DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Timber Smugglers Break Barrier from AJK, Caught with Truck Full of Illegal Wood in Beor

کہوٹہ: لکڑی چور آزاد کشمیر سے بیریئر توڑ کر داخل،بیور میں قیمتی لکڑی سمیت ٹرک پکڑا گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،1اگست2025)— لکڑی چوروں نے آزاد کشمیر کی حدود سے بیریئر توڑ کر قیمتی لکڑی سےبھرا ٹرک پاکستانی حدود ”ہولاڑ پل“ بیور میں داخل ہوتے ہی پولیس نے پکڑ لیا۔ تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج تفصیل کے مطابق یونین کونسل بیور بمقام بیور چیک پوسٹ کے نزدیک خفیہ اطلاع پر پٹرولنگ پولیس نے ایک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ٹرک سے غیر قانونی کاٹی گئی لکڑی برآمد کی گئی۔ ٹرک آزاد کشمیر سے لکڑلے کر کہوٹہ کی طرف جارہا تھا کہ آزاد کشمیر پولیس نے مشکوک ٹرک کو روکنے کی کشش کی۔ جس پر ٹرک ڈارئیو ر نے گاڑی روکنے کی بجائے بھگادی اور بیر یئر توڑ کر کہوٹہ کی حدود میں داخل ہو گیا۔ جس پر آزاد کشمیر پولیس سے نے پروقت کاروائی کرتے ہوئے بیور پٹرولنگ پولیس کو آگاہ کیا۔ جس پر پٹرورلنگ پولیس بیور نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ کے قریب ٹرک نمبریGLTA-3687کو روکا اور ڈرائیور جس کا نام لقمان الیاس ولد محمد الیاس سکنہ پلندری بتایا ان سے جب لکڑی کا پرمٹ طلب کیا گیا تووہ پرمٹ نہ پیش کر سکا۔ اسی دوران کلیم اللہ خان ولد محمد شمیم خان سکنہ ہولاڑ بھی موقع پر پہنچ گیا اور خود کو ٹرک و لکڑی کا مالک ظاہر کرنے لگا جب اس سے بھی لکڑی کا پرمٹ طلب کیا تو وہ بھی نہ پرمٹ دے سکا۔ جس پرٹرک ڈرائیور اور ٹرک کے مالک نے پولیس اہلکاروں سے لڑائی شروع کر دی۔ جس پر مذکورہ افراد کو پکڑ کر پولیس تھانہ کہوٹہ کے حوالے کر دیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مذکورہ افراد کے خلاف دفعہ 379,353,186,506,411ت پ کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – August 1, 2025):
A truck loaded with illegally cut timber was intercepted by police near the Beor check post as it entered Pakistani territory at “Holaar Bridge” from Azad Kashmir after breaking a security barrier.

According to details, acting on a tip-off, patrolling police stationed near the Beor check post in Union Council Beor stopped and searched a suspicious truck. Upon inspection, the truck was found to be carrying illegally harvested wood.

The truck, bearing registration number GLTA-3687, was coming from Azad Kashmir towards Kahuta. AJK police had already attempted to stop the vehicle, but the driver sped away, broke through a barrier, and entered Kahuta’s jurisdiction.

Azad Kashmir police quickly informed the Beor patrolling unit, which then successfully stopped the truck. The driver, identified as Luqman Ilyas, son of Muhammad Ilyas, resident of Plandri, failed to produce a permit for the timber.

Shortly after, Kalimullah Khan, son of Muhammad Shamim Khan, resident of Holaar, arrived at the scene and claimed ownership of the truck and wood. He also failed to present a valid permit.

When asked for documentation, both individuals resisted and reportedly engaged in a physical altercation with the police. The suspects were subdued and handed over to Kahuta police station.

A formal case has been registered against the accused under sections 379, 353, 186, 506, and 411 of the Pakistan Penal Code.

کہوٹہ میں چینی کا بحران، قیمتیں 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں، انتظامیہ بے بس

Sugar Crisis Intensifies in Kahuta, Prices Soar to Rs. 210 per Kg as Authorities Fail to Act

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،1اگست2025)— کہوٹہ میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ انتظامیہ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام۔ چینی کے نرخ 200روپے کلو سے لیکر 210روپے فی کلو تک بڑھا دیئے۔ بااثر حکومتی شخصیات اور حکومتی ادارے فوٹو سیشن اور ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ دے کر بری الزمہ ہوگئے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ من مانے ریٹس اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر ایکشن لیا جائے۔ عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔

Mator: Rs. 2 Billion Grant Approved for Construction of 9 Roads in PP-7 Constituency

مٹور: حلقہ پی پی سیون کے لیے 9 سڑکوں کی تعمیر کے لیے 2 ارب روپے کی گرانٹ منظور

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اگست2025)
مرزا محمد مسعود آف بٹالہ شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمدحلقے کے تمام مسائل کریں گے، حلقے کی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے حقیقی تبدیلی دیکھیں گے،حلقہ پی پی سیون کے لیے 9سڑکوں کی تعمیر کے لیے 2ارب روپے کی گرانٹ کی منظورکرا کر عوام کے دل جیت لیے انشاء اللہ حلقے میں خوشحالی آئے گئی،سڑکوں کی مد میں اربوں روپے فنڈز کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے،ان خیالات کا اظہارسابق وائس چیئرمین یوسی دوبیر ن خوردمرزا محمد مسعود آف بٹالہ شریف نے اپنے ایک بیان میں کی انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت نے حلقے کے نمائندوں ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیراحمد کی در خواست پر حلقہ پی پی سیون کے لیے 9سڑکوں کی تعمیر کے لیے 2ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی حلقے کی جو جو سڑکیں منظور ہوئی ہیں ان میں کلاہنہ بملوٹ ڈھیری روڈ، سویڑی روڈ،کھڈبنائل،سالگراں، پینڈ بھینسوں،ہل جمیری،کھیتنل، بھگون روڑ، مائلی ملکاں،چوآ روڈ،ڈھوک بلندیا ں کی روڈ کے علاوہ کلر سیداں سپورٹس کمپلیکس اورٹراما سنٹر کی بھی منظوری ہوئی ہے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ان روڈوں کی تعمیر سے علاقے میں خوشحالی آئے گئی اور کہا ہم پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button