DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Punjab CM Maryam Nawaz Grants Rs. 1 Million Compensation to Family of Girl Killed in Roof Collapse

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے چھت گرنے سے جاں بحق بچی کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 21 اگست 2025): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارش کے دوران چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی بچی کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا۔

یہ چیک اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے لواحقین کو اپنے ہاتھوں سے دیا۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

چند ہفتے قبل کہوٹہ شہر کے علاقہ محلہ چہات میں شدید بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک کم سن بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔ جس پر حکومت پنجاب نے متاثرہ خاندان کے لیے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد جاری کی۔ لواحقین اور شہریوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | August 21, 2025): Punjab Chief Minister Maryam Nawaz has provided a compensation cheque of Rs. 1 million to the family of the young girl who lost her life when a house roof collapsed during heavy rains in Kahuta.

The cheque was formally handed over by Assistant Commissioner Kahuta, Ayusha Zafar, and PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed. On the occasion, the family of the deceased, along with PML-N City President Dr. Muhammad Arif Qureshi and other party workers, were present.

A few weeks ago, in Mohalla Chahat of Kahuta city, a tragic incident occurred when the roof of a house caved in due to heavy rainfall, claiming the life of a minor girl. Following this, the Punjab government released Rs. 1 million in financial assistance for the victim’s family. The family members and local citizens expressed gratitude to the Punjab government for the support.

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا کہوٹہ کا دورہ، عوامی مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کا عزم

Former Provincial Assembly Candidate Col. (R) Waseem Janjua Vows to Address Public Deprivation During Kahuta Visit

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 21 اگست 2025): سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور امیر ضلع راولپنڈی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ عوام کا خلوص اور پیار ناقابل فراموش ہے، حلقے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہر صورت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کہوٹہ اور گردونواح میں سپورٹس اسٹیڈیم، یونیورسٹی، کیڈٹ کالج کا قیام، تعلیم و صحت کی سہولیات، انفراسٹرکچر، سڑکوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی جیسی بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی باعث افسوس ہے۔ عوامی مسائل اور عوام کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑوں گا۔

یہ بات انہوں نے کہوٹہ شہر میں اخباری نمائندوں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اپنے دورہ کے دوران معروف قانون دان شیراز قریشی ایڈووکیٹ کے بھائی اور کاشف قریشی کے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اسی طرح نئی آبادی کہوٹہ میں انتظار بٹ کے جوانسال صاحبزادے کی وفات اور چھنی اعوان میں ملک قمر کے والد کے انتقال پر ان کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی اور تعزیت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی عوام کی نگاہیں تحریک لبیک پر مرکوز ہیں۔ اس موقع پر شہریوں نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی عوامی رابطہ مہم کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

Grand Dinner Hosted by Saeed Afzal Chauhan in Honor of Kahuta Press Club Members; Special Participation of Col. (R) Waseem Ahmed Janjua

سعید افضل چوھان کی جانب سے پریس کلب کہوٹہ کے ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ، کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کی خصوصی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اگست2025)
سرپرست اعلی پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ سعید افضل چوھان کی طرف سے پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ،کرین پارٹی کے ضلعی امیر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کی خصوصی شرکت،میز بان سعید افضل چوھان نے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ شب کہوٹہ سینئر صحافی و سرپرست اعلی پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ سعید افضل چوھان نے پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران و ممبر ان کے اعزاز میں گلشن ویلی ریسٹورنٹ دھپری کے مقام پر پرتکلف عشائیہ دیا جس میں کرین پارٹی کے ضلعی امیر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کی خصوصی شرکت کی جبکہ ممبران پریس کلب میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،ناہب صدر راجہ شاہد اجمل،ارسلان کیانی ایڈووکیٹ،حافظ عبداللہ عباسی،راجہ رومان سعید،ندیم آزادہاشمی، راجہ عبدالوہاب جنجوعہ، عبداللہ مرزا اور دیگر نے شرکت کی۔

Funeral of Contractor Hafeez Ahmed Asi’s Sister Held in UC Hothla

ٹھیکیدار حفیظ احمد آسی کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اگست2025)
ٹھیکیدار حفیظ احمدآسی کی ہمشیرہ محترمہ سپرد خاک نمازے جنازہ میں سابق ممبرضلع کونسل راجہ عامر مظہر سمیت بڑی تعدادمیں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ یونین کونسل ہوتھلہ کے جنرل سیکرٹری،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدار حفیظ احمدآسی کی ہمشیرہ محترمہ، نوجوان مسلم لیگی راہنما جواد بھٹی کی پھوپھی جان، سہیل بھٹی،خان عبداللہ کی والدہ ماجدہ اور عرفان محمود کی چچی جان رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں یوسی ہوتھلہ ڈھوک سامی میں ادا کیاگیا نمازے جنازہ میں سابق ممبرضلع کونسل راولپنڈی وچیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار براے تحصیل ناظم کہوٹہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود،ٹھیکیدار راجہ طالب حسین پنیالی،راجہ عبادت حسین علیوٹ،راجہ مدثر،راجہ فرذوق،بابو عابد ستی ہائی وئے،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button