DailyNewsGujarKhan

بیول میں جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و جزبے سے منایا گیا

بیول(راجہ طارق ایوب )نمائیندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول اور اس کے گردونواح میں جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و جزبے سے منایا گیا۔بڑے بڑے جلوس گردونواح سے لائے گئے جو کہ مرکزی میلاد کمیٹی جامع مسجد بیول کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی محفل میلاد میں شریک ہوئے۔جہاں پر محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں نعت خواں حضرات نے نعتیں پیش کیں جبکہ علماء کرام نے حضور پاک کی ولادت پر روشنی ڈالی۔موہڑہ کنیال، موہڑہ نگیال، ٹکال، سوئیں حافظ، پکا کھوہ،بیول سے بڑے بڑے جلوس علماء کرام کی زیر نگرانی نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت بلند کرتے ہوئے اور نعتیں پڑھتے ہوئے پنڈال میں داخل ہوئے۔بیول یوتھ سوسائٹی اور مدنی محلہ کے زیر اہتمام ایک مشترکہ جلوس حافظ مناظر کی قیادت میں شامل ہوا۔جبکہ ٹریکٹر ڈرائیورز حضرات کی جانب سے عید میلاد النبی کی خوشی میں ایک ٹریکٹر ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جو کہ بیول میں پہلی دفعہ عید میلاد النبی کے موقع پر منعقد کی گئی۔گزشتہ شب کو موہڑہ کنیال کے رہائشیوں کی جانب سے ایک مشعل بردار ریلی موہڑہ کنیال سے لے کر بیول مرکزی جامع مسجد تک لائی گئی جس میں جوان مشعل اٹھانے نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت بلند کرتے ہوئے آئے مرکزی جامع مسجد بیول میلاد کمیٹی نے ان کا استقبال کیا۔بیول اور اس کے گردونواح سے اور دور دراز سے آئے زائرین کے لیے محفل میلاد کے اختتام پر مرکزی جامع مسجد میلاد کمیٹی کی جانب سے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مخصوص ڈش کٹوا گوشت تیار کی گئی تھی جسے تمام لوگوں نے بڑے شوق سے کھایا۔
Show More

Related Articles

Back to top button