DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Raja Muhammad Javed Kayani Appointed Senior Vice Chairman of International Human Rights Punjab

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین راجہ محمد جاوید کیانی نامزد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10, اکتوبر، 2025):کلرسیداں کے معروف کاروباری اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے رکن راجہ محمد جاوید کیانی کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پنجاب کا سینئر وائس چیئرمین نامزد کر دیا گیا ان کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں بھلاکھر سے ہے ادہر چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،محمد جاوید بٹ،ملک عنصر خاں،چوہدری تنویر اختر شیرازی،راحت محمود کیانی،احسان الحق کیانی،قاری محمد اجمل علی قادری،مسعود احمد بھٹی،چوہدری ابرار حسین جبران صفدر کیانی و دیگر نے انہیں دلی مبارکباد دی ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 10, 2025):
Renowned businessman and member of the Rawalpindi Chamber of Commerce, Raja Muhammad Javed Kayani, has been appointed as the Senior Vice Chairman of the International Human Rights Punjab. Raja Javed Kayani hails from the village of Bhallakhar in Kallar Syedan.

On this occasion, several prominent figures, including Chaudhry Tauqir Aslam, Sheikh Hassan Saraiki, Muhammad Javed Butt, Malik Ansar Khan, Chaudhry Tanvir Akhtar Shirazi, Rahat Mahmood Kayani, Ahsan-ul-Haq Kayani, Qari Muhammad Ajmal Ali Qadri, Masood Ahmed Bhatti, Chaudhry Abrar Hussain, and Jabran Safdar Kayani, congratulated him and extended their best wishes for his success.

محکمہ صحت کلرسیداں کے اسسٹنٹ سپروائزر ارشد ہاشمی ریٹائرڈ، خدمات کو خراجِ تحسین

Assistant Supervisor Arshad Hashmi of Kallar Syedan Health Department Retires After Distinguished Service

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10, اکتوبر، 2025):محکمہ صحت کلرسیداں کے اسسٹنٹ سپروائزر ارشد ہاشمی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم و دیگر نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی جس میں ان کی خدمات کو بیحد سراہا گیا اور کہا کہ ارشد ہاشمی انتہائی محنتی فرض شناس اور دیانت دار شخص تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریوں کو اولیت دی اور یہی بات ان کی نیک نامی کا موجب بنی اور محکمہ صحت میں ان کی خدمات کو تقدیر یاد رکھا جائے گا۔

Kallar Syedan Police Crack Down: Seven Crane Party Members and Officials Arrested

کلرسیداں پولیس کا کریک ڈاؤن، کرین پارٹی کے سات کارکن اور ذمہ داران گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10, اکتوبر، 2025):کلرسیداں پولیس نے کرین پارٹی کے اب تک سات کارکنوں اور زمہ داران کو حراست میں لے لیا ہے رات گئے ڈھیری کلرسیداں میں چھاپہ مار کر کرین پارٹی سے تعلق کی بنیاد پر مزید تین شہریوں کو حراست میں لے لیا جن میں خلیل الرحمان،طلحہ خلیل اور محمد حسیب شامل ہیں اس کے علاؤہ یاسر بلال بھی گرفتار کر لیئے گئے تحصیل امیر ٹھیکیدار محمود اور طارق دھمیال کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے گئے مگر وہ ہاتھ نہ آئے، پولیس نے چوآخالصہ کے قریب حادثہ منصور ظہور ہی گرفتاری کے لیئے بھی چھاپہ مارا مگر وہ گھر موجود نہ تھے۔

PTI Kallar Syedan Leader Mohsin Naveed Sethi Appointed Deputy Secretary General of North Punjab

پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما محسن نوید سیٹھی شمالی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10, اکتوبر، 2025):پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما محسن نوید سیٹھی کو پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا محسن نوید سیٹھی کا تعلق کلرسیداں شہر سے ہے اور ان کا شمار دیرینہ فعال کارکنوں میں ہوتا ہے

Man Shot and Injured in Kallar Syedan Over Dispute of 20,000 Rupees

کلرسیداں میں 20 ہزار روپے کے تنازع پر فائرنگ، شخص زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10, اکتوبر، 2025): 20 ہزار روپے کی خاطر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ محمد احسان نے مضروبی حالت میں پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ میں رات قریب ساڑھے 9 بجے اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ابرارعرف بالی اور ایک نامعلوم شخص جو کہ جھاڑیوں میں چھپے ہوئے تھے نکل کر سامنے آ گئے۔نامعلوم شخص نے مجھے بازو سے پکڑ کر نیچے گرا دیا جبکہ ابرار نے پسٹل سے بانیت قتل مجھ پر فائر کیا جو کہ مجھے دائیں پنڈلی پر لگا اور میں زخمی ہو گیا اور بعد ازاں ریسکیو 1122 کی گاڑی کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔وجہ عناد پسوں کا لین دین ہے۔ملزم نے میرے بیس ہزار روپے کی رقم دینی ہے میں نے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button