DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Protest in Kahuta: Plan to Shift Vegetable Market to Girls College Ground Withdrawn After Student Demonstrations
کہوٹہ: طالبات کے احتجاج پر ویمن کالج گراؤنڈ میں سبزی منڈی بنانے کا فیصلہ واپس

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ، 12 ستمبر 2025) — گورنمنٹ کالج برائے خواتین کہوٹہ کے گراؤنڈ میں سبزی منڈی منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف طالبات اور سٹاف سراپا احتجاج بن گئے اور سڑک بلاک کر دی۔ والدین، تاجر، وکلاء اور صحافیوں نے بھی اس اقدام کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔
طالبات اور اساتذہ کے احتجاج کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ یہ زمین صوبائی حکومت کی ملکیت رہے گی اور کالج کی طالبات کو اس گراؤنڈ کو سپورٹس سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
بعد ازاں ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ یاسر اختر نے بھی احتجاج پر فوری ایکشن لیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کالج پہنچے اور طالبات و اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، کہوٹہ سے پہلے ہی کامرس کالج منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ بوائز کالج کو بورڈ آف گورنرز کے تحت کر دیا گیا ہے۔ پوری تحصیل میں خواتین کے لیے واحد کالج کا یہ گراؤنڈ کئی سالوں سے طالبات کے استعمال میں ہے۔ اگر یہاں سبزی منڈی قائم کی جاتی تو طالبات کی تعلیم متاثر ہوتی۔ شہریوں نے نشاندہی کی کہ شہر میں پہلے سے ہی ایک سبزی منڈی موجود ہے جو خالی پڑی ہے، اسے فعال کیا جانا چاہیے۔
پریس کلب کہوٹہ کی بروقت نشاندہی کے بعد انتظامیہ نے سبزی منڈی منتقل کرنے کا حکم واپس لے لیا۔ ایم پی اے نے بھی کالج کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ جگہ کالج کی ہے اور اسی کی رہے گی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, September 12, 2025) — The administration’s decision to shift the vegetable market to the grounds of Government Girls College Kahuta sparked protests from students and staff, who blocked the road in demonstration. Parents, traders, lawyers, and journalists also condemned the move and demanded its immediate withdrawal.
Following the protest, the Assistant Commissioner of Kahuta revoked the decision, confirming that the land would remain under provincial government ownership and continue to serve as a sports ground for the college.
Later, MNA Raja Osama Asfaq Sarwar’s coordinator, Advocate Supreme Court Raja Yasir Akhtar, also intervened in response to the protest. MPA Raja Sagheer Ahmed visited the college, assuring the students and teachers of his full support.
It was highlighted that while Kahuta’s commerce college had previously been relocated and the boys’ college shifted under the Board of Governors, the women’s college remains the only such institution in the entire tehsil. Students and parents stressed that if the vegetable market were moved there, girls’ education would be adversely affected. They also pointed out that an existing vegetable market in the city lies vacant and should be utilized instead.
Thanks to timely reporting by the Kahuta Press Club, the decision to shift the market was rolled back. The MPA reaffirmed that the ground belongs to the college and will remain with it.
کہوٹہ بائی پاس متاثرین کا احتجاج، سات سال گزرنے کے باوجود معاوضہ نہ ملا
Kahuta Bypass Victims Protest: Compensation Unpaid Even After 7 Years

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 12 ستمبر 2025) — کہوٹہ پنڈی روڈ بائی پاس کے متاثرین گزشتہ سات سالوں سے معاوضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کے مکانات، زرعی اور کمرشل زمینیں بھاری مشینری کے ذریعے گرا دی گئیں اور زمینوں کی حیثیت تبدیل کر دی گئی، لیکن تاحال کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔
متاثرین نے بتایا کہ سولر سسٹم، ڈرپ آریگیشن سسٹم، کنویں، بورز اور حفاظتی دیواریں تباہ کر دی گئیں، جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ بیوائیں اور غریب خاندان بے گھر ہو گئے، مگر حکومت، این ایچ اے اور عوامی نمائندوں نے کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی۔
پرہجوم پریس کانفرنس میں متاثرین، جن میں عمران ضمیر، سابق چیئرمین راجہ شوکت، حاجی ملک عبدالرؤف، اصغر حسین کیانی، ارسلان کیانی، شفیق عباسی، راجہ رومان سعید، راجہ گلزار گلزاری، کاشف، ماجد محمود اور دیگر شامل تھے، نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دیا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بروز پیر، 15 ستمبر کو دن گیارہ بجے پریس کلب کہوٹہ کے سامنے متاثرین بائی پاس بھرپور احتجاج کریں گے اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر سے ملاقات کریں گے۔
Grand Mehfil-e-Milad Held in Khadyot Village, Large Number of Scholars and Devotees Participate
کھڈیوٹ گاؤں میں عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ، علمائے کرام اور عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد میں شرکت




