01 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: First Anti-Encroachment Drive by Administration: Dozens of Shops and Stalls Demolished at Mureed Chowk

انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف پہلا آپریشن،مرید چوک میں دو درجن سے زائد دوکانیں اور کھوکھے مسمار کر دیئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 01،فروری، 2025ء)—انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف پہلا آپریشن،مرید چوک میں دو درجن سے زائد دوکانیں اور کھوکھے مسمار کر دیئےانتظامیہ کے مطابق چوآروڈ اور بیول روڈ یر سڑک کنارے دو کنال اٹھارہ مرلے اراضی صوبائی حکومت کی ملکیتی یے جس پر لوگوں نے دوکانیں اور کھوکھے تعمیر کر رکھے تھے وہاں بجلی کنکشن بھی نصب تھے مگر انتظامیہ نے جمعہ کے روز آپریشن کرکے دو درجن دوکانوں اور کھوکھوں کو مسمار کرکے زمین ہموار کر دی

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 1 February 2025) – The local administration carried out its first-ever operation against encroachments, demolishing over two dozen shops and stalls at Mureed Chowk.

According to the administration, the land, which spans two kanals and eighteen marlas along the Choa Road and Bewal Road, is owned by the provincial government. Residents had built shops and kiosks on this land, and electric connections were also installed. However, on Friday, the administration launched an operation, clearing the area by demolishing the shops and stalls, thus restoring the land to its original condition.

پی ٹی ائی شمالی پنجاب کے نائب صدور ملک عظیم،سردار منصور،یاسر سواتی کا دورہ کلرسیداں

PTI North Punjab Vice Presidents Malik Azeem, Sardar Mansoor, Yasir Swati visit Kallar

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 01،فروری، 2025ء)—پی ٹی ائی شمالی پنجاب کے نائب صدور ملک عظیم،سردار منصور،یاسر سواتی کا دورہ کلرسیداں،عمران خاں کے کارکنان 8 فروری کو صوابی کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر کے عمران خان سے اپنی وابستگی کا عملی اظہار کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کلرسیداں میں راشد کیانی کی رھائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پی ٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری امیرافضل،عاقل خان،چوہدری نوید،ملک نعمان،فرخ سیال،وردہ خان،سجاد شاہ کاظمی،مبشر شہزاد،دانیال کیانی،نبیلہ انعام،پروفیسر محمد سفیر اور دیگر نے شرکت کی۔یاسر سواتی نے کہا کہ پی ٹی ائی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہمیں بند گلی میں دھکیل دیا گیا ہمارا الیکشن چوری کر کے اقتدار انتخابات میں شکست کھانے والوں کے سپرد کردیا گیا سردار منصور نے کہا کہ ملک بھر کے کارکنان 8 فروری کو صوابی کے جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے پارٹی قائد عمران خان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔اس موقع پر کلر اور کہوٹہ بار کے نومنتخب صدور وقاص حیدر شاہ اور شکیل قریشی کو بھی مبارکباد دی گئی۔

جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی نے پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا

Jamiat Ulema-e-Islam Rawalpindi District expressed full solidarity with journalists against the PECA Act.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 01،فروری، 2025ء)— جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی نے پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔جے یو آئی راولپنڈی کے امیر ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے کہا کہ آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت قابل قبول نہیں،ان کی جماعت ہر سطح پر صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی۔جے یو آئی راولپنڈی کے ترجمان ضیاء اللہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے لیے آزاد صحافت ناگزیر ہے، اور جے یو آئی کسی بھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی جو میڈیا کو محدود کرنے کے لیے کی جائے۔اس موقع پر ارشد عباسی،مولانا ظہیر الدین،مفتی مسرت اقبال عباسی،مولانا عمر علی حقانی،مولانا ریاض عثمانی، ملک سفیر عالم، مولانا احسان اللہ چیکیالوی،اور مولانا عبدالشکور حمادی نے اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیکا ایکٹ پر نظرثانی کی جائے اور آزادی اظہار کو یقینی بنایا جائے۔

مسلم لیگ ن لیبرونگ یوسی غزن اباد کا قیام

Establishment of PML-N Labor wing UC Ghazniabad

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 01،فروری، 2025ء)—مسلم لیگ ن لیبرونگ یوسی غزن اباد کا قیام،تحصیل کوآرڈینیٹر چوہدری شاہد گجر اور ڈپٹی کوارڈینیٹر شیخ ندیم احمد نے عہدیداروں میں ںوٹیفکیشن تقسیم کیئے درج ذیل عہدیدار چنے گئے صدر آصف نزیر بٹ،سینئر نائب صدر محمد ظہیر،نائب صدور راجہ مسعود،محمد شریف،محمد فاضل،ظاہر شاہ،راجہ خالد،راجہ اظہر،جنرل سیکرٹری محمد شفیق،جوائنٹ سیکرٹری آصف عرفان،سیکرٹری فنانس محمد سفیر،سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود۔

ملک شاہنواز کو گاؤں پنجگراں ڈھوک میجر میں سپرد خاک کردیا گیا

Malik Shahnawaz was laid to rest in village Panjgran Dhok Major.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 01،فروری، 2025ء)— پنجاب کانسٹیبلری میں تعنیات سب انسپکٹر ملک ضیاالرحمان کے والد محترم ملک شاہنواز کو گاؤں پنجگراں ڈھوک میجر میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں ڈی ایس پی شیخ قاسم،ڈی ایس پی ملک سہیل،راجہ جاوید اشرف،راجہ شہزاد یونس،چوہدری عمران،خالد قریشی،ندیم احمد،چوہدری مٹھو،ملک عابد اعوان،فہیم الحق راجہ،چوہدری جاوید،چوہدری طارق، راجہ یونس، راجