روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04,اگست، 2025):—روات کے علاقے فیز 08 میں ہاؤس رابری کی سنگین واردات رپورٹ،04 مسلح ڈاکوؤں کی پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لوٹ مار،اطلاعات کے مطابق خاتون آمنہ شاکر نے روات پولیس کو بتایا کہ دیگر بہنوں کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ چار ڈاکو گھر میں گھس آئے،
ڈاکوؤں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تاروں کو کاٹ دیا اور مجھ سے موبائل فون،30 ہزار روپے،50 برطانوی پاونڈز،03 تولے طلائی زیوارات دیگر بہنوں سے نقدی ، موبائل فونز سمیت پہنے زیورات اتروا لیے،واردات کے بعد ڈاکو موقع سے باآسانی فرار ہوگئے،ذرائع۔
Rawat (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | August 4, 2025):
A grave house robbery took place in the Phase 08 area of Rawat, where four armed robbers held a British-Pakistani family hostage at gunpoint and looted cash, jewelry, and valuables.
According to the complaint filed with Rawat Police, a woman named Amina Shakir reported that she was at home with her sisters when four armed intruders stormed into the house. The robbers cut the wires of the CCTV cameras and took control of the household at gunpoint.
Amina stated that the suspects snatched her mobile phone, Rs. 30,000 in cash, 50 British pounds, and approximately 3 tolas of gold jewelry. The robbers also forcibly removed jewellery and took cash and mobile phones from her sisters.
After committing the robbery, the culprits fled the scene with ease. Police have registered the case and launched an investigation. Sources indicate that search operations are underway to identify and arrest the perpetrators.
چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، چک بیلی موڑ پر مشکوک ٹرک روکنے پر پولیس ٹیم پر حملہ
Crackdown on Sugar Price Violations: Police Attacked at Chak Beli Mor While Intercepting Suspected Smuggling Truck
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04,اگست، 2025):—چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، تھانہ روات کے علاقے چک بیلی موڑ پر پولیس کی گشت ٹیم پر اس وقت حملہ کیا گیا جب انہوں نے مشکوک 10 ویلر گاڑی کو روکا جو چینی سے بھری ہوئی تھی۔ پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت اور چینی کی مبینہ اسمگلنگ کے الزام میں مقدمہ نمبر 1398 بجرم 353/186/148/149/506ii درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تھانہ روات پولیس کے محمد نواز سب انسپکٹر معہ نفری معمول کی گشت پر چک بیلی موڑ کے قریب موجود تھے کہ ایک 10 ویلر گاڑی نمبر GLTB/5240 کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ اس میں 700 بوری چینی موجود ہے، ہر بوری کا وزن 50 کلو گرام تھا۔ گاڑی میں سوار افراد نے اپنی شناخت رفاقت سکنہ ایبٹ آباد کے نام سے کروائی جبکہ اسکے ساتھی، جلیل شاہ تحصیل بالاکوٹ اور محسن ہیلپر سکنہ ایبٹ آباد کے طور پر کرائی۔پولیس کے مطابق، جب گاڑی میں موجود چینی کی قانونی حیثیت کے متعلق پوچھا گیا تو مذکورہ افراد کوئی اجازت نامہ یا سرکاری لیٹر پیش نہ کر سکے۔ اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی موقع پر پہنچی، جس سے تین نامعلوم مسلح افراد اترے اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی، بحث و تکرار اور مزاحمت شروع کر دی۔مزاحمت کے دوران مذکورہ افراد نے ڈرائیور رفاقت اور دیگر کو زبردستی پولیس سے چھڑا لیا۔ اس جھڑپ میں پولیس اہلکار عمیر محمود کی وردی بھی پھاڑ دی گئی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ چینی کی ممکنہ اسمگلنگ سے متعلق پہلوؤں پر بھی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