DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Protesters Block Kahuta-Rawalpindi Highway Over Non-Registration of Blasphemy Case
صحابی رسولؓ کی شان میں گستاخی پر مقدمہ درج نہ ہونے پر کہوٹہ، راولپنڈی، آزادکشمیر مین ہائی وے بلاک

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 14 اگست 2025):
صحابی رسول حضرت امیر معاویہؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر علماء کرام اور شہریوں نے تھانہ کہوٹہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہوٹہ، راولپنڈی، اور آزادکشمیر مین ہائی وے کو بلاک کردیا۔
احتجاجی مظاہرین سے ضلع راولپنڈی کے امیر کرنل(ر) وسیم جنجوعہ، امن کمیٹی کے ممبران قاری عثمان عثمانی، مولانا ظہور اعوان نقیبی، مولانا ہاشم ظہور نقیبی، مولانا ادریس ہاشمی اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
علماء کرام نے واقعے کو انتہائی قابلِ مذمت قرار دیا اور کہا کہ پولیس تھانہ کہوٹہ مقدمہ درج کرنے سے مسلسل گریز کر رہی ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ملزم کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے اور اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ایف آئی آر درج نہیں ہوتی، دھرنا جاری رہے گا۔ کئی گھنٹوں سے سڑک بند رہنے کی وجہ سے مسافروں، مریضوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شرکاء نے نماز مغرب تھانہ کہوٹہ کے باہر چوراہے میں ادا کی۔ مقررین نے پولیس کی بے حسی پر شدید احتجاج کیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، مگر تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔
Kahuta (Pothwar.com Correspondent, Imran Zamir | August 14, 2025):
A major protest erupted outside Kahuta Police Station after local religious scholars and citizens blocked the Kahuta-Rawalpindi-Azad Kashmir main highway. The protest was sparked by the police’s refusal to register a case against an individual accused of making blasphemous remarks about the revered companion of the Prophet (PBUH), Ameer Muawiyah (RA).
Addressing the protestors were the District Ameer of Rawalpindi, Colonel (R) Waseem Janjua, members of the Peace Committee, Qari Usman Usmani, Maulana Zahoor Awan Naqeebi, Maulana Hashim Zahoor Naqeebi, Maulana Idrees Hashmi, and other religious leaders.
The scholars condemned the incident as highly offensive and demanded immediate registration of an FIR against the accused. They warned that the sit-in would continue until legal action was initiated.
The highway remained blocked for several hours, causing severe inconvenience to travellers, patients, and commuters. Protesters even offered Maghrib prayers at the main intersection outside Kahuta Police Station. A large contingent of police is present at the scene, but as of now, the FIR has not been registered.
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی صدر ن لیگ کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی سے ملاقات، شہر کے مسائل اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed Meets Kahuta City President Dr. Arif Qureshi; Discusses City Issues and Political Matters
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اگست2025)
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی ن لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ان رہائش گاہ پر ملاقات،شہر کے مسائل اور سیاسی معملات پر گفتگو کی گئی، ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے علاوہ سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، مرزا نور اور دیگر بھی موجود تھے، ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی شاندار کامیابی کے بعد جشن آزادی کی خوشیاں اور ولولہ کئی گنا بڑھ گئے ہیں، یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ حق کی جدو جہد ہمیشہ کامیاب اور باطل کو شکست فاش ہوتی ہے، معرکہ حق نے پوری قوم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں اور اب 14 اگست کا جشن آزادی غیر معمولی جوش و خروش اور ولولے کے ساتھ منایا جائے گا، پاکستان ملت اسلامیہ کا مضبوط قلعہ ہے اور جشن آزادی در اصل تجدید عہد کا دن ہے، ہم تحریک پاکستان کے تمام جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لہو سے آزادی کا چراغ روشن کیا، معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی نے یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستانی عوام کے عزم و استقلال کو دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔



