DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Teacher Masood Khan Bhatti Retires After 38 Years of Service
کلر سیداں: استاد مسعود خان بھٹی 38 سالہ تدریسی خدمات کے بعد ریٹائر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01,ستمبر، 2025):—گورنمنٹ ہاٸی سکول کلر سیداں کے مدرس مسعود خان بھٹی اپنی اڑتیس سالہ مدتِ ملازمت پوری کرنے پر ریٹاٸر ہوگٸے۔ مسعود خان بھٹی استاد کی حقیقی تعریف پر پورا اترتے تھے انھوں نے جہاں طلبہ کو نصابی تعلیم انتہاٸی دیانتداری سے دی وہیں ان کو مذہبی معاملات کی تعلیم بھی دیتے رہے۔ ان کے ہزاروں شاگرد ان کی محنت کے نتیجہ میں اپنے کام کے ساتھ ایمانداری۔ پابندیِ وقت اور شرافت کی گواہی دیتے ہیں۔ ان کا تعلق ایک دیندار تعلیمی خاندان سے تھا ان کے والدِ محترم محمد صادق بھٹی ہیڈ ماسٹر اور دادا کرم داد بھٹی استاد کے فرائض سر انجام دیتے رہے ان کا تعلق یوسی کنوہا کے گاؤں موہڑہ دھیال سے تھا الوداعی تقریب میں اساتذہ نے ان کی تعلیمی خدمات کو بیحد سراہا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | September 1, 2025):—
Masood Khan Bhatti, a teacher at Government High School Kallar Syedan, has retired after completing 38 years of service. He was regarded as the true embodiment of a teacher, not only imparting academic knowledge with honesty and dedication but also guiding students in religious matters.
Thousands of his students bear testimony to his hard work, discipline, punctuality, and integrity in their professional lives. Belonging to a respected educational family, his father Muhammad Sadiq Bhatti served as a headmaster while his grandfather Karam Dad Bhatti was also a teacher. He hailed from Mohra Dhial village of UC Kanoha.
During his farewell ceremony, fellow teachers highly praised his lifelong contributions to education.
کلر سیداں: پی ٹی آئی رہنما راجہ عاصم ریاض کا حکومت پر عوامی مسائل سے غفلت کا الزام
Kallar Syedan: PTI Leader Raja Asim Riaz Accuses Government of Neglecting Public Issues
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01,ستمبر، 2025):—پی ٹی آئی کے رہنما راجہ عاصم ریاض نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہے پورا پنجاب سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے لاکھوں لوگ بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں وزیراعلی پنجاب جاپان کے دورے پر چلی گئیں اب وزیراعظم غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گئے حکمران خود کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے یہ اتنے خودسر ہو چکے ہیں کہ انہوں نے تعلیم اور صحت جیسے بنیادی معاملات کو بھی قومی خزانے پر بوجھ سمجھ رکھا ہے عوام کو دیئے گئے آئینی حق سے محروم کیا جا رھا یے تعلیمی ادارے اور ہسپتال نجی شعبہ کے سپرد کیے جارہے ہیں لوگوں کو نوازنے کے لیئے تعلیمی ادارے اور ہسپتال نجی شعبہ کے حوالے کیئے جا رہے ہیں جبکہ ان تمام تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز صحت کی عمارتوں کی تعمیر کے لیے زمینیں لوگوں نے عطیہ کی تھیں اگر حکومت یہ ادارے چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی تو ان اداروں کو نجی شعبہ کے سپرد کرنے سے قبل ان کی زمینیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کی جائیں۔ موجودہ حکومت سے گزارش ہے انتقام کی سیاست چھوڑ کر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں
Kallar Syedan: Former Vice Chairman Zafar Abbas Mughal Resolves Long-Standing Access Issue of Government Girls High School Trail
کلر سیداں: سابق وائس چیئرمین ظفر عباس مغل کی کوششوں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تریل کا راستہ بحال
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01,ستمبر، 2025):—سابق وائس چیئرمین یوسی غزن آباد ظفر عباس مغل کی کاوشوں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تریل کے راستے کا دیرینہ مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کردیا گیا، ظفر عباس مغل،اصغر عباس مغل،محمد نقی، ناصر حسین مغل،محمد سیاب اور احمد کی موجودگی میں ان کی اپنی ذاتی زمین میں سے راستہ دے کر اسے سڑک کی شکل دے دی گئی،ظفر عباس مغل نے کہا کہ اگر مزید اراضی کی ضرورت پڑی تو وہ بھی دیں گے مدرسہ ہم سب کا ہیں جس کے لیئے کئی دھائیوں تک راستہ نہ ہونا ہم سب کے لیئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے۔
Kallar Syedan: Social Worker Chaudhry Asim Gujjar Returns Home After Performing Umrah
کلر سیداں: سماجی کارکن چوہدری عاصم گجر عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپس




