DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Health Profile Verification Made Mandatory for First-Year Admissions Amid Jurisdiction Dispute

فرسٹ ایئر میں داخلے کے لئے ہیلتھ پروفائل کی تصدیق لازمی قرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 31جولائی 2025)–محکمہ ہائیر ایجوکیشن اتھارٹی نے فرسٹ ایئر میں داخلے کےلئے طلبا و طالبات کی مکمل صحت کی پروفائل کی تصدیق کو کسی مستند میڈیکل آفیسر کی جانب سےلازمی قرار دے دیا ہے۔پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین شگفتہ حفیظ نے ایم ایس کلر سیداں کو تحریری طور پر استدعا کی تھی کہ وہ اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں مگر ایم ایس نے میڈیکل افسران کی قلت کو جواز بنا کر معاملہ ڈی ڈی ایچ او کے سر ڈال دیا جس پر ڈی ڈی ایچ او نے بھی یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ یہ سٹوڈنٹس پروفائل کی تصدیق ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی تا ہم معززین علاقہ کی مداخلت پر ایم ایس اس بات پر راضی ہو گئی کہ کسی ایک دن میڈیکل آفیسر کالج میں جا کر تمام طلبائ کے ہیلتھ پروفائل کی تصدیق کا عمل مکمل کر دے گا۔دریں اثنائ پرنسپل نے بتایا کہ کالج میں انٹر میڈیٹ فرسٹ ائیر پری میڈیکل،پری انجینئرنگ ،جنرل سائنس، آئی ٹی اور آرٹس گروپس میں داخلے جاری ہیں اور داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اگست مقرر کی گئی ہے، کلاسز کا باقاعدہ آغاز 15 اگست 2025 سے کیا جا رہا ہے جبکہ 11 اگست کو طلبہ کےلئے تعارفی سیشن ہو گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 31, 2025):
The Higher Education Authority has made it mandatory for all first-year students to have their complete health profiles verified by a certified medical officer as part of the admission process.

Shagufta Hafeez, Principal of Government Associate College for Women, had formally requested the MS (Medical Superintendent) of Kallar Syedan for assistance in this matter. However, the MS cited a shortage of medical officers and referred the matter to the Deputy District Health Officer (DDHO), who also declined, stating that student profile verification does not fall under his jurisdiction.

Following intervention by local notables, the MS finally agreed that a medical officer would visit the college on a designated day to verify all students’ health profiles.

Meanwhile, the Principal confirmed that admissions are currently open in Intermediate First Year for Pre-Medical, Pre-Engineering, General Science, IT, and Arts groups. The last date to submit admission forms is August 2, and regular classes will commence from August 15, 2025. An orientation session for new students is scheduled for August 11.

چوآخالصہ میں تین بچوں کی ہلاکت کے بعد معطل پٹواری راجہ احسان اختر دوبارہ ڈیوٹی پر بحال

Patwari Raja Ehsan Akhtar Reinstated on Duty in Choha Khalsa After Suspension Over Drowning Incident Inquiry

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 31جولائی 2025)–اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے انکوائری آفیسر تحصیلدار بابر اسلام ملک کی رپورٹ پر پٹوار حلقہ چوآخالصہ کے پٹواری راجہ احسان اختر کو چوآخالصہ میں ڈیوٹی پر بحال کرنے کا آرڈر جاری کردیا یاد رہے کہ راجہ احسان اختر کو نو جولائی کو چوآخالصہ کے برساتی نالہ سریں میں نہاتے ہوئے تین کمسن بچوں کے جاں بحق پر معطل کر دیا تھا جبکہ بحالی کا فیصلہ ریونیو آفسیر بابراسلام کی انکوائری کے بعد ممکن ہوا۔

Mosquito Infestation Triggers Fear in Kallar Syedan, Outbreak of Epidemic Diseases Feared

