DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Lance Naik Raja Muhammad Waseem from Kallar Syedan Laid to Rest with Full Military Honors

کلرسیداں کے لانس نائیک راجہ محمد وسیم شہادت کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 31,اگست، 2025):—ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب خوارج الہند سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے کلرسیداں کے 27 سالہ لانس نائیک راجہ محمد وسیم کو ہفتہ کے روز موضع چنام کی ڈھوک چونترہ میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،ٹی ایل پی کے ڈویژنل امیر محمد رمضان چشتی، بریگیڈیئر فیصل اکرم،میجر عمر،کرنل اعجاز،لفٹیننٹ اسامہ،علامہ ندیم سیرانی،کرنل وسیم جنجوعہ،راجہ طارق دھمیال،راجہ ہارون جنجوعہ،راجہ شوکت،راجہ اشتیاق و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی صدر مملکت،وزیراعظم اور آرمی چیف کی جانب سے پھول بھی چڑھائے گئے
شہید راجہ وسیم کا تعلق 27 سندھ رجمنٹ سے تھا اور اس کا تبادلہ چند ایام قبل ہی ہوا تھا۔یہ اپنے دور طالبعلمی میں اکثر کہا کرتا تھا کہ میں پائلٹ بنوں گا یا فوج میں جاؤں گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 31, 2025):
Lance Naik Raja Muhammad Waseem, a 27-year-old soldier from Kallar Syedan, embraced martyrdom during an encounter with militants near Dera Ismail Khan. On Saturday, he was laid to rest with full military honors in his native village, Dhok Chontra, Moza Chinam.

The funeral prayers were attended by a large number of people, including PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed, former PTI MPA Col. Muhammad Shabbir Awan, TLP Divisional Ameer Muhammad Ramzan Chishti, Brigadier Faisal Akram, Major Umar, Colonel Ijaz, Lieutenant Osama, Allama Nadeem Sairani, Colonel Waseem Janjua, Raja Tariq Dhameyal, Raja Haroon Janjua, Raja Shoukat, Raja Ishtiaq, and many others.

A smartly turned-out contingent of the Pakistan Army presented a salute to the martyr. Floral wreaths were laid on behalf of the President, the Prime Minister, and the Chief of Army Staff.

Raja Waseem belonged to the 27 Sindh Regiment and had been transferred to this unit only a few days earlier. During his student life, he was often heard saying that he would either become a pilot or join the army.

کلرسیداں میں موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی سے نظام زندگی مفلوج

Torrential Rains in Kallar Syedan Cause Landslides, Flooding, and Disruption of Daily Life

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 31,اگست، 2025):—کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ میں موسلادھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم،حیال پنڈورہ سے بروٹہ جانے والی سڑک چار مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹوٹ گئی تودے گرنے سے امدورفت مکمل طور پر بند ہو گئی یوسی منیاندہ کے گاؤں نمبل کے برساتی نالہ کی پلی اور سڑک کے کچھ حصے بھی پانی میں بہہ گئے جس سے ساٹھ سے زائد گھرانوں کا رابطہ منقطع ہو گیا دھانگلی روڈ سے حیال میرگالہ جانے والی سڑک بھی شدید متاثر ہوئی شدید طغیانی سے چوآخالصہ کے نالہ سریں میں نصب بجلی کی مین لائن کا کھمبا بھی حالت رکوع میں چلا گیا ایس ایچ او کلرسیداں سید سبطین الحسنین نے گاوں بروٹہ کا دورہِ کیا اور لوگوں کو تلقین کی وہ برسات کی صورت میں غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر اور چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا کو بھی حالات سے فوری آگاہ کیا انہوں نے ایس ڈی او ائیسکو انجینئر جمال لطیف چوہدری کو بھی صورتحال سے آگاہی دی جنہوں نے دو گھنٹوں کے اندر اندر نالہ سریں چوآخالصہ میں نیا کھمبا نصب کرکے برقی رو کی باتعطل سپلائی کو برقرار رکھا ادہر سہوٹ بدھال میں حوالدار اظہر بھٹی کے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس سے اس کی پالتو بھینس ہلاک اور دیگر پانچ مویشی زخمی ہو گئے دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقعہ گاؤں بناہل میں منگلا جھیل کے پانی میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا مقامی لوگوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ دریا سر منگلا جھیل کے حالیہ پھیلاؤ کے قریب خود جائیں نہ ہی مویشیوں کو جانے دیں۔

