DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Senior Clerk from AC Office Arrested for Land Transfer Fraud

کلر سیداں: اسسٹنٹ کمشنر آفس کا سینئر کلرک زمینوں میں جعل سازی کے الزام میں گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10,اگست، 2025):—اینٹی کرپشن نے ایک کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر آفس کلر سیداں کے سینئر کلرک کو گرفتار کر لیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر زمین کے انتقالات میں بڑے پیمانے پر جعل سازی کی، کاغذات میں ہیر پھیر کر کے لاکھوں روپے مالیت کی زمین ہتھیا لی اور سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا۔جعل سازی کا یہ واقعہ 2023 میں ہوا جس میں زمین کے اصل مالکان کے نام کاٹ کر دوسروں کے نام درج کیے گئے، حتیٰ کہ کچھ انتقالات ایسے بھی ہوئے جن میں زمین کے مالکان وفات پا چکے تھے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق احسن بھٹی کے ساتھ کئی اور افراد بھی اس نیٹ ورک میں شامل ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔اینٹی کرپشن نے ملزم کو عدالت میں پیشی کے موقع پر حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | August 10, 2025):
In a major development, the Anti-Corruption Department has arrested a senior clerk from the Assistant Commissioner’s office in Kallar Syedan on charges of large-scale land transfer fraud. The official, identified as Ahsan Bhatti, is accused of manipulating official land records to illegally transfer ownership of land worth millions of rupees.

The alleged fraud took place in 2023, during which the names of original landowners were unlawfully replaced with others in official records. Shockingly, some of the land transfers involved individuals who had already passed away.

According to anti-corruption officials, Ahsan Bhatti was part of a broader network, and more arrests are expected in connection with the case. Authorities formally took Bhatti into custody during a court appearance and registered a case against him.

شاہ خاکی میں ٹرک الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق، مقامی افراد کا عرشی پل کی فوری تعمیر کا مطالبہ

Truck Overturns in Shah Khaki, Driver Killed — Locals Demand Urgent Construction of Proposed Overhead Bridge

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10,اگست، 2025):—تعمیراتی سامان ازادکشمیر لے جانے والا ٹرک شاہ خاکی میں الٹ جانے سے ڈرائیور جاں بحق،حادثہ رات تین بجے کلردھانگلی روڈ پر پیش آیا تفصیلات کے مطابق ایک ٹرک رات کو تعمیراتی سامان کے ساتھ خیرآباد کے پی کے سے ڈڈیال ازادکشمیر کے لیئے روانہ ہوا شب تین بجے وہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کراس کرتے ہوئے بریک فیل ہو جانے سے قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گیا جس سے ڈرائیور غلام شبیر سکنہ نوشہرہ کے پی کے کو نجی گاڑی میں کلرسیداں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا یاد رہے کہ پنجاب ہائی وے نے اس جگہ عرشی پل کا ڈیزائن تجویز کیا تھا جسے ڈائریکٹر برجز لاہور نے منسوخ کرکے پرانے پل سے گاڑیاں گزارنے کا حکم دیا جس کے بعد سے راولپنڈی اسلام آباد سے ڈڈیال، پلاک،اسلام گڑھ،چک سواری میرپور اور کوٹلی ازادکشمیر کی ہیوی ٹریفک کو یہاں پر اکثر اوقات حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گزشتہ چند ماہ میں متعدد گاڑیاں یہاں الٹی ہیں اور کئی افراد جاں کی بازی ہار چکے ہیں مقامی لوگوں نے ڈائریکٹر برجز کو انسانی جانوں کے ضیائع کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے مریم نواز سے یہاں مجوزہ ڈیزائن کے مطابق عرشی پل کی تعمیر کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan: Man Electrocuted While Operating Water Pump in Awan Abad

کلر سیداں: بستی اعوان آباد میں شہری بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10,اگست، 2025):—کلرسیداں کا شہری بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔یہ واقعہ کلرسیداں شہر کی بستی اعوان آباد میں پیش آیا جہاں ملک طاہر بشیر نے حال ہی میں نیا گھر تعمیر کیا تھا انہوں نے پانی کی موٹر کو آن کیا جس سے انہیں بجلی کا کرنٹ لگا اور وہ جاں بحق ہو گئے نمازجنازہ میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Kallar Syedan: Case Registered Against Resident for Electricity Theft

کلر سیداں: بجلی چوری کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10,اگست، 2025):— کلرسیداں پولیس نے بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کی ڈیٹکشن ٹیم کے لائن سپرنٹنڈنٹ سردار خان اور اسسٹنٹ لائن سپرنٹنڈنٹ محمد صبور نے شکیل احمد سکنہ لونی بازداراں کے بجلی کا میٹر جو کہ حمزہ شکیل نامی صارف استعمال کر رہا تھا مین پی وی سی تار سے کنڈا لگر کر بجلی چوری کرنے کا مرتکب پایا گیا جو کہ قانونی جرم ہے ڈیٹکشن ٹیم نے چار میٹر کنڈا اتار کر قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کروا دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button