گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام – 28 اگست 2025):
جینٹری کالج کی سلور جوبلی کے موقع پر تاج ہوٹل میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے چیف ایگزیکٹو اور معروف ماہرِ تعلیم راجہ حاشر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ گزشتہ 25 برسوں سے جینٹری کالج علم و تعلیم کی شمع روشن کیے ہوئے ہے اور یہ تقریب اسی کامیاب سفر کی یادگار کے طور پر منائی گئی۔
تقریب کا اہتمام گوجرخان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی راجہ جلیل کیانی نے کیا، جبکہ مرزا شوکت حسین، امجد گلیانوی اور چوہدری شبیر انور بھی اس موقع پر منتظمین میں شامل تھے۔
اس پر وقار تقریب میں علمی، ادبی اور سماجی حلقوں کی ممتاز شخصیات کے ساتھ ساتھ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے اپنے خطابات میں راجہ حاشر کی تعلیمی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی انتھک محنت کو سراہا۔ مقررین نے جینٹری کالج کی 25 سالہ کامیابی پر راجہ حاشر کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خطے میں علم و روشنی کا علمبردار قرار دیا۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور اس عزم کے ساتھ ہوا کہ تعلیمی ترقی کے اس سفر کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
Gujar Khan (Pothwar.com – August 28, 2025): A grand ceremony was organised at Taj Hotel to honour renowned educationist and Chief Executive of Gentry College, Raja Hashir, on the occasion of the college’s Silver Jubilee celebrations.
For the past 25 years, Gentry College has been illuminating the path of knowledge, and the event marked this remarkable milestone with great enthusiasm. The ceremony was arranged by a prominent social worker of Gujar Khan, Abdul Sattar Edhi Raja Jalil Kayani, along with Mirza Shaukat Hussain, Amjad Gulyanvi, and Chaudhry Shabbir Anwar.
A large number of distinguished personalities from academic, literary, and social circles attended the event. Members of the print and electronic media were also present in significant numbers. During the ceremony, various speakers paid glowing tributes to Raja Hashir for his lifelong contributions to education and lauded his commitment to spreading knowledge.
They also congratulated him on successfully completing 25 years of academic excellence through Gentry College. The event concluded with heartfelt appreciation for Raja Hashir’s dedication, with participants recognising his role as a torchbearer of education in the region.
سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری“بند کچہری”ثابت ہوئی، صحافیوں کا احتجاجی بائیکاٹ
“Rawalpindi CPO’s ‘Open Court’ Turns into ‘Closed Court’, Journalists Stage Protest Boycott”
دولتالہ (پوٹھوار ڈاٹ کام، )گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام –محمد نجیب جرال, 28 اگست 2025)— سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی جانب سے مندرہ میں منعقدہ کھلی کچہری ایک“بند کچہری”ثابت ہوئی۔ صحافیوں کو کیمرہ مائیک بند اور ریکارڈنگ کرنے سے روک دیا گیا اور یہ“شاہی فرمان”جاری کیا گیا کہ کھلی کچہری کے بعد صرف پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔اس رویے پر مرکزی پریس کلب دولتالہ، راول پریس کلب مندرہ اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کچہری کا بائیکاٹ کر دیا اور ہال سے باہر نکل آئے۔بعدازاں ایس ایچ او مندرہ نے صحافیوں کو منانے کے لیے کوششیں کیں اس کے بعد انہیں دوبارہ حال میں اندر لے گئے۔ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے صدرراجہ صدیق کیانی نے کہا کہ اگراپ نے قلم، کیمرہ اور مائیک بند کرنے تھے تو پھر صحافیوں کو مدعو کیوں کیا گیا۔ ہم ایسی بند کچہری کا بائیکاٹ کریں گے۔ اس پر سی پی او نے مائیک آن کرنے کی احکامات دئییاور کیمرہ کی بھی اجازت مل گئی۔