DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Residents of Kerel Village Still Deprived of Basic Facilities, Struggle Intensifies Due to Lack of Bridge on Nala Ling
کیرل گاؤں کے عوام جدید دور میں بھی سہولیات سے محروم، نالہ لنگ پر پل نہ ہونے سے شدید مشکلات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11ستمبر2025)
کہوٹہ کے گاؤں کیرل کی عوام کی جدید دور میں مسائل حل نہ سکے،منتخب ممبران اسمبلی کی عدم توجہی کی وجہ سے عوام علاقہ اس دور میں پتھر کے دور کی زندگیاں گزارنے پر مجبور،کیرل جانے والے واحد راستے میں نالہ لنگ پر پل نہ ہونے وجہ سے عوام علاقہ کو بارش کے دنوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنے پڑ ھ رہا ہے،یو سی پنجاڑ کے گاؤں کی عوام کا ممبران اسمبلی سمیت اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقے کیرل روڈ گلہ گلوریاں کے پاس نالہ لنگ پر پانی زیادہ ہونے سے خواتین، بوڑھے، جوان، طلباء و طالبات گزر نہیں سکتے، لوگ دونوں کناروں پر گھنٹوں گھنٹوں پانی کم ہونے کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں ان علاقوں میں رہنے والے افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں، اربابِ اختیار اور منتخب نمائندوں کو بار بار کہنے کے باوجود ان لوگوں کی مشکلات حل نہ ہو سکی، اہلیانِ علاقہ کا یہ مطالبہ ہے کہ اس پلی کی جگہ پل بن جائے تا کہ لوگ آسانی سے اس نالے سے گزر سکیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 11, 2025)
Residents of Kerel, a village in Kahuta Tehsil, continue to face severe hardships in this modern age due to the negligence of elected representatives. Locals say that despite repeated appeals, their basic issues remain unresolved, forcing them to live in conditions reminiscent of the Stone Age.
The most pressing issue is the absence of a bridge over Nala Ling, the only route leading to Kerel. During rainy days, the water level rises to the point where women, the elderly, students, and workers cannot cross safely. Villagers are left stranded on either side of the stream, often waiting for hours until the water subsides.
Residents of Union Council Panjar have appealed to assembly members and higher authorities to take immediate notice of their plight. They stress that the construction of a permanent bridge at this critical location is essential to ensure safe and smooth travel for the community.
Local elders expressed frustration, stating that despite repeated demands, authorities have failed to take any concrete action. They urge decision-makers to prioritise this issue and provide the long-awaited relief by building a proper bridge.
کہوٹہ، کیرل روڈ پر فائرنگ سے شخص جاں بحق
Man Shot Dead by Unknown Assailant on Keral Road, Kahuta
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 11 ستمبر 2025)
تھانہ کہوٹہ کی حدود میں کیرل روڈ پر قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔ نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت خلیل ستی ولد رفیق ستی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اہل علاقہ نے اس افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا منصوبہ “ونڈا کراو تے سکھ پاؤ” عوام میں مقبول، کہوٹہ میں پروقار تقریب کا انعقاد
Punjab CM Maryam Nawaz’s Land Reform Project “Wanda Karao Te Sukh Pao” Appreciated at Grand Ceremony in Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11ستمبر2025)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی”ونڈا کراو تے سکھ پاؤ”کے حوالے سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرز ا محمد مسعود کی رہائش گاہ پر پر وقار تقریب،محکمہ مال (اراضی سنٹر کہوٹہ) کے افسران اور سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرز ا محمد مسعودنے پروگرام کے تحت کھیوٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کسانوں کو بریف کیا ا س موقع پر مرزا محمد مسعود، حاجی محمد جہانگیر،محمد بنارس، محمد فیاض، سید رسول مغل،محمد اعجاز، یاسر محمود، محمد ابراہیم،محمد نصیر، ہارون محمود،محمد وزیر،محمد بنارس، اعجاز احمد،محمد عقیل، محمد فاروق، محمد عباس، محمد سرفراز،احمد نواز، حسن رضا،محمد طیب، مرزا ساجد محمود،کرم زمان،محمد بشیر،راجہ ساجد،راجہ محمد اجمل،حاجی طارق محمود سمیت بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر محکمہ مال (اراضی سنٹر کہوٹہ) کے افسران نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے یکم فروری 2025 سے“ونڈا کراؤتے سکھ پاؤ”کے نام سے مشترکہ کھاتوں کی مفت تقسیم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد زمین کے مالکان کو اپنی مشترکہ زمینوں کو تقسیم کروانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرز ا محمد مسعوداور دیگر اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی”ونڈا کراو تے سکھ پاؤ”کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
Milad Gathering Held at Haji Muhammad Zaheer Zarghar’s Residence in Kahuta, Scholars and Community Leaders Attend
کہوٹہ میں حاجی محمد ظہیر زرگر کے گھر پر محفل میلاد ﷺ کا انعقاد، علماء اور سماجی شخصیات کی شرکت




