DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Flag March Held in Kallar Syedan to Promote Public Sense of Security
کلر سیداں میں فلیگ مارچ، عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کی کوشش

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06,اگست، 2025):—کلر سیداں کے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا جو مرید چوک کلر سیداں سے شروع ہو کر شاہ باغ کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او محمد افضل لودھی اور ایس ایچ او سید سبطین الحسنین نے کی،جس میں ٹریفک پولیس، پنجاب پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ایس ایچ او کلر سیداں سید سبطین الحسنین کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام، سیکیورٹی کی فضاء کو مزید بہتر بنانا اور عوام کو یہ پیغام دینا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر وقت چوکس اور مستعد ہیں۔ اس موقع پر افسران نے عوام سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 6, 2025):
A joint flag march was conducted by law enforcement agencies in Kallar Syedan to instil a sense of security among the citizens. The march began at Mureed Chowk and concluded at Shah Bagh.
The operation was led by SDPO Muhammad Afzal Lodhi and SHO Syed Sibtain Al-Hussnain, with active participation from the Punjab Police, Traffic Police, and Patrolling Police.
SHO Syed Sibtain Al-Hussnain stated that the purpose of the flag march was to prevent crime, improve the security environment, and convey to the public that the law enforcement agencies are vigilant and alert at all times.
On this occasion, officers appealed to the public for cooperation and urged them to report any suspicious activity to the relevant authorities immediately.
کلر سیداں: تین بچوں کی ماں مبینہ طور پر لاپتہ، دیور کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج
Kallar Syedan: Mother of Three Reportedly Missing, Kidnapping Case Registered on Brother-in-Law’s Complaint

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06,اگست، 2025):—تین بچوں کی ماں مبینہ طور پر گھر سے لاپتہ ہو گئی، دیور نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ظفر محمود سکنہ ڈیرہ خالصہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا بھائی واجد محمود بسلسلہ روزگار دوبئی میں مقیم ہے جبکہ اس کی فیملی ہمارے پڑوس میں رہائش پذیر ہے۔صبح 7 بجے میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ میری بھتیجی نے آ کر بتایا کہ ہم رات کو سو گئے صبح اٹھے تو میری والدہ گھر پر موجود نہ تھی۔میں نے اپنی بھابھی کو کافی تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔اب مجھے پتہ چلا ہے کہ میری بھابھی کو نویذر محمود نے محمد منیر اور ایک نامعلوم شخص کیساتھ مل کر اغوا کر لیا ہے کلرسیداں پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
Clash Between PTI Supporters and Police in Kallar Syedan; Local PTI President Sajad Hussain Shah Among Three Arrested
کلر سیداں میں پی ٹی آئی ریلی کے دوران پولیس سے جھڑپ، تحصیل صدر سجاد حسین شاہ سمیت تین کارکن گرفتار


کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06,اگست، 2025):—پی ٹی آئی کلرسیداں کی احتجاجی ریلی پولیس سے آمنا سامنا پولیس اور کارکن گتھم گتھا ہو گئے پولیس پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر سجاد حسین شاہ،امان اللہ اور ملک شوکت کو حراست میں لے کر تھانے لے گئی اور باقی شرکا نعرے بازی کرتے ہوئے منتشر ہو گئے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے شام گئے تحصیل صدر سجاد حسین شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی یہ شہر کی جانب آ رہے تھے کہ چواروڈ پر پولیس نے انہیں روک لیا پولیس اور کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی یہ آپس میں الجھ پڑے اس دوران کارکنان نعرے بھی لگاتے رہے شرکا میں سٹی صدر دانیال کیانی،محسن نوید سیٹھی، محمد آصف کیانی،عثمان شاہد بھی شامل تھے۔پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آ گئے تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد دونوں اطراف سے ہاتھا پائی اور مار کٹائی بھی ہوئی اس جھگڑے میں پی ٹی آئی کے ایک کارکن کے کپڑے بھی پھٹ گئے تاہم پولیس تحصیل صدر سمیت تین کارکنوں کو تھانے لے جانے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد کارکنان بھی منتشر ہو گئے۔
Kallar Syedan: Five Shopkeepers Fined Rs. 50,000 for Overcharging Sugar in Sir Sooba Shah