کلر سیداں میں مچھروں کی یلغار، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ، شہری خوفزدہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 31جولائی 2025)– کلرسیداں میں مچھروں کی بھرمار، شہری خوف و ہراس کا شکار، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں اور گرد و نواح میں حالیہ دنوں مچھروں کی غیر معمولی افزائش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ علاقہ بھر میں نالیوں کی بندش نے مچھروں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول فراہم کر دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی غفلت کے باعث بروقت اسپرے یا صفائی کا کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں بچوں اور بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد مچھر زدہ ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اکثر علاقوں میں مچھر شام ہوتے ہی حملہ آور ہو جاتے ہیں، اور رات کے وقت نیند بھی دوبھر ہو چکی ہے۔علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ڈینگی، ملیریا، چکن گنیا اور دیگر مچھروں سے پھیلنے والی مہلک بیماریوں کے پھوٹنے کا شدید خطرہ موجود ہے۔ مقامی کلینکس اور اسپتالوں میں بخار، جسم درد اور جلدی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ایک خطرناک صورتحال کی طرف اشارہ ہے۔سابقہ برسوں میں کلرسیداں سمیت ضلع راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے باعث متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر اس کے باوجود متعلقہ اداروں کی طرف سے پیشگی اقدامات نہ اٹھانا سمجھ سے بالا تر ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے، اور محکمہ صحت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انسدادِ ڈینگی مہم شروع کی جائے، متاثرہ علاقوں میں اسپرے کروایا جائے، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے، اور عوام کو مچھر سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے، تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔

Kallar Syedan Delegation Meets Maulana Attaullah Bandyalvi in Sargodha, Congratulates Him on Release and Reaffirms Message of Truth and Unity

کلر سیداں کے وفد کی مولانا عطا اللہ بندیالوی سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد، حق و وحدت کا پیغام دہرایا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 31جولائی 2025)–کلرسیداں کے وفد کی سرگودھا میں مولانا احسان اللہ چکیالوی کی سربراہی میں جمعیت اشاعت توحید و سنت کے سربراہ اسیر ناموس صحابہ و اہلبیت مولانا عطا اللہ بندیالوی سے ملاقات کی اور ان کی رھائی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے کروڑوں لوگ ان کی جرات و بہادری کے معترف ہیں آپ نے ہمیشہ حق و سچ کا پرچم بلند رکھا اور صحابہ کرام اور اہلبیت کی مکمل ترجمانی کی۔مولانا عطا اللہ بندیالوی نے کہا کہ ہمارا تعلق حق اور خیر پھیلانے والوں میں ہے ہمیشہ صحابہ و اہلبیت کی عظمتوں کو بیان کرکے ملت کی شیرازہ بندی کو ملت واحدہ میں بدلنے کی کوشش کی یہی ہمارے بڑوں نے ہمیں تربیت دی ہے اہلسنت کسی کی گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا ہم نفرت پھیلانے والے نہیں محبت وحدت کا پیغام پہنچانے والے ہیں حق و سچ بیان کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ صحابہ کرام تاریخی ہیں نہ کتابی ہیں بلکہ یہ قرآنی ہیں قرآن میں ان کی خدمات کا ذکر موجود ہے وفد میں محمد بدرالسلام اور راجہ یاسر دھمیال بھی موجود تھے یاد رہے کہ جامعہ ضیاالعلوم سرگودھا میں مولانا عطا اللہ بندیالوی سے ملاقات کرنے والوں کا تانتا بندھا رھا جو انہیں رھائی پر مبارکباد دے رہے تھے

Young Granddaughter of Contractor Muhammad Basharat Awan Passes Away; Funeral Attended by Political and Social Figures

ٹھیکیدار محمد بشارت اعوان کی کمسن پوتی انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 31جولائی 2025)–سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں ٹھیکیدار محمد بشارت اعوان کی کمسن پوتی انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈہوک پچھوٹ کھناہدہ میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم احمد،الحاج غلام ظہیر،راجہ داؤد اکبر،قاضی امجد محبوب،چوہدری محمد فیصل،علی افسر بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری شاہد گجر، ٹھیکیدار محمد ظہیر،نمبردار چوہدری وقاص گجر،چوہدری رضا و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button