینہ کا حصہ ہیں وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس نہیں بلایا جب بلائیں گے تو لگ پتہ جائے گا انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کے خلاف باتیں کرنے والے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں چند فسادیوں اور دہشتگردوں نے حقوق کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو یرغمال بنا رکھا ہمیں اپنی وزارتوں سے کوئی دلچسپی نہیں یہ رہیں یا نہ رہیں مگر ہم مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کشمیری مت بھولیں کہ جموں کے تین لاکھ لوگوں نے ایک دن میں جام شہادت نوش کر رکھا ہے بیوفائی ہماری گھٹی میں نہیں ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے اور کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے زریعے تکمیل پاکستان کے لیئے مصروف جہدوجہد ہیں ہم اپنی اس جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ جموں کے لوگ ننگے سر ننگے پاؤں پناہ کے لئے پاکستان پیدل آئے تھے پاکستان ان کی منزل ہے ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت اور اداروں کو بھی ازادکشمیر کے مٹھی بھر لوگوں سے ہرگز بلیک میل نہیں ہونا چاہیئے یہ لوگ تکمیل پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ہمارا جینا مرنا پاکستان اور مہاجرین کے لیئے ہے،میں آٹھ بار لیکشن لڑ چکا ہوں مجھے مہاجرین کی نمائندگی پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں پر الیکشن لڑتے ہیں تو مسئلہ کشمیر کو ایک بار بھی زندہ کرتے ہیں اگر پاکستان سے مہاجرین کی نشستیں ختم کردی جائیں تو ہمارے بچے تک کشمیر کو بھول جائیں گے ان نشستوں کی مخالفت کرنے والے نظریہ اسلام و پاکستان کے مخالف اور فسادی ہیں ان سے مذاکرات ہر گز نہیں کرنے چاہیے۔ان کا ایجنڈا کشمیریوں اور پاکستانی لوگوں میں نفرت کے بیج بونے کے سوا کچھ نہیں یہ گمراہ لوگ ہیں

Chaudhry Khurshid Zaman: Pakistan Has Handed Its Natural Wealth to the West While People Remain Trapped in Poverty and Ignorance

چوہدری خورشید زمان: پاکستان نے بھی اپنے قدرتی خزانے مغرب کے حوالے کر دیے، عوام جہالت اور غربت میں جکڑی ہوئی ہے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |15, اکتوبر، 2025)–سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا جس کا وزن تقریبا آدھا کلو کے برابر ہے افریقہ کی سر زمین سے برآمد ہوا یہ اللہ تعالی کا عظیم تحفہ تھا جو افریقہ کو عطا ہوا مگر وہاں کے حکمرانوں نے اہلیت اور شعور کی کمی کے باعث یہ ہیرا امریکہ اور یورپ تک پہنچا دیا مگر افریقہ کی عوام غربت افلاس کی زنجیروں میں جھکڑی رہ گئی جبکہ ہمارے ملک پاکستان کا حال بھی افریقہ سے زیادہ مختلف نہیں اب پاکستان نے بھی اپنے قدرتی خزانے امریکہ اور یورپ کو دے دیئے ہیں یہاں حکمران کرپشن کے خمار میں مست ہیں اور عوام کو شعور و آگہی سے دور رکھا گیا ہے اسی اندھی سوچ کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں دنیا کی سب سے مہنگی بجلی فروخت ہوتی ہے غربت اور بیماری ہر گھر میں پھیل چکی ہے کیونکہ قوم کو تعلیم کے حق سے محروم کردیا گیا جس عوام سے شعور چھین لیا جائے وہ نعمتوں کے سمندر میں رہتے ہوئے بھی پیاسے مر جاتی ہے۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |15, اکتوبر، 2025)–سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی مٹور کے نواحی گاؤں لٹوری سیداں آمد، انہوں نے معروف سیاسی سماجی اور روحانی رہنما پیر سید خضر حسین شاہ کی وفات پر ان کے صاحب زادے سید سبطین عباس شاہ،بریگیڈیر سید جوادالحسن اور راجہ حمید احمد سلیم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک پیر ہونے کے باوجود سماجی سیاسی میدان میں بڑے فعال تھے ان کی وفات سے علاقہ ایک مدبر رہنما سے محروم ہوا یے۔

Show More

Related Articles

Back to top button