06 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rallies Held in Kallar Syedan and Dadyal to Express Solidarity with Kashmiris

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے کلرسیداں اور ڈڈیال سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔06,فروری 2025ء)—5 فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے کلرسیداں اور ڈڈیال سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں جس میں انتظامی افسران اہلکاروں سمیت دونوں اطراف کی تمام سیاسی سماجی شخصیات،وکلا،صحافیوں اور ہر شعبہ ہائے زندگی نے شرکت کی،ڈڈیال سے اسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں وائس چیئرمین ضلع کونسل میرپور عدنان شوکت ایڈووکیٹ،تحصیلدار محمود حسین، چیرمین بلدیہ حاجی مسعود بھلوٹ،ڈی ایس پی سید اشتیاق حسین گیلانی،صدر پریس کلب ڈڈیال قاسم صادق منہاس،چوہدری افتاب احمد ایڈووکیٹ،راجہ محمد ارشد،ندیم کیانی ایڈووکیٹ،ظہیر سپرو،چوہدری واحد،چوہدری زبیر،راشد جہانگیر جنجوعہ،قیصر محمود،ڈاکٹر مجیب الرحمان جبکہ کلرسیداں سے ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ نیازی نے کی جس میں چیف آفیسر بلدیہ رفعت پاشا،مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم،ڈی ڈی ایچ او داود اختر کیانی،سابق ارکان بلدیہ عابد زاہدی،ملک محمد زبیر،حاجی محمد اسحاق،چوہدری شاہد گجر،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،انجمن پٹواریان تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر،جنرل سیکرٹری بابر مصطفی جنجوعہ،ماسٹر راجہ ساجد حسین،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،صدر پریس کلب کلرسیداں شیخ قمر اسلام،حاجی محمد شریف،یوتھ لیگ کے صدر آصف خورشید ایس ایچ او کلرسیداں بشارت علی عباسی سٹی ٹریفک وارڈنز،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ درجن بھر تعلیمی اداروں کے طلبہ طالبات نے بھی شرکت کی جنہوں نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور کشمیر کی ازادی کے لیئے نعرے لگا رہے تھے،تقریب میں پی ٹی ائی تحصیل کلرسیداں کے صدر سجاد حسین شاہ کاظمی نے بھی میڈم نبیلہ انعام کے ہمراہ شرکت کی۔ڈڈیال کی ریلی کی دھانگلی آمد پر اے سی کلرسیداں نے ان کا استقبال کیا دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو پھولوں کے گلدستے اور مٹھائی پیش کی گئی اے سی کلرسیداں نے پاکستان کا قومی پرچم اور اے سی ڈڈیال نے آزادکشمیر کا پرچم پیش کیا ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جس کے بعد ازادکشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے پڑھے گئے جس کے بعد پاکستان فلمز سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام عالم اقوام متحدہ سے کشیریوں سے کیئے گئے حق خود ارادیت کے وعدے پر عملدرآمد کروائے،جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کر سکتے پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے جو کبھی کم نہیں ہو سکتا ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہے بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے جزبہ آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھی ازاد فضاؤں میں سانس لیں گے ان کی ازادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال یاسر بخاری نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی اخلاقی سفارتی حمایت پر اس کے مشکور ہیں ہم آج اگر اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں تو اس کی وجہ پاکستان کی مسلح افواج ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی سے سانس نہیں لے سکتے خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا یے 10 ہزار کشمیری بچے پائلٹ گن سے شہید کردیئے گئے،ایک لاکھ بچے یتیم اور 34 ہزار خواتین بیوہ کر دی گئیں 27 ہزار سے زائد خواتین کے شوہروں کو لاپتہ کردیا گیا دنیا کے منصف کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی بدولت نریندر مودی نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرکے ائینی خلاف ورزی کی ہے اس کی اس حرکت سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتاانہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کے منصف سامنے آئیں اور اقوام متحدہ سے کشمیریوں سے حق خودارادیت کے وعدے پر عمل کروائیں کیونکہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی حق خودارادیت کی قرارداوں سے مشروط ہے دنیا مسئلہ کی سنگینی کو سمجھے،چیرمین بلدیہ ڈڈیال چوہدری محمد مسعود بھلوٹ نے کہا کہ کشمیری اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے مشکور ہیں ہم پاکستان کی وجہ سے خود کو تنہا محسوس نہیں کرتے ہماری حیثیت فلسطین سے بااکل مختلف ہے پاکستان جیسا مضبوط ملک اور اس کی بہادر افواج ہماری پشت پر کھڑی ہیں جس کی وجہ سے بھارت کو آگے بڑھنے کی جرآت نہیں۔بلدیہ کلرسیداں کے رکن عابد حسین زاہدی نے کہا کہ پاکستان قیام پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرکے دم لے گا کشمیر ہماری شاہ رگ ہے کشمیریوں سے ہمارا رشتہ لازوال ہے کلمے کی بنیاد پر قائم اس رشتے کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – 6 February 2025): On 5th February, separate rallies were held in Kallar Syedan and Dadyal to express solidarity with the Kashmiri people. Administrative officers, political and social figures, lawyers, journalists, and citizens from all walks of life participated in these events.

