DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Three Confirmed Dengue Cases Reported in a Single Day

کلر سیداں: ایک ہی دن میں ڈینگی کے تین کیسز رپورٹ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,ستمبر، 2025):–کلر سیداں میں ایک ہی دن میں ڈینگی کے تین کنفرم کیسز سامنے آ گئے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے بتایا کہ 20 سالہ منان اور 23 سالہ عثمان بے نظیر ہسپتال راولپنڈی جبکہ 29 سالہ نقیب سکنہ درکالی معموری میں ڈینگی وائرس کی اطلاع ڈیش بورڈ کے ذریعے ملی ہے جس کے بعد متعلقہ علاقوں میں انسداد ڈینگی سپرے کر دیا گیا ہے۔منان نامی مریض مرید چوک کلر سیداں میں آٹو ورکشاپ پر کام کرتا ہے جس کے بعد آٹو ورکشاپ کو سر بمہر کر دیا گیا ہے جبکہ عثمان کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ سواں گارڈن میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں کام کر رہا تھا۔نقیب کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ تحصیل گوجرخان کی یوسی سوئی چیمیاں میں مزدوری کا کام کر رہا تھا۔محکمہ صحت کلر سیداں نے بتایا کہ جیسے ہی مریضوں کی رپورٹ ڈینگی ڈیش بورڈ پر اپلوڈ ہوئی تو محکمہ صحت کی ٹیموں نے فوری طور پر ایس او پیز کے مطابق رسپانس کیا۔ مئی اور اگست 2025 کو ان تینوں علاقوں میں ٹیموں نے سویپ ایکٹیویٹی بھی انجام دی تھی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | September 11, 2025) — Three confirmed cases of dengue were reported in Kallar Syedan on the same day, according to health officials.

Deputy District Health Officer Kallar Syedan, Dr. Farhat Ibrahim, confirmed that dengue cases involving 20-year-old Manan, 23-year-old Usman, and 29-year-old Naqeeb were reported through the dengue surveillance dashboard.

Manan, who works at an auto workshop in Mureed Chowk, Kallar Syedan, tested positive, after which the workshop was sealed. Usman, a resident of Rawalpindi, was reported to be working at the PTCL Exchange in Swan Garden, while Naqeeb, a resident of Darkali Mamuri, was identified as a laborer working in Union Council Sui Chemian, Tehsil Gujar Khan.

Following the reports, anti-dengue spray operations were immediately carried out in the affected areas. Dr. Farhat stated that as soon as the patients’ results were uploaded to the dengue dashboard, health teams responded promptly in line with established SOPs.

Health authorities also revealed that sweep activities had already been conducted in May and August 2025 in these areas to help prevent the spread of dengue.

کلر سیداں: نامعلوم ملزمان جنرل اسٹور کی دیوار توڑ کر سات ہزار روپے لے اڑے

Kallar Syedan: Unknown Burglars Break into General Store, Steal Cash Worth Rs. 7,000

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,ستمبر، 2025):–کلرسیداں میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم ملزمان جنرل اسٹور کی دیوار توڑ کر سات ہزار روپے کی رقم اور دیگر سامان لے اڑے۔ پنڈی روڈ قاسم مارکیٹ میں واقع حمزہ کولڈ ڈرنک اینڈ جنرل اسٹور میں نامعلوم ملزمان نے نقب زنی کی واردات کے دوران دکان میں موجود سات ہزار روپے کی نقدی چرا لی گئی ۔دکاندار ندیم شہزاد کے مطابق چور عقبی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تمام سامان الٹ پلٹ کررکھ دیا۔ تاہم چور نے سگریٹ، بوتلیں اور موبائل ایکسیسریز کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف نقدی پر ہاتھ صاف کیا۔ندیم شہزاد نے بتایا کہ دکان میں ایزی لوڈ اور بلوں کی رقم کے ساتھ ساتھ ایک شخص کی امانت کے طور پر رکھی گئی 7 ہزار روپے کی نقدی بھی موجود تھی، جسے چور ساتھ لے گئے۔

Kallar Syedan: Milad Gathering to Be Held at Jamia Masjid Ghausia Mehriya Nambal Today

کلر سیداں: جامع مسجد غوثیہ مہریہ نمبل میں آج محفل میلاد منعقد ہوگی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,ستمبر، 2025):–میلاد کمیٹی نمبل کے زیر اہتمام محفل میلاد آج بروز جمعرات جامعہ مسجد غوثیہ مہریہ نمبل میں بعد نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت قاضی محمد فیاض سبحانی کریں گےتقریب سے پیر غفران محمود سیالوی،
شاہد محمود ضیائی،احمد رضا عطاری،افراز حسین نقشبندی خطاب کریں گے۔

Kallar Syedan: Jamaat-e-Islami Leader Raja Muhammad Jawad to Address Friday Congregation on September 12

کلر سیداں: جماعت اسلامی کے رہنما راجہ محمد جواد 12 ستمبر کو نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,ستمبر، 2025):–12 ستمبر کو جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما راجہ محمد جواد جامعہ مسجد قرطبہ کلرسیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے ان کا خطاب دن بارہ بجے شروع ہو گا

DSP Faisalabad Rana Waqar Azim Appointed as SDPO Kallar Syedan Kahuta

ڈی ایس پی فیصل آباد رانا وقار عظیم کو ایس ڈی پی او کلرسیداں کہوٹہ تعینات کر دیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,ستمبر، 2025):ڈی ایس پی فیصل آباد رانا وقار عظیم کو ایس ڈی پی او کلرسیداں کہوٹہ تعنیات کر دیا گیا

Show More

Related Articles

Back to top button