DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Three IESCO Officers from Kallar Syedan and Choha Khalsa Honored with Appreciation Shields for Outstanding Performance

کلرسیداں اور چوآ خالصہ کے تین ائیسکو افسران کو اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی شیلڈز سے نوازا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |11, اکتوبر، 2025)–ائیسکو نے کلرسیداں اور چوآ خالصہ سب ڈویژنوں کے تین افسران کو اعلی کارکردگی پر ائیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف،لائن سپریٹنڈنٹ راجہ ابرار،لائن سپریٹنڈنٹ ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ عالمگیر پراچہ کو عمدہ کارکردگی پر اعترافی شیلڈ سے نوازا کیا اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں چیف انجینئر راولپنڈی کینٹ سرکل انجینئر شہزاد احمد خلیل نے ایس ڈی او کلرسیداں انجینئر چوہدری جمال لطیف،لائن سپریٹنڈنٹ محمد ابرار راجہ،سب ڈویژن چوآخالصہ کے ایل ایس عالمگیر پراچہ کو اعلی کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی شیلڈ سے نوازا ہے ادہر محمد زبیر کیانی،محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہددی زین العابدین عباس،حاجی اخلاق حسین،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،ملک محمد زبیر،عابد حسین زاھدی،نصیر اختر بھٹی،حاجی طارق تاج،مسعود احمد بھٹی،چوہدری شاہد گجر، شیخ حسن سرائیکی،شیخ میثم کربلائی،شاھد جمیل عباسی،چوھدری محمد ضیارب منہاس،عاطف اعجاز بٹ،نمبردار چوہدری وقاص گجر،چوہدری امتیاز حسین،طاہر محمود بھٹی و دیگر نے تعریفی شیلڈ حاصل کرنے پر انجینئر چوہدری جمال لطیف،محمد ابرار راجہ،عالمگیر پراچہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | October 11, 2025) – The Islamabad Electric Supply Company (IESCO) has honoured three officers from the Kallar Syedan and Choha Khalsa sub-divisions for their outstanding performance.

During a special ceremony, Chief Engineer of Rawalpindi Cantt Circle, Engineer Shehzad Ahmad Khalil, presented appreciation shields to Engineer Ch. Jamal Latif (SDO Kallar Syedan Sub-Division), Line Superintendent Raja Abrar, and Line Superintendent Alamgir Pracha (Choha Khalsa Sub-Division) in recognition of their exceptional service and dedication.

Prominent local figures, including Muhammad Zubair Kayani, Muhammad Ijaz Butt, Sheikh Hassan Riaz, Raja Zafar Mehmood, Ch. Zain ul Abideen Abbas, Haji Ikhlaq Hussain, Ch. Abrar Hussain, Ch. Tauqeer Aslam, Malik Muhammad Zubair, Abid Hussain Zahidi, Naseer Akhtar Bhatti, Haji Tariq Taj, Masood Ahmad Bhatti, Ch. Shahid Gujjar, Sheikh Hassan Saraiki, Sheikh Maysam Karbalai, Shahid Jameel Abbasi, Ch. Muhammad Ziyarb Minhas, Atif Ijaz Butt, Nambardar Ch. Waqas Gujjar, Ch. Imtiaz Hussain, and Tahir Mehmood Bhatti, congratulated the award recipients and extended their best wishes for their continued success.


افغان شہری ملک بدری کے چار ماہ بعد ویزہ لے کر دوبارہ پاکستان پہنچ گیا، کہتا ہے: “افغانستان سے زیادہ پاکستان سے محبت ہے”

Afghan Man Returns to Pakistan on Visa Four Months After Deportation, Says “I Love Pakistan More Than Afghanistan”

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |11, اکتوبر، 2025)–افغان شہری پاکستان بدری کے چار ماہ بعد ویزہ لے کر پھر پاکستان پہنچ آیا،افغانستان میں کوئی کام کاج میسر نہیں بیوی بچے خیمے میں رہتے ہیں افغانستان سے زیادہ پاکستان سے پیار ہے ان خیالات کا اظہار نوجوان افغانی دنداسہ فروش غلام نبی نے ایک ملاقات میں کیا غلام نبی یہاں چوہے مار گولیاں اور دنداسہ فروخت کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ وہ اڑھائی برس کی عمر میں افغانستان سے پاکستان آیا تھا ساری زندگی پاکستان میں بسر کردی یہاں چوہے مار گولیاں اور دنداسہ فروخت کرکے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا ہوں چاہ ماہ قبل کلرسیداں پولیس نے مجھے اور میرے بھائی کو پکڑ کر ملک بدر کردیا تھا میں نے چار ماہ افغانستان کے صوبے کنڑ میں گزارے جہاں رہنے کے لیئے گھر کی اشیا فروخت کرنا پڑتی ہیں کوشش کے باوجود کوئی کام نہ ملا وہاں جن لوگوں کے پاس پیسے ہیں وہ اپنا کاروبار کرسکتے ہیں مگر غریبوں کے لیئے کچھ نہیں۔زلزلے کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے گھر رہنے کے قابل نہ رہے میرے بیوی بچے وہاں ایک خیمہ میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے چار ماہ بعد پاکستان کا تین ماہ کا ویزہ لیا اور پاکستان پہنچ گیا یہاں اب بھی دنداسہ اور چوہے مار گولیاں فروخت کر کے گزر بسر کرتا ہوں نوجوان نے قسم اٹھا کرکہا کہ مجھے افغانستان سے زیادہ پاکستان اچھا لگتا ہے۔

Roads from Kallar Syedan to Rawalpindi Closed Following Religious Party’s Call, Traffic Remained Suspended

مذہبی جماعت کی کال پر کلرسیداں سے راولپنڈی جانے والے راستے بند، ٹریفک معطل رہی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |11, اکتوبر، 2025)–مذہبی جماعت کی کال کے پیش نذر جمعہ کے روز کلرسیداں سے راولپنڈی راستوں کی بندش سے گاڑیوں کی امدورفت معطل رہی کلرسیداں پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر راجہ عاقب رازق کی سربراہی میں کلرسیداں بائی پاس اور شاہ باغ کے مقام پر کنٹینر کھڑے کر کے روات،راولپنڈی اور اسلام آباد کے راستے مکمل بند رکھے ہیں نالوں پر پولیس کی نفری بھی تعینات تھی جس کی وجہ سے مسافر گاڑیاں مکمل بند رہیں نجی گاڑیوں کی بھی نقل و حمل کی اجازت نہ تھی جس سے دونوں ناکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں

Young UK Social Leader Atif Ali Idrisi Hosts Dinner in Birmingham to Honor Pir Syed Hamid Ali Shah Albhakri and Hakeem Amjad Nawaz Janjua


برمنگھم میں نوجوان سماجی رہنما عاطف علی ادریسی کی جانب سے پیر سید حامد علی شاہ البھاکری اور حکیم امجد نواز جنجوعہ کے اعزاز میں عشائیہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |11, اکتوبر، 2025)–برطانیہ کے نوجوان سماجی رہنما عاطف علی ادریسی نے برطانیہ کے دورے پر گئے کلرسیداں کے پیر سید حامد علی شاہ البھاکری اور مسلم لیگ ن کے حکیم امجد نواز جنجوعہ کے اعزاز میں برمنگھم میں عشائیہ دیا اور ان کی برطانیہ آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔

Show More

Related Articles

One Comment

Back to top button