DailyNews

ن میں شمولیت کی سختی سے تردید..چوہدری اعجاز گجر

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)تحریک انصاف  کے راھنما اور ممتاز قانون دان  چوہدری اعجاز گجر نے کہا ھے میرے نام سے بعض اخبارات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اور حمایت  کا اعلان شائع کرایا گیا جس کی میں سختی سے تردید کرتا ھوں انہوں نے  اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ میرے گاوں  ادھوالہ میں تعمیر گلی کےلیئے گرانٹ فراھم کرنے پر ایم پی اے راجہ صغیر  کا شکریہ ادا کرنے کی تقریب میں میری   شمولیت کو غلط رنگ دیا گا ۔ بلا تفریق تعمیراتی  کام کرانے پر  ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے شکر گزار ضرور ھیں لیکن اپنی سیاسی جماعت کی تبدیلی  کا کوی اعلان اس تقریب  میں نہیں کیا،اس تقریب  کے حوالے سے مقامی مسلم لیگی راھنما چوہدری نعیم بنارس  نے اپنی سیاسی دوکان چمکانے اور سستی  شہرت  حاصل کرنے کےلیے میرے نام سے منسوب  ایک من گھڑت حمایت کا بیان  اخبارات  میں  شائع کرایا  جس کا حقیقت سے کوی تعلق  نہیں  میں  اپنی جماعت تحریک  انصاف میں کھڑا  ھوں میں  نے کسی  مسلم لیگی  راھنما  کی سیاسی  حمایت کا اعلان نہیں   کیا ۔ میری سیاسی پوزیشن کو خراب کرنے  کی  مذموم کوشش  چھوٹی ذہنیت  کی عکاس ھے ۔ اس بھونڈے اقدام کی مذمت کرتا ھوں میں عمران خان کا سپاہی ھوں  مسلم  لیگ  ن میں  شمولیت یا حمایت کا نہ کوی فیصلہ کیا اور نہ ھی ایسا کوی بیان دیا میری  اپنی جماعت پی ٹی آئ میں ایک مقام ھے اور میرے سیاسی  قد کاٹھ  کا غلط  فائدہ میں  ہرگز کسی کو نہیں  اٹھانے دونگا ۔میرے وابستگی  تحریک  انصاف کے ساتھ ھے جو مرتے تک رھے گی  جھوٹے اخباری بیانات  سے اس کو ختم نہیں  کیا جا سکتا۔

Show More

Related Articles

Back to top button