The rally in Dadyal was led by Assistant Commissioner Yasir Bukhari, joined by Vice Chairman of District Council Mirpur, Adnan Shaukat Advocate, Tehsildar Mahmood Hussain, Chairman Municipality Haji Masood Bhalout, DSP Syed Ishtiaq Hussain Gilani, President of Dadyal Press Club Qasim Sadiq Minhas, and several other prominent personalities. Meanwhile, in Kallar Syedan, the rally was led by Assistant Commissioner Ishtiaq Ullah Niazi, with the participation of Chief Officer Municipality Riffat Pasha, senior vice president of PML-N France Sheikh Waseem Akram, and several local leaders, students, and citizens.

Participants carried placards and chanted slogans demanding the freedom of Kashmir. The rallies converged at Dhankali, where AC Kallar Syedan welcomed the Dadyal delegation. Both sides exchanged bouquets and sweets as a gesture of unity. AC Kallar Syedan presented the Pakistani national flag, while AC Dadyal offered the flag of Azad Kashmir. A one-minute silence was observed, followed by the formation of a human chain. The national anthems of Pakistan and Azad Kashmir were played, reinforcing the shared commitment to Kashmir’s cause.

Speaking on the occasion, Muhammad Zarif Raja, a member of the Pakistan Film Censor Board, urged the United Nations to fulfil its promise of self-determination for Kashmiris. He stressed that peace in South Asia depends on a just resolution of the Kashmir issue. AC Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Niazi, stated that the bond with Kashmiris is rooted in faith and will never weaken. He asserted that India cannot suppress the Kashmiri freedom struggle through force and that the day is near when Kashmiris will breathe in free air.

AC Dadyal, Yasir Bukhari, expressed gratitude for Pakistan’s diplomatic and moral support for Kashmir. He highlighted the atrocities faced by Kashmiris under Indian occupation, including the killing of 10,000 children with pellet guns, the orphaning of 100,000 children, and the forced disappearance of over 27,000 husbands, leaving thousands of women widowed. He condemned India’s unconstitutional move to alter Kashmir’s special status and called upon the global community to act.

Chairman Municipality Dadyal, Chaudhry Masood Bhalout, thanked Pakistan and its armed forces for standing with Kashmiris, stating that they do not feel alone in their struggle. He contrasted the Kashmiri cause with Palestine, highlighting Pakistan’s unwavering support. Kallar Syedan’s municipal representative, Abid Hussain Zahidi, reaffirmed that Pakistan will never abandon Kashmir, calling it an unfinished agenda of partition. He declared that the historical and religious ties between Pakistan and Kashmir remain unbreakable.

The event concluded with renewed commitments to continue supporting the Kashmiri people in their quest for self-determination.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button