DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Former Headmaster Dr. Jahangir Afzal Hashmi Honored with “Hero Award” on World Teachers’ Day 2025

سابق ہیڈماسٹر ڈاکٹر جہانگیر افضل ہاشمی کو عالمی یوم اساتذہ 2025 پر بہترین کارکردگی پر "ہیرو ایوارڈ" سے نوازا گیا

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 07 اکتوبر 2025) — سابق ہیڈماسٹر ڈاکٹر جہانگیر افضل ہاشمی کو شعبہ تعلیم میں شاندار کارکردگی پر عالمی یومِ اساتذہ 2025 کے موقع پر راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں “ہیرو ایوارڈ” سے نوازا گیا۔

یہ تقریب اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور معیاری تعلیم کے فروغ میں ان کی کاوشوں کے اعتراف کے طور پر منعقد کی گئی۔

تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی جناب طارق محمود، ضلعی تعلیمی افسران، اور معزز مہمانانِ خصوصی محترمہ شازیہ رضوان ایم پی اے، اسماء عباسی ایم پی اے اور ضیاءاللہ شاہ ایم پی اے نے شرکت کی۔

مہمانانِ خصوصی نے ضلع بھر سے نامزد اساتذہ میں “ہیرو ایوارڈز” تقسیم کیے جنہوں نے تعلیم کے میدان میں غیر معمولی لگن، جدت، اور خدمات کا مظاہرہ کیا۔

ڈاکٹر جہانگیر افضل ہاشمی کو یہ اعزاز ان کی طویل تعلیمی خدمات، قیادت، اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے غیر معمولی عزم کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ ان کی کاوشیں نہ صرف ان کے طلبہ بلکہ ان کے ساتھی اساتذہ کے لیے بھی مشعلِ راہ ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر جہانگیر افضل ہاشمی اس وقت ایم سی گوجرخان کے پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ بھڈانہ اور سر صوبہ شاہ سکول میں ہیڈ ٹیچر رہ چکے ہیں۔

Gujar Khan (Pothwar.com, October 07, 2025) — Former Headmaster Dr. Jahangir Afzal Hashmi was honoured with the prestigious “Hero Award” in recognition of his outstanding performance in the field of education during the World Teachers’ Day 2025 ceremony held in Rawalpindi.

The event was organised to celebrate the contributions of teachers and to acknowledge their exemplary services in promoting quality education.

The ceremony was graced by several distinguished guests, including the Chief Executive Officer, District Education Authority Rawalpindi, Mr. Tariq Mehmood, along with District Education Officers. Member Provincial Assembly (MPA) Madam Shazia Rizwan, MPA Asma Abbasi, and MPA Ziaullah Shah attended the ceremony as chief guests.

During the event, the chief guests distributed Hero Awards among teachers from across the district who were nominated for their exceptional dedication, innovation, and contribution to education.

Dr. Jahangir Afzal Hashmi’s recognition reflects his years of devoted service, leadership, and commitment to academic excellence, inspiring both his colleagues and students alike.

Dr. Jahangir Afzal, who is the current principal at MC Gujar Khan and previously head teacher at Bhadana and Sir Sooba Shah school.

وزیروں کی برطرفی اور مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کے فیصلے شرمناک اور حقوق پر حملہ ہیں، مرزا تجمل حسین جرال

Decisions to Remove AJK Ministers and End Refugee Seats Are Shameful and an Attack on Rights, Says Mirza Tajammul Hussain Jarral

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 07 اکتوبر 2025) —آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 35 جموں 6 سے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی، معروف سیاسی و سماجی رہنما مرزا تجمل حسین جرال نے ایک تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کشمیر ایکشن کمیٹی اور پاکستان کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں سامنے آنے والے ممکنہ فیصلے—جن میں آزاد کشمیر اسمبلی سے وزیروں کو ہٹانا اور پاکستان میں مقیم جموں و کشمیر کے مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ شامل ہے—نہ صرف انتہائی شرمناک ہیں بلکہ مہاجرین کے حقوق پر سنگین حملہ بھی ہیں۔

مرزا تجمل حسین جرال نے کہا کہ یہ فیصلے کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں، کیونکہ ان سے لاکھوں مہاجرین کی سیاسی نمائندگی اور بنیادی آئینی حق ختم کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس سازش کو کشمیری عوام، خصوصاً مہاجرینِ جموں و کشمیر کے ساتھ ایک کھلی دشمنی اور ان کی طویل جدوجہد، قربانیوں اور استقامت کی توہین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو اس بات کا مکمل ادراک ہونا چاہیے کہ پاکستان میں بسنے والے کشمیری مہاجرین نے ہمیشہ تحریکِ آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ان کی نشستیں محض نمائشی سیٹیں نہیں، بلکہ اُن کی سیاسی شناخت اور اُن کے بنیادی آئینی و جمہوری حقوق کی نمائندگی ہیں۔

مرزا تجمل حسین جرال نے پاکستان سے منتخب قانون ساز اسمبلی کے اراکین کی خاموشی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان نمائندوں کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہ وہی نمائندے ہیں جو انہی مہاجرین کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اسمبلیوں میں پہنچے، اور آج جب ان کے ووٹرز کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش ہو رہی ہے، تو یہ لوگ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کی یہ بےحسی اور خاموشی دراصل عوامی مینڈیٹ سے غداری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی سطح پر کشمیری مہاجرین کی نشستوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف شدید عوامی مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف خود اس سازش کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے بلکہ پاکستان بھر میں بسنے والے تمام مہاجرین، سیاسی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو بھی اس سازش کے خلاف متحد کریں گے۔

مرزا تجمل حسین جرال نے اس موقع پر حکومتِ پاکستان، ریاستی اداروں اور آزاد کشمیر کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نازک مسئلے پر فوری طور پر پوزیشن واضح کریں اور کشمیری مہاجرین کو آئینی و سیاسی حقوق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کو فی الفور روکیں، بصورتِ دیگر حالات کی سنگینی کی مکمل ذمہ داری متعلقہ فریقین پر عائد ہوگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button