DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Anugration of Dheri Madho road held with MPA Raja Saghir Ahmed

کلر سیداں؛ ڈھیری مادھو روڈ کا افتتاح رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12, اکتوبر، 2025):مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ڈھیری مادھو روڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جھوٹ مکر و فریب اور تشدد کی بجائے تمام تر سازشوں کے باوجود اپنی ساری توجہ عوام کے مسائل کے حل پر مرکوز رکھتی ہے تمام علاقوں میں تعمیر و ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں
عوام سازشی عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لیئے مسلم لیگ ن کے ساتھ جڑے رہیں اس موقع پر سابق چیئرمین راجہ شوکت، جلیل احمد،قاضی اخلاق احمد اور قاضی عبدالقیوم بھی موجود تھے،راجہ صغیر احمد نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تمام مطالبات کو جلد عملی جامعہ پہنائیں گے مجھے عوام کے مسائل حل کرکے خوشی اور اطمینان حاصل ہوتا ہے،

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | October 12, 2025):
Member of the Punjab Assembly from the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), Raja Saghir Ahmed, while addressing a gathering at Dheri Madhu Road, said that despite all conspiracies, PML-N continues to focus its full attention on resolving public issues instead of resorting to lies, deceit, or violence.

He stated that development projects are progressing rapidly in all areas and urged the public not to fall for the propaganda of conspiratorial elements. Raja Saghir encouraged citizens to stay united with the PML-N for the resolution of their problems.

Former Chairman Raja Shoukat, Jaleel Ahmed, Qazi Ikhlaq Ahmed, and Qazi Abdul Qayyum were also present on the occasion. Raja Saghir assured the attendees that all their demands would soon be addressed, adding that he finds great satisfaction and happiness in solving the problems faced by the people.

کلر سیداں؛ مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی جانے والے راستے دوسرے روز بھی بند

Kallar Syedan: Routes to Rawalpindi Remain Closed for Second Day Due to Religious Party’s Protest

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12, اکتوبر، 2025):ایک مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کے پیش نذر کلرسیداں سے راولپنڈی کے راستے دوسرے روز بھی بند رہے کلرسیداں پولیس نے روات کلر سیداں روڈ کو کلر بائی پاس اور شاہ باغ کے مقامات پر کنٹینر کھڑے کرکے چند کر رکھا ہے جس کے کلرسیداں سے راولپنڈی اور لاہور جانے والی مافسر گاڑیاں دوسرے روز بھی بند رہیں تاہم کلرسیداں سے چواخالصہ،سرصوبہ شاہ،ٹکال بیول، دوبیرن، سکوٹ اور گوجرخاں کے درمیان ٹرانسپورٹ سروس معمول کے مطابق جاری ہے


کلر سیداں؛ قمر زمان منہاس اور محمد ظریف راجا کی افضال بھٹی سے ملاقات، پاکستان ہانگ کانگ تعلقات اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

Kallar Syedan: Qamar Zaman Minhas and Muhammad Zarif Raja Meet Afzal Bhatti to Discuss Pakistan–Hong Kong Relations and Overseas Pakistanis’ Welfare

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12, اکتوبر، 2025):پاک ہانگ کانگ چیمبرز آف کامرس کے صدر قمر زمان منہاس نے پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا کے ہمراہ مینجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن افضال بھٹی سے ملاقات کی جس میں پاکستان ہانگ کانگ تعلقات کے فروغ، فلاحی و سماجی خدمات، اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل و اُن کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔قمر زمان منہاس نے کہا کہ ہم سب مل کر کوشش کریں تو پاکستانی مصنوعات کی ہانگ کانگ میں مارکیٹنگ جو بہت بہتر کر سکتے ہیں بہت ساری پاکستانی اشیا کی وہاں کھپت کی گنجائش موجود یے،افضال بھثی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی کیمونٹی کے تعاون اور مشاورت سے وہاں پاکستانی مصنوعات کے لیئے بہترین گنجائش نکل سکتی اس کے قریب قریبی تعاون اور بروقت اقدامات ہیں انہوں نے ہانگ کانگ میں پاکستانی کیمونٹی اور مسلم امہ کے لیئے مختلف اقدامات پر انہیں مبارکباد بھی دی۔

Kallar Syedan: Interim Bail of Accused Imran and Ikram in Firdous Murder Case Extended Until October 15

کلر سیداں؛ فردوس قتل کیس میں نامزد ملزمان عمران اور اکرام کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12, اکتوبر، 2025):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں نے فردوس قتل کیس میں نامزد دملزمان عمران اور اکرام کی عبوری ضمانتوں میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ تفتیشی آفیسر اسپیشل ڈیوٹی پر ہونے کی وجہ سے عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔ادھر مقتول کے بھائی کی نشاندہی پر گرفتار 17 سالہ قمر شہزاد کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اسے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاہے۔پولیس کے مطابق ملزم قمر شہزاد کے قتل کیس میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں مل سکے۔ مقتول کے کزن نے اب مزید دو افراد عمران اور اکرام کو مقدمے میں نامزد کیا ہوا ہے جنہوں نے اپنے کونسل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے ذریعے 11 اکتوبر تک عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھیں مگر انچارج ایس آئی یو سب انسپکٹر طاہر مسعود اسپیشل ڈیوٹی پر ہونے کی وجہ سے ریکارڈ تھانے پیش نہ کر سکے جس کی وجہ سے معزز جج نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

Kallar Syedan: Grand Wedding Ceremony of Haider Khan, Nephew of Renowned Pashtun Qadeem Khan, Held at Dhoke Qadeem Khan

کلر سیداں؛ معروف پختون قدیم خان کے بھتیجے حیدر خان کی شادی کی شاندار تقریب ڈھوک قدیم خان میں منعقد

لر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12, اکتوبر، 2025):معروف پختون قدیم خان کے بھتیجے حیدر خان رشتہ ادواج میں منسلک ہو گئے شادی کی تقریب کلرسیداں کے قریب ڈھوک قدیم خان میں منعقد ہوئی جس میں بیرسٹر احمد صغیر راجہ، چوہدری توقیر اسلم،جان شیر خان، راجہ شاہد محمود،راجہ محمد فیاض جنجوعہ،کامران خان عمران خان، میدان خان،سردار شاہد،راجہ اویس، چوہدری زوییب و دیگر نے بھی شرکت کی،

Kallar Syedan: Renowned Spiritual Figure Sain Manzoor Hussain Naqshbandi Passes Away; Funeral Held at Mohra Khoo

کلر سیداں؛ روحانی شخصیت سائیں منظور حسین نقشبندی انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ موہڑہ کھوہ میں ادا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12, اکتوبر، 2025):علاقہ کی معروف روحانی شخصیت اور دربار عالیہ گھمکول شریف کے خلیفہ سائیں منظور حسین نقشبندی پچاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے نمازجنازہ چوکپنڈوری کے قریب موہڑہ کھوہ میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،طیب اعوان،احسان الحق قریشی،راجہ ہمایوں کیانی،مناظر اقبال جنجوعہ،چوہدری ناصر،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری عبدالوحید،قاضی عبدالرووف،راجہ سرفراز،محمد اشتیاق،عامر بھٹی،شاہد انجم، عبدالرزاق،چوہدری محمد احسان،راجہ سہیل جہانگیر و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button