DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Sohawa: Speeding Car Crashes into Tree Near Al-Jannat Shinwari Hotel, Two Dead, One Injured
سوھاوہ: الجنت شنواری ہوٹل جی ٹی روڈ کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام – 18 اپریل 2025)سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر الجنت شنواری ہوٹل کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین اور ریسکیو 1122 کے مطابق، تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت درج ذیل ہے:
-
محمد یعقوب ولد امیر علی، عمر 65 سال
-
شاذل ولد سیف اللہ، عمر 23 سال
زخمی شخص کی شناخت:
-
رضوان ولد ارشد، عمر 29 سال
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق تیز رفتاری حادثے کا سبب بنی۔ محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ رفتار کی حد کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا

Gujar Khan (Pothwar.com – April 18, 2025): A tragic road accident occurred near the Al-Jannat Shinwari Hotel on GT Road in Sohawa, resulting in the deaths of two individuals and leaving one injured.
According to eyewitnesses and Rescue 1122 officials, the accident happened when a speeding car lost control and collided with a roadside tree. The impact was severe, causing significant damage to the vehicle.
Rescue 1122 teams promptly arrived at the scene, providing immediate assistance. The deceased and the injured were transported to the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital in Sohawa.
The victims have been identified as:
-
Muhammad Yaqoob, son of Amir Ali, aged 65
-
Shazil, son of Saifullah, aged 23
The injured individual is:
-
Rizwan, son of Arshad, aged 29
Authorities are investigating the incident, with preliminary findings suggesting that excessive speed was a contributing factor. Local law enforcement is urging drivers to adhere to speed limits and exercise caution to prevent such tragedies.
سوہاوہ اور گردونواح میں شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث افسوسناک حادثہ: دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق
Tragic Incident in Sohawa Due to Heavy Rain and Hailstorm: Two Lives Lost as Wall Collapses
سوہاوہ (پوٹھوار ڈاٹ کام – 18 اپریل 2025):
سوہاوہ اور اس کے گردونواح میں شدید بارش اور ژالہ باری کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث ایک چھوٹی پانی والی ٹنکی پر بیٹھے افراد اچانک گرتی ہوئی دیوار کی زد میں آ گئے۔ یہ دل دہلا دینے والا حادثہ علاقے میں موجود لوگوں کے لیے صدمے کا باعث بن گیا۔
حادثے کے وقت، چوہدری عامر ولد بشیر عرف کالا اور یوسف ولد نور الٰہی پانی والی ٹنکی پر بیٹھے ہوئے تھے، کہ اچانک تیز ہوا کے باعث ٹنکی کی دیوار گر گئی اور دونوں افراد اس کی زد میں آ گئے۔ موقع پر موجود دیگر افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں، لیکن بدقسمتی سے دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
اس حادثے نے پورے علاقے کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا۔ اہل علاقہ اور رشتہ داروں نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ پولیس اور دیگر امدادی ادارے بھی موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
Gujar Khan: Man Arrested for Assaulting 13-Year-Old Girl, Police Take Swift Action
گوجرخان: 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس کی فوری کارروائی




