DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta:Assistant Commissioner Kahuta Seals Business, Fines Medical Lab After Dengue Larvae Found

ہوٹہ میں ڈینگی لاروہ برآمد، اسسٹنٹ کمشنر نے نزاکت انٹرپرائزز سیل کر دی، کیپیٹل میڈیکل لیب پر 25 ہزار جرمانہ

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 28 اگست 2025):
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر نے ڈینگی کے خلاف مہم کے دوران اچانک چھاپے مارے۔

چھاپے کے دوران سخی سبزواری روڈ نزد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ پر واقع نزاکت انٹرپرائزز سے ڈینگی لاروہ برآمد ہوا جس پر ادارے کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ اسی طرح سول ہسپتال کے سامنے واقع پرائیویٹ کیپیٹل میڈیکل لیب سے بھی ڈینگی لاروہ برآمد ہونے پر موقع پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایوشہ ظفر اور ڈاکٹر عمر نے کہا کہ صفائی اور ڈینگی کے حوالے سے کوئی سفارش یا دباؤ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صرف جرمانے ہی نہیں بلکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ عوام کے تحفظ اور صحت کے لیے سخت ترین اقدامات جاری رہیں گے اور ڈینگی کے خلاف کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Kahuta (Pothwar.com— Imran Zamir | August 28, 2025):
Assistant Commissioner (AC) Kahuta, Ms. Ayesha Zaffar, along with Deputy District Health Officer Dr. Umar, carried out surprise raids in Kahuta as part of the ongoing anti-dengue campaign.

During the inspection, dengue larvae were discovered at Nazakat Enterprises located near Sakhi Sabzwari Road. The premises were immediately sealed on the spot. Similarly, Capital Medical Lab, situated in front of Tehsil Headquarters Hospital Kahuta, was fined Rs. 25,000 after dengue larvae were found there as well.

Speaking to journalists and citizens during the operation, AC Ayesha Zaffar and Dr. Umar emphasized that strict action will be taken against violators regardless of pressure or recommendations. They warned that not only fines but imprisonment could also be imposed on those responsible for negligence in cleanliness and dengue prevention.

The officials reiterated that the government is committed to protecting citizens’ health and will not tolerate any carelessness in anti-dengue measures.

آسیہ ناز تنولی کا کہوٹہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ، مریضوں سے علاج و ادویات بارے استفسار

Former PML-N MNA Asiya Naz Tanoli Visits Kahuta THQ Hospital, Reviews Health Facilities

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 28 اگست 2025):مسلم لیگ (ن) کی سابق ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج و معالجے اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں سوالات کیے۔ اس موقع پر ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر، صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی، سابق چیئرمین سجاد ستی، انور ستی، سلیم سپل، راجہ تیمور، راجہ رفاقت اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

آسیہ ناز تنولی نے ڈینگی، صفائی، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی اور ہسپتال کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ معززین نے بھی ہسپتال عملے کی تعریف کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فراہم کردہ خطیر فنڈز اور علاج معالجے کی سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات سے عوام کو دہلیز پر علاج کی بہترین سہولیات میسر ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹر عمر نے وفد کو ڈینگی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ تحصیل کہوٹہ میں اس وقت ڈینگی کا کوئی مریض موجود نہیں۔ گزشتہ سال دھپری میں کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن پر بروقت کارروائی کرکے اس بار مکمل کلین سویپ کیا گیا۔

Armed Man Holds Family Hostage in Kahuta’s Lehri Area, Police Fail to Respond Despite Repeated Calls

کہوٹہ کے علاقے لہڑی میں مسلح شخص نے فیملی کو یرغمال بنا لیا، پولیس تاخیر سے نہ پہنچی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2025)
ٍ پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقے لہڑی میں مسلح شخص نے پسٹل کے ذریعے کئی گھنٹے فیملی کو یر غمال بنائے رکھے، پولیس تھانہ کہوٹہ بار بار اطلاع کرنے کے باجود موقع پر نہ پہنچے،تین بار15پر کالیں کیں اطلاع ہونے کے باجود بھی نہ آئے ہر بار بس آ رہے ہیں بس آ رہے ہیں آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل لہڑی کے سابق کونسلر راجہ ذوالفقار نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روزہمارے خاندان کے ایک نوجوان نے اپنی فیملی کو پسٹل کے ذریعے یر غمال بنالیا اور اس نے اپنی اس فیملی کو کئی گھنٹے پر غمال بنائے رکھاجب انہوں نے مجھے اطلاع کی کہ ہمارے ساتھ یہ وقوعہ پیش آیا ہے تو میں نے اپنے بھانجے کے نمبر 03335548883سے تھانہ کہوٹہ میں اطلاع کی تو انہوں نے کہا کہ آپ 15پر کال کر یں ہم نے 15پر اطلا ع کی تو انہوں نے کہا کہ ہم آر ہے ہیں ہم نے کئی گھنٹے کے وقفے سے تین بار 15پر کال کی مگر ایک ہی جواب آتا رہا ہے کہ ہم آرہے ہیں ہم آ رہے ہیں انہوں نے کہا اگر کوئی بڑا حادثہ روہنما ہو جا تا تو اس کا کون زمہ دار ہوتا پولیس تھانہ کہوٹہ کی اس لاپر وائی پر ہم پولیس کے اعلیٰ حکام آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کر تے ہیں۔

