کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27,اگست، 2025):—کلرسیداں کے گردونواح میں خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا پہلا واقعہ سرصوبہ شاہ میں پیش آیا جہاں 24 سالہ نوجوان سردار یاسر نے درخت سے خود کو پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا کلرسیداں پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو کلرسیداں منتقل کیا دوسرا واقعہ تل خالصہ کے قریب آیا جہاں دو بچیوں کی بیوہ ماں نے حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کو بندھنوں سے آزاد کرلیا دونوں کو اپنے اپنے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | August 27, 2025):
Two people, including a woman, ended their lives in separate incidents in the outskirts of Kallar Syedan.
The first incident took place in Sir Sooba Shah, where a 24-year-old man, Sardar Yasir, took his own life by hanging himself from a tree. The local police reached the site and shifted the body to Kallar Syedan.
In another tragic incident near Tal Khalsa, a widowed mother of two daughters, distressed by her circumstances, consumed poisonous pills and ended her life. Both individuals were laid to rest in their ancestral graveyards.
کلر سیداں: آٹا، چینی اور سبزیاں سرکاری نرخوں سے غائب، مافیاز نے من مانے نرخ مقرر کر دیے
Kallar Syedan: Flour, Sugar and Vegetables Vanish from Official Rates as Mafias Hike Prices
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27,اگست، 2025):—کلرسیداں و گردونواح میں چینی آٹے اور سبزیوں کے نرخوں کو پر لگ گئے سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب ہے نہ چینی ملتی ہے مافیاز نے ہر شعبہ میں مکمل پنجے جھاڑ رکھے ہیں زمیندار سے انتہائی سستے داموں گندم خریدنے والے ملز مالکان نے اب باہمی سازباز سے آٹے کے نرخوں میں بھاری اضافہ کر لیا ایک ہفتے میں آٹے کے نرخوں میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا کسانوں سے انتہائی سستی گندم لاکھوں بوریوں کے حساب سے خریدنے والے مالکان نے اب اس کے نرخوں میں بھاری اضافہ کرکے لوٹ مار مچا رکھی ہے جس سے بیس کلو آٹے کے بیگ میں 320 روپے اور فی من 640 روپے کا اضافہ کیا جا چکا ہے اور آنے والے ایام میں مزید اضافے کے قوی امکانات ہیں دوسری جانب حکومتی دعووں اور کوششوں کے باوجود شوگر ملز مالکان دونوں ہاتھوں سے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں سرکاری نرخوں پر کہیں بھی چینی دستیاب نہیں کلرسیداں بازار میں معروف ڈیلر ایک سو اسی سے دوسو دس روپے فی کلو چینی فروخت کر رہے ہیں سرکاری سطع پر ملنے والی چینی بھی نہ صرف مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے بلکہ یہ 9200 روپے فی بیگ بلیک میں بھی فروخت کی جا رہی ہے جن دوکانوں نے 173 روپے کے بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں وہاں بھی چینی 180 سے 210 روہے کلو دستیاب ہے جبکہ مسلسل بارشوں کے باعث تمام سبزیوں کو بھی پر لگ گئے گویا کلرسیداں میں کوئی بھی شے سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ہے اس کے باوجود حکومت مہنگائی کم ہونے کے بنیاد دعوے کر رہی ہے عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں بڑے بڑے ملز مالکان اور ڈیلر جو حاجی بھی ہیں نمازی بھی ہیں ہر سال دودو بار عمرے پر جاتے ہیں وہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں
Encroachments Tighten Grip on Newly Constructed Kallar Syedan–Dhuangali Road; Citizens Demand Action Against Mafias
کلر سیداں دھانگلی نوتعمیر سڑک پر مافیاز کا قبضہ، شہریوں کا تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27,اگست، 2025):—نوتعمیر سڑک کلردھانگلی کے اطراف پر مافیاز قابض،سڑک کے شولڈرز پر بھی لوگوں نے قبضہ کر لیا کلرسیداں شہر میں مرید چوک جہاں سڑک پچاس ساٹھ فٹ سے بھی زیادہ کشادہ ہے یہاں چوک کے اطراف کی تمام سڑکوں اور اس کے شولڈرز پر لوگوں نے قبضہ جما رکھا ہے کلرسیداں سے دھانگلی نوتعمیر کارپٹ روڈ کے شولڈرز پر لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے ابتدا میں ہی دوکانوں کا سامان شولڈرز اور سڑک پر رکھا جاتا ہے بنک چوک میں پنجاب ہائی وے نے نالیوں کی تعمیر کی تھی جس پر دوکانداروں نے اپنا سامان سجا رکھا ہے اسی طرح کنوہا اور سہوٹ کی صورتحال ہے چوآخالصہ میں تعمیر شولڈرز پر دوکانیں کھلی ہیں یا وہاں کار پارکنگ قائم ہے سرصوبہ شاہ میں ناجائز تجاوزات شیطان کی آنت کی طرح بڑتی چلی جا رہی ہیں مین چوک پر ایک صاحب نے اپنے سامان کی فروخت کے لیئے سوزوکی پک اپ عین چوک میں کھڑی کر رکھی ہے جس کے باعث سموٹ کی سمت جانے آنے والی بڑی گاڑیاں وہاں مسلسل کھڑی ہارن بجاتی رہتی ہیں مگر سبزی فروٹ کی ریڑھی سڑک سے ہٹائی نہیں جاتی اسی طرح مین سڑک پر بھی دوکاندار تجاوز کے مرتکب ہیں پورے پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری یے مگر کلرسیداں میں پیرا فورس کی تاحال تعنیاتی عمل میں نہ ا سکی جس سے تجاوز کے مرتکب افراد کے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں شہریوں نے کلرسیداں کی سڑکوں سے تجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے۔
Rising Inflation and Unemployment: APP’s Sarfraz Afzal Says Rulers Taking Revenge on the People Instead of Serving Them
مہنگائی و بے روزگاری عروج پر، عوام پاکستان پارٹی کے چوہدری سرفراز افضل کا الزام: حکمران عوام سے انتقام لے رہے ہیں
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27,اگست، 2025):—کنوینئر عوام پاکستان پارٹی شمالی پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی ہی اس ملک کی عوام کی حقیقی ترجمان ہے،ہم اقتدار نہیں اقدار اور اصولوں کی سیاست کرتے ہیں،موجود حکومت کو عوام کا کوئی درد اور تکلیف محسوس نہیں ہوتی، حکمران اپنی تنخوائیں بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی دولت راتوں رات دوگنا ہو رہی ہے لیکن غریب کو ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ آٹا،چینی، گھی،دالیں،سبزیاں اور پٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ان نے کہا کہ بلاول بھٹو اکثر بے نظیر بھٹو کا قول دہراتے ہیں کہ “جمہوریت بہترین انتقام ہے مگر موجودہ حکمرانوں نے یہ انتقام عوام سے لینا شروع کر رکھا ہے۔تیزی سے بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے جس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب عوام خود حکمرانوں کے گریبان تک پہنچیں گے اور بتائیں گے کہ اصل انتقام کیا ہوتا ہے۔
تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27,اگست، 2025):—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،پاکستان پیپلز پارٹی کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن فیاض سرائیکی،سابق چیئرمین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس،انجمن تاجراں چواروڈ کے صدر چوہدری طارق تاج،انجمن تاجراں مین بازار کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم بنارس،سیٹھ عبد الروف بٹ،چوہدری توصیف شیراز اور صغیر بھولا نے شیخ ساجد الرحمان سے ملاقات کی اور ان کے سسر شیخ محمد عارف کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