لندن (پوٹھوارڈاٹ کام، 16 اپریل 2025) – واٹفورڈ کے قبرستان میں مسلمانوں کے 85 قبروں کی بے حرمتی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
واٹفورڈ کے کارپینڈرز پارک لان قبرستان میں مسلم سیکشن میں 85 قبروں کو نقصان پہنچائے جانے کے واقعے پر ہارٹفورڈشائر پولیس نے مجرمانہ نقصان کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق بڑی تعداد میں جن قبروں کو نقصان پہنچایا گیا، وہ نومولود بچوں اور کم عمر بچوں کی آخری آرامگاہیں تھیں۔
وادی فیونرل کیئر نے واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “حال ہی میں ہونے والی بے حرمتی نے دل توڑ دیا ہے۔ کچھ قبروں کے ساتھ ناقابل بیان بدسلوکی کی گئی ہے۔”
پولیس نے علاقے میں اضافی گشت شروع کر دیا ہے اور عینی شاہدین و معلومات رکھنے والے افراد سے رابطے کی اپیل کی ہے۔
انسپکٹر ول راجرز-اووری نے کہا:
“سینئر افسران مقامی کمیونٹی رہنماؤں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ ان خاندانوں کی شناخت کی جا سکے جو اس واقعے سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
آنے والے دنوں میں ہم مسلم کمیونٹی کے ساتھ مزید رابطہ کریں گے، جو اس سنگین جرم سے خاص طور پر متاثر ہوئی ہے۔”
یہ قبرستان واٹفورڈ میں واقع ہے مگر اس کی ملکیت برینٹ کونسل کے پاس ہے۔
کونسل کے سربراہ محمد بٹ نے کہا:
“ہماری دعائیں اُن خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیاروں کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی۔ میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ وہ اس وقت کیا محسوس کر رہے ہوں گے۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک اسلام مخالف نفرت انگیز جرم ہے جس میں خاص طور پر مسلمانوں کی قبروں کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہم جلد از جلد تباہ شدہ ناموں کی تختیاں بحال کریں گے اور کارپینڈرز پارک لان قبرستان کو دوبارہ پرامن اور خاموش جگہ بنائیں گے۔”
تھری ریورز ڈسٹرکٹ کونسل کے کنزرویٹیو کونسلر عباس میرعلی نے اس واقعے کو “وحشیانہ عمل” قرار دیا۔
انہوں نے کہا:
“ان نفرت انگیز اقدامات نے سوگوار خاندانوں کو شدید ذہنی اذیت پہنچائی ہے اور ہماری پوری کمیونٹی کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔”
London (Pothwar.com, April 16, 2025) – Police are investigating criminal damage after 85 graves were vandalised in the Muslim section of a cemetery.
Hertfordshire Police said a large number of the damaged graves were believed to be “the resting place of babies and young children” at Carpenders Park Lawn Cemetery, Watford.
Wadi Funeral care said it was “heartbroken by the recent desecration” and that “some graves were subjected to unspeakable acts of disrespect”.
Hertfordshire Police is carrying out extra patrols in the area, and has appealed for witnesses and information.
Insp Will Rogers-Overy said: “Senior officers are working closely with local community leaders to identify those family members who will be most affected.
“In the coming days we will engage further with the Muslim community who will have been particularly impacted by this horrendous crime.”
The cemetery is in Watford but is owned by Brent Council.
Its leader, Muhammed Butt, said: “Our thoughts are with the families of those whose graves were desecrated. I cannot imagine how they must be feeling at this moment.
“It looks as though Muslim graves have been targeted in what appears to be an Islamophobic hate crime.
“We will reinstate the damaged name plaques and return Carpenders Park Lawn Cemetery to a peaceful, quiet place of remembrance as quickly as possible, once the police have finished their investigation.”
Abbas Merali, a Conservative councillor at Three Rivers District Council, said it was “a barbaric act”.
“These abhorrent actions have caused immense anguish to grieving families and profound hurt across our community,” he said.