وفاقی وزیر ماربل نونین کے نو منتخب راہنماؤں سے حلف لیتے ہوئے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01,ستمبر، 2025)
کلرسیداں میں تعینات سٹی ٹریفک وارڈن نے انجانے مسافر کو خون دے کر انسانی ہمدردی کی عمدہ مثال قائم کی ہے سٹی ٹریفک وارڈن امتنان مرزا نے دوران ڈیوٹی کلرسیداں میں ایک گاڑی روکی اور ڈرائیور سے گاڑی احتیاط سے نہ چلانے پر لائسنس طلب کیا تو گاڑی میں بیٹھے مسافر نے کہا مہربانی کریں ہم بہت ذیادہ مشکل اور پریشانی میں ہیں ہمیں جانے دیں جس پر ٹریفک وارڈن نے کہا کہ اتنی بڑی کون سی مشکل آن پڑی ہے تو ان کا جواب تھا کہ ہمیں اپنے زیر علاج بھائی کے لیے خون کی اشد ضرورت ہے جو ہم میں سے کسی کا بھی نہیں ہے تو ٹریفک وارڈن مرزا امتنان نے انہیں پیشکش کی کہ اگر آپ درست کہ رہے ہیں تو میں اپنا خون دینے کو تیار ہوں جس کے بعد ٹریفک وارڈن امتنان مرزا ان کی گاڑی میں بیٹھ کر ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے مریض کو اپنا خون دیا اور کہا کہ انہوں نے یہ سب اللہ کی رضا کے لیئے کیا ہے۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01,ستمبر، 2025):—
پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ریجنل آفیسر ڈی ایس پی محمد عرفان بٹ کی زیرسربراہی گزشتہ ماہ میں 85 ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔ 01 عدد پسٹل معہ 05 روند جبکہ 02 چوری شدہ گاڑیاں اور 01 موٹرسائییکل اور 01 لیٹر شراب برآمد کی۔ 43 مجرم اشتہاری ، 42 عدالتی مفرور گرفتار کیۓ۔ 30755 ای چالان کیۓ۔ گاڑیوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر 61 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ای ایپ چیکنگ میں 87922 پرسن اور 340816 وہیکل چیک کیۓ گیۓ۔ دوران سفر 271 پریشان حال مسافروں کی مدد کی گئی۔ جس میں 03 فرسٹ رسپانڈ اور طبی امداد شامل ہے۔ 04 گمشدہ بچوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ 548 شہریوں کو ڈرائیونگ لائیسنس جاری کیۓگیۓ۔ 1651 کم عمر جبکہ 2186 بدوں کاغذات و ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے موٹرسائیکل بند کیۓ گیۓ۔ پوسٹوں پر کمیونٹی پالیسنگ کی میٹنگز اور روڈ سیفٹی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مزید ریجن ہاۓ میں ہیلتھ کلینک کا آغاز کیا گیا ، فری میڈیکل کیمپ لگاۓ گیۓ اور تھلیسیمیا سے متاثر بچوں کیلیۓ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جن میں 218 یونٹ بلڈ کولیکٹ کیا گیا۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01,ستمبر، 2025):—
)گلگت ہیلی کاپٹر حادثے میں گاؤں لونہ سیداں یوسی دکھالی کا رھائشی 40 سالہ حوالدار راجہ محمد جہانگیر بھی شہید ہو گیا یہ تین بچوں کا باپ تھا نماز جنازہ آج بروز منگل دن اڑھائی بجے لونہ سیداں میں ادا کی جائے گی۔