
کہو ٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ملک بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ
علیہ وسلم بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جشن عید میلاد النبی
ؑﷺکامرکزی جلوس جامع مسجد کہوٹہ سے نکالا گیاجبکہ دیگر علاقوں سے آنے
والے چھوٹے بڑے جلوس اس میں شامل ہو ئے۔
ا سسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفرنے سکیورٹی اور صفائی کے بہترین انتظامات
ترتیب دیئے۔ ڈی ایس پی کہوٹہ بھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود
رہے۔ جبکہ چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ عمیر سلطان اور انچارج آر ڈبلیو ایم
سی کہوٹہ ماجد ستی کے زیر نگرانی صفائی جبکہ سول ڈیفنس کہوٹہ اور وارڈنز
کہوٹہ کے اہلکاران و افسران ڈیوٹی پر موجود رہے۔ عاشقان رسول ﷺ کی کثیر
تعداد نے جلوس میں شرکت کی۔ جبکہ جلوس کے راستوں پر عاشقان رسول ﷺ کا
پرتباک استقبال کیا گیا جگہ جگہ لنگر و نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ دنیا
بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کامرکزی
جلوس جامع مسجد کہوٹہ سے نکالا گیا۔جبکہ دیگر علاقوں سے آنے والے چھوٹے
بڑے جلوس اس میں شامل ہوئے۔عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد جلوس میں شرکت
کی۔ ہر طرف سے مرحبا مرحبا کی صدائیں بلند تھیں۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں
سے ہوتا ہوا تحصیل چوک سے مین بازار، مچھلی چوک اور پنجاڑ چوک سے سخی
سبزاوری روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کے راستوں پر عاشقان رسول ﷺ کا استقبال کیا گیا۔جگہ جگہ لنگر و نیاز
کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس کے راستوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے
گئے تھے۔سول ڈیفنس سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ پولیس تھانہ کہوٹہ کی
بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ جبکہ جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی کے
لیے تحصیل میونسپل کہوٹہ کا عملہ بھی موجود تھا۔ اس موقع پر رہنما تحریک
انصاف میجر لطاسب ستی۔رہنما پی۔ٹی۔آئی سابق ایم۔پی۔اے کرنل
شبیراعوان.سابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم۔صدر مرکزی جامع مسجد
کہوٹہ راجہ امتیاز عالم۔ڈاکٹر عارف قریشی۔راجہ امان اللہ غازی۔ملک منیر
اعوان۔ شیخ فارض۔حافظ انتخاب عالم۔شیخ عبدالشکور رانا۔شیخ خالد۔راجہ
خورشیدعالم۔مولانا ہاشم ظہور نقیبی۔ مولانا ذکیرستی۔عنائت اللہ ستی۔نوید
ستی عاطف قیوم ستی، شیخ ذاہد صیفی، شیخ خلیل الرحمن،واں دواں مرکزی میلاد
جلوس زیرقیادت رہنما تحریک انصاف میجر لطاسب ستیرہنما پی۔ٹی۔آئی سابق
ایم۔پی۔اے کر نل (ر) شبیر اعوان، ابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ طارق
عظیم، صدر مرکزی جامع مسجد کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، ڈاکٹر عارف قریشی،
راجہ امان اللہ غازی،صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، شیخ
فارض، حافظ انتخاب عالم، شیخ عبدالشکور رانا، شیخ خالد، راجہ
خورشیدعالم،مولانا ہاشم ظہور نقیبی، مولانا ذکیرستی، عنائت اللہ ستی،نوید
ستی، عاطف قیوم ستی، شیخ ذاہد صیفی، شیخ خلیل الرحمن سمیت معززین علاقہ
شہریوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے
ہوئے علماء کرام نے سیرتِ نبی ﷺ بیان کی امن اور بھائی چارے اور اپنی
زندگی حضور پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے بتائے ہوئے طریقے سے
گزارنے کا درس دیا۔ جلوس کے اختتام پر مرکزی انجمن ملاد کمیٹی اور انجمن
عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے بہترین کارکردگی اور سجاوٹ پر انعامات بھی
تقسیم کئے۔ جبکہ میلاد انتظامیہ کی جانب سے ایک خوش نصیب کو بذریعہ
قرآندازی میں عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو
شہ ظفر، چیف میونسپل آفیسر کمیٹی کہوٹہ عمیر سلطان، ڈی ایس پی کہوٹہ افضل
لودھی، انچارج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ ماجد ستی، سول ڈیفنس کے اہلکاران،
ٹریفک
وارڈنز نے ٹریفک،سکیورٹی،صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات ترتیب دیئے۔



