کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06, اکتوبر، 2025):چند ایام قبل کلر سیداں کے پھلینہ ڈیم کے کنارے پر فردوس عرف دوسا کے قتل کیس میں ابتدائی طور پر ایک مشتبہ نوجوان قمر شہزاد کو گرفتار کیا گیا تھا مگر اب کیس نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ مقتول کے کزن نے اب مزید دو افراد عمران اور اکرام کو مقدمے میں نامزد کر دیا ہے جنہوں نے اپنے کونسل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے ذریعے عبوری ضمانتیں حاصل کر لی ہیں۔عدالت نے پولیس کو 11 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر کے ملزمان کی دوبارہ پیشی تک گرفتاری سے روک دیا ہے۔یاد رہے کہ مقتول کے بھائی نے ابتدائی بیان میں قمر شہزاد پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ یہ ہر وقت مقتول کے ساتھ رہتا تھا جس پر پولیس نے 17 سالہ قمر شہزاد کا مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ موقع پر تو موجود تھا مگر قتل میں ملوث نہیں۔تفتیشی افسر کے مطابق دوران جسمانی ریمانڈ قمر شہزاد کا قتل سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔قمر شہزاد نے دوران تفتیش جس شخص کو اس قتل کیس میں ملوث کیا تھا بعد ازاں مقتول کے بھائی نے اسے مسترد کر دیا۔ملزم قمر شہزاد کو آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔یہ کیس اب کئی پہلوؤں پر مشتمل ہو چکا ہے، جس میں ایک طرف نامزد ملزمان کی جانب سے عبوری ضمانت،دوسری جانب ابتدائی مشتبہ شخص کی ممکنہ بے گناہی، اور پھر نئے نام سامنے آنے کی وجہ سے پولیس کے لیے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 6, 2025):
The murder case of Firdous alias Dosa, whose body was found near the Phalina Dam in Kallar Syedan a few days ago, has taken a new turn. Initially, a young suspect named Qamar Shehzad was arrested in connection with the incident. However, the case has now expanded after the victim’s cousin named two more individuals, Imran and Ikram, as accused.
Both newly named suspects obtained interim bail through their counsel, Advocate Muhammad Waqas Kayani. The court has directed the police to present the case record on October 11 and has restrained them from arresting the suspects until the next hearing.
Earlier, the victim’s brother had suspected Qamar Shehzad, telling the police that he was frequently seen with the deceased. Police obtained a total of seven days of physical remand for the 17-year-old suspect for interrogation. During questioning, Qamar admitted that he was present at the scene but denied any involvement in the murder.
According to the investigating officer, no concrete evidence has been found linking Qamar Shehzad to the murder. The individual Qamar had implicated during interrogation was later dismissed as irrelevant by the victim’s brother.
Qamar Shehzad is set to be presented in court again today. The case has now become increasingly complex, with interim bail granted to the newly accused, possible innocence of the initial suspect, and emerging new names, making the investigation more challenging for the police.
اعوان اتحاد پاکستان کلر سیداں: ملک امجد حسین اعوان چیئرمین اور محمد ارشد اعوان قاضی صدر نامزد
Malik Amjad Hussain Awan Appointed Chairman and Muhammad Arshad Awan Qazi Named President of Awan Ittehad Pakistan, Kallar Syedan Chapter
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06, اکتوبر، 2025):اعوان اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر ملک مشتاق اعوان اور چیئرمین سپریم کونسل اعوان اتحاد پاکستان ملک سجاد حیدر اعوان نے ملک امجد حسین اعوان کو تحصیل کلر سیداں کا چیئرمین جبکہ محمد ارشد اعوان قاضی کو تحصیل کلر سیداں کا صدر نامزد کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک پیغام میں اس توقع کا اظہار کیا کہ نامزد عہدیداران اعوان اتحاد پاکستان کیلئے دن رات محنت کر کے اعوان برادری کے مسائل حل کرنے اور اعوان قبیلہ کے درمیان باہمی رابطوں کو فروغ دینے اور یکجہتی پیدا کرنے کیلئے موثر کردار ادا کریں گے۔
Former MNA Chaudhry Khurshid Zaman Criticizes Past and Present Leadership
سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان کا حکمرانوں پر کڑی تنقید
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06, اکتوبر، 2025):سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ ملکی حالات کل کی طرح آج بھی اچھے نہیں ہیں ملکی سیاسی جماعتوں نے قوم کا فائدہ نہیں نقصان ہی کیا ہے،بینظیر بھٹو، نوازشریف،عمران خان اور جنرل پرویز مشرف کی پالیسیوں نے ملک کو بھکاری بنایا ہے انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو،راجہ پرویز اشرف،نواز شریف اور جنرل پرویز مشرف نے بجلی کے کارخانوں کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی سے محروم کیا ہے یہ کارخانے مال پانی کمانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئے یہ بجلی پیدا نہ کریں پھر بھی انہیں اربوں ڈالر کی ادائیگیاں کی جاتی ہیں روشنیوں کے نام پر ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا گیا کھربوں روپے قوم کی جیبوں سے نکال کر آئی پی پیز کو دیئے جاتے ہیں بجلی کارخانوں کے نام پر آج بھی قوم کو لوٹا جا رھا یے،عمران خان نے اسٹیٹ بنک کو اغیار کے ہاتھوں بیچ ڈالا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا مجموعی حجم ایک ہزار ارب ہے اس میں سے چھ سو ارب قرضوں اور سود کی ادائیگیوں میں چلا جاتا ہے اور ملکی معیشت ترقی نہیں کر پاتی گیس اور ایندھن کے بحران نواز شریف کے پیدا کردہ ہیں ,انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آج پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے اپیل کرتے ہیں یہ مضحکہ خیز صورتحال ہے،ہمارا ملک بڑے ممالک چلاتے ہیں ,شوکت عزیز کو آٹھ برس کے لیئے پاکستان لایا گیا تھا وہ ایک ہفتہ زائد ہونے پر ملک چھوڑ کر واپس چلے گئے، عمران خان نے اسٹیٹ بنک کو بیچ ڈالا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اقتدار میں ہونے کے باوجود عوامی حمایت سے محروم ہیں جس ملک کی معیشت نہ ہو وہ ترقی کا خواب ہی نہیں دیکھ سکتا شوکت عزیز ڈاکٹر قدیر کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر چکے تھے انہیں لے جانے کے لیئے طیارہ تیار کھڑا تھا مگر ظفراللہ جمالی نے اپنی وزارت عظمی کی قربانی دے دی مگر ڈاکٹر اے کیو خان کو امریکہ کے حوالے نہ کیا پرویز مشرف نے ملک کی اخلاقی قدروں کو تباہ کیا، آج ملک کو جن گھمبیر مسائل کا سامنا ہے اس کے زمہ دار صرف ہمارے حکمران ہیں نواز شریف ہوں یا آصف علی زرداری انہیں عوام کی حمایت حاصل ہی نہیں ہے جب عوامی حمایت سے محروم افراد اقتدار پر بٹھا دیئے جائیں تو اسے سب کچھ کہہ سکتے ہیں جمہوریت کا نام ہرگز نہیں دیا جا سکتا ہمارے حکمرانوں کو دیگر ممالک سے ہی ترقی کا نسخہ مستعار لے لینا چاہیئے ورنہ زبانی دعووں سے ترقی نہیں ہو گی عوام میں احساس محرومی بڑھے گا اور ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی پانچ برس بعد بھی الیکشن کا دور دور تک کوئی امکان نہیں مگر اس کا امکان ضرور ہے کہ آئیندہ انتخابات تک کوئی ایک دو نئی سیاسی جماعتوں کا بھی ظہور ضرور ہو گا جو مستقبل کی سیاست کا تعین کریں گی۔
Wedding Ceremony of Qamar Zaman Minhas’s Niece Held in Kallar Syedan
قمر زمان منہاس کی بھانجی کی تقریبِ رخصتی کلر سیداں میں، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06, اکتوبر، 2025):)پاکستان ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس کے سربراہ قمر زمان منہاس کی بھانجی کی تقریب رخصتی کلرسیداں میں ہوئی جس میں دربارعالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد مجتبی فاروق گل بادشاہ،سابق ارکان اسمبلی زمرد خان،چوہدری خورشید زمان،کرنل محمد شبیر اعوان،موٹرویز و نیشنل ہائی ویز کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،محمد ظریف راجا،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،بریگیڈیئر نعیم اکبر،چوہدری صداقت حسین،چوہدری توقیراسلم، راجہ محمد محبوب چوھان،ٹھیکیدار پرویز اختر،محمد اعجاز بٹ،قاضی اخلاق حسین،الحاج اسلم بانی، چوہدری ابرار حسین، یونس بھٹی،طارق ارائیں،ماسٹر محمد ظہیر،راجہ ربنواز،قاضی اخلاق حسین،بیرسٹر صغیر احمد،راجہ ظفراقبال،عابد زاہدی،خورشید احمد ہاشمی،اصف محمود ہاشمی ,بشیر ارائیں،کرنل انیس اکبر،ڈاکٹر ادریس اکبر، چوہدری محمد ایوب، چوپدری اصغر،چوہدری عابدالرحمان،ماسٹر طارق منہاس،چوہدری زوہیب و دیگر نے شرکت کی۔