“Kallar Syedan Hosts Ceremony of ‘Wanda Karao Tay Sukh Pao’ Land Reform Program, 40 Farmers Submit Applications

کلرسیداں میں ’’ونڈا کراو تے سکھ پاو‘‘ پروگرام کی تقریب، کسانوں سے چالیس درخواستیں وصول

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 31,اگست، 2025):—وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے زمینوں کے تنازعات اور دیوانی مقدمات کے خاتمے،ملکیت و قبضہ کے شفاف تعین کیلئے شروع کئے گئے منصوبے برائے اصلاح نظام اراضی”ونڈا کراو تے سکھ پاو” کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کسان ونگ ضلع راولپنڈی چوہدری فیصل حفیظ کی رہائش گاہ واقع بھلاکھر میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں محکمہ مال کے افسران سمیت نمبردار اور کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پروگرام کے تحت کھیوٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں چالیس کے قریب کسانوں سے درخواستیں وصول کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے اس پروگرام کے تحت ونڈا کرنے والوں کو ان کی دہلیز پر مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔پلس پروجیکٹ زمینوں کے تنازعات کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعے خواتین کو ان کے حقوق ملنے میں بھی آسانی پیدا ہو جائے گی۔اراضی کے تنازعات ختم ہونگے اور زمین کی خریدو فروخت میں بھی آسانی پیدا ہو جائے گی۔لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

Woman in Kallar Syedan Files Case Against Brother-in-Law Over Misconduct and Assault

کلرسیداں میں خاتون کا دیور پر غلط نیت اور تشدد کا الزام، مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 31,اگست، 2025):— دیور غلط نظر رکھتا ہے،زبردستی کرنے کی کوشش بھی کی۔ خاتون نے دیور کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔شادی شدہ خاتون نے مقدمہ درج کروایا کہ میرے تین بچے ہیں۔میرا دیور عاقب جو کہ گھر پر ہوتا ہے آئے روز میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا ہے،ہم ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے تھے مگردیور اور اس کی بیوی شہناز کے آئے روز لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ کر ہم نے دیوار بنا کر اپنی رہائش الگ کر لی ہے۔کچھ عرصہ قبل میرے خاوند کی عدم موجودگی میں،میرا دیور غلط نیت سے میرے کمرے میں داخل ہو گیا۔گزشتہ روز بھی دن ایک بجے کے قریب میں اپنے گھر موجود تھی کہ عاقب محمود میرے گھر آیا اور زبردستی کرنے کی کوشش کی جس پر میں جان بچا کر وہاں سے بھاگ کر باہر آگئی تو اس کی بیوی نے مجھے پکڑ لیا اور اپنے میاں سے مل کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

Major Robbery in Kallar Syedan: Armed Men Flee with Gold and Cash Worth Over 10 Million Rupees

کلرسیداں میں ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح ملزمان ایک کروڑ سے زائد کے زیورات اور نقدی لے اڑے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 31,اگست، 2025):—کلرسیداں میں ڈکیتی کی منفرد واردات میں مسلح ملزمان ایک کروڑ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،فوزیہ نورین زوجہ عبدالمجید سکنہ لونی جسیال کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا خاوند اور بیٹا بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہیں۔گزشتہ شب میری دیورانی اور بیٹی اپنی ہمشیرہ کے گئی ہوئی تھیں گھر پر میں اور میری کزن معروف بی بی جو ہمارے گھر مہمان ائی ہوئی تھی موجود تھیں رات ایک بجے پانچ مسلح ملزمان گھر کی بیرونی کھڑکی کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور مجھے کہا کہ اگر جان پیاری ہے تو ہمیں گھر میں پڑی ہوئی نقدی اور زیورات نکال کر دے دو نہیں تو ساری گولیاں آپ کو مار دیں گے ایک مسلح شخص نے مجھے تھپڑ مارا اور مجھ سے موبائل فون چھین لیا اور کہا کہ گھر کے تمام دروازے کھولیں۔میں نے ڈر کے مارے تمام دروازے کھول دیئے اور گھر کا سامان الٹ پلٹ کر کے تلاشی کرتے رہے جب ان کو کوئی چیز نہ ملی تو انہوں نے پسٹل میری کنپٹی پر رکھ کر کہا کہ اگر دو منٹ کے اندر زیورات اور پیسے نکال کر نہ دہئے تو ہم اپ کو گولیاں مار دیں گے جس پر میں نے سیف الماری کا لاک کھول دیا ان مسلح افراد نے لاکر میں سے میری بہو کا زیور دو عدد طلائی کڑے، چار عدد چوڑیاں،چھ عدد انگوٹھیاں زنانہ، چار عدد انگوٹھیاں مردانہ،دو عدد ہار سیٹ اور میرے اور اپنے ہار سیٹ،چار عدد چوڑیاں،دو عدد کڑے،دو طلائی بالیاں جو کان میں پہنی ہوئی تھیں اتروا لیں اور میری کزن کے کان سے دو طلائی بالیاں بھی اتروالیں اور سات ہزار روپے بھی چھین لئے اور دراز سے 27 ہزار روپے چار عدد چیک بک،دو عدد اے ٹی ایم کارڈز بھی نکال لئے دوسرے کمرے کا لاک مجھ سے زبردستی کھلوایا اور وہاں سے میری نند کا زیور جو میرے پاس امانت کے طور پر پڑا ہوا تھا دو عدد کانٹے ایک عدد نتھلی اور ایک عدد انگوٹھی،ایک عدد جھومر وہ بھی نکال لئے پھر ان سب مسلح ڈاکووں نے مجھ سے میری دیورانی کا کمرہ زبردستی کھلوایا اور وہاں سے چھ عدد طلائی انگوٹھیاں زنانہ، چار عدد چوڑیاں ایک عدد ہار سیٹ بھی نکال لئے اور پھر ہم دونوں کو ایک کمرے میں بند کر کے باہر سے کنڈی لگا دی اور بیٹھک کا تالہ توڑ کر باہر نکل گئے،طلائی زیورات 35 تولے اور نقدی 34 ہزار روپے بھی لے گئے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan: Wife of Retired Bank Manager Khan Yaqoob Khan Passes Away, Funeral Held in Doberan Kallan

کلرسیداں: ریٹائرڈ بینک منیجر خان یعقوب خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں، دوبیرن کلاں میں نماز جنازہ ادا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 31,اگست، 2025):—ریٹائرڈ بنک منیجر خان یعقوب خان کی اہلیہ اور خان شبیر خان کی ممانی انتقال کر گئیں نمازجنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی جس میں آزاد کشمیر کے وزیر راجہ محمد صدیق،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد، ریٹائرڈ اے آئی جی موٹرویز و نیشنل ہائی ویز جمیل احمد ہاشمی، عابد زاھدی،شیخ حسن سرائیکی،احسان الحق قریشی،سردار محمد اصف،صوفی بشیر خان،علی افسر بھٹی، جاوید کیانی،تنویر شیرازی،چوہدری محمد شفیق،ماسٹر رمضان منہاس،چوہدری اشفاق حسین،قاضی امجد محبوب،ٹھیکیدار بشارت اعوان،صوفی جمیل اختر، چوہدری وقاص گجر، عبدالقیوم خان،ماسٹر محمد شریف و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button