DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
دھان گلی۔ڈڈیال کشمیر روڈ
دھان گلی۔ڈڈیال کشمیر روڈ ٹھکیدار کی عدم توجہی کی وجہ سے تالاب بن گئی

(چوہدری الفت، چیف ویڈیو رپورٹر پوٹھوار ڈاٹ کوم | 01 ستمبر، 2025)
۔پُلی بند ہونے کی وجہ سے ڈڈیال کشمیر دھان گلی روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔اگر جلد ہی پُلی کو نہ کھولا گیا تو خوبصورت روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں۔محکمہ ہائی ویز کے ارباب اختیار اور ٹھکیدار سے گزارش ہے کہ جلد پُلی کی صفائی کرائی جائے۔اور روڈ کو بچایا جائے۔مزید بارش کی وجہ سے نقصان زیادہ ہونے کا خطرہ موجود ہے۔