Dhapri: Public Representatives Praised for Fair Distribution of MC Funds Under PML-N Leadership

دھپری: مسلم لیگی قیادت اور ایم سی فنڈز کی منصفانہ تقسیم پر عوامی نمائندگان کو خراجِ تحسین

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2025)
ماسٹر خوشی محمد ستی دھپری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن ارض کوہسارپارلیمانی مسلم لیگ ن متحدہ قیادت اور استحکام حکومت عوام کی سہو لیات ترقیاتی کاموں میں ایم سی فنڈ وارڈ وائزایم پی اے راجہ صغیر احمد اور کواڈینٹر راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ بحثیت ایم این اے راجہ اسامہ سرور کی ایڈوائس پر سابقہ کونسلرز اور عامر سلطان چیف آفیسر مونسپل کمیٹی بطور ذاتی اختیاراتکی مشاورت کرتے ایم سی فنڈزاحسن طریقے سے وارڈ وائز فوکل پرسن اشخاص برابری تقسیم شدہ فنڈزکرنے پر عوام کی خوشحالی متلقعہ آبادی خراج تحسین پیش کر تے ہوے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی قیادت میں ملک کی سیلاب متاثرین حالات مطابق سیاست نہیں بلکہ خدمت کرنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی اہم اعلانات مسلم لیگ ن جماعت جملہ عوامی ترقیاتی کام ہونے پر بلدیاتی الیکشن بابت ماہ ستمبر2025میں گالی گلوچ سیاست مستردکر دیں گیاور ٹکٹ شدہ مسلم لیگ ن نمائندگان کوووٹ دیکر کامیابی دیں گے ہم تاحیات کوہسار برادری این اے اکاون عوامی نمائندگان بھر پور طریقے سے حمائت اور مضبوط قیادت پر مطمن ہیں۔

Eid Milad-un-Nabi ﷺ Procession to Depart from Jamia Masjid Al-Khaleel Grid Station at 9:30 AM

جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن سے عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس 9:30 بجے مرکزی جلوس میں شریک ہوگا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2025)
جامع مسجد الخلیل گر ڈ اسٹیشن سے عید میلاد النبی ﷺ کاجلوس:30 9بجے مرکزی جلوس میں شرکت کے لیے راونہ ہو گا،تمام میلا د کمیٹیاں 9بجے جامع مسجد الخلیل گر ڈ اسٹیشن پہنچ جاہیں تاکہ ٹائم کے ساتھ مرکزی جلوس میں شرکت لیے راونہ ہو سکیں انشاء اللہ ہر سال کی طرع اس سال بھی میلاد کمیٹیوں کو خوبصورت ٹرافیاں دی جاہیں گی ان خیالات کا اظہارجامع مسجد الخلیل گر ڈ اسٹیشن کے خطیب نوجوان عالم دین حافظ قاری محمدصغیر چشتی،مدرس جامع مسجد الخلیل حافظ و قاری محمد اظفر اور خادم ادارہ الخلیل فلائی کمیٹی و دربار عالیہ بکھر شریف وایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) کبیر احمد جنجوعہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نیا بھر کے مسلمان ہر سال کی طرع سال بھی اپنے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کا میلاد عقیدت و احترم کے ساتھ مناہیں گے میلاد منانا بھی محبت کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کے قرآن اور رسول اللہؐکے فرمان پر عمل پیرا ہو جائیں تو کبھی گمراہ نہیں ہوں گے۔اللہ کے ولیوں نے اپنی زندگیاں مخلوق خدا کی بھلائی اور اللہ کی بندگی کرتے ہوئے گزاریں۔یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے اپنا انعام فرمایا ہے اور قرآن پاک کی سورۃ فاتحہ میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہی دعا کرنے کا حکم فرمایا ہے کہ اے اللہ ہمیں ان لوگوں کے راستے پر چلا جن پر تونے اپنا انعام فرمایا ہے ناکہ گمراہ لوگوں کاانہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐ اللہ کے آخری نبی اور رسولؐ ہیں چونکہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قرآن کریم کا پیغام عام کریں۔ لوگوں کی احادیث مبارکہ کی روشنی میں رہنمائی کریں۔تاکہ اللہ اور اس کا رسولؐ ہم سے راضی ہو جائیں اور ہماری دنیا اور آخرت سنور جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button