DailyNewsHeadlinePothwar.comVideos
Kallar Syedan: Choa Khalsa Overlooked in Sewerage Planning by Punjab Highways Department
کلر سیداں: پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نے چوآ خالصہ کے نکاسی آب کے منصوبے کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا
چوآ خالصہ (چوہدری اُلفت، ویڈیو رپورٹر پوٹھوارڈاٹ کام، 01 اکتوبر 2025) — چوآ خالصہ کے مکینوں نے پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کی مجرمانہ غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق علاقے کے مشرقی اور مغربی حصے، بالخصوص موہڑہ لنگڑیال اور چوآ خالصہ کازوے کی سمت، نکاسی آب کے نظام سے مکمل طور پر محروم ہیں۔
نالیوں کی عدم موجودگی کے باعث گندا پانی جمع ہو کر مختلف مقامات پر تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ یہ آلودہ پانی نہ صرف شدید بدبو کا باعث بن رہا ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ ماہرین اور شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صورتحال متعدد موذی اور متعدی امراض کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ ٹھیکیدار، محکمہ شاہرات پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کلر سیداں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بروقت نکاسی آب کے نظام کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو ممکنہ وبائی امراض سے محفوظ رکھا جا سکے۔




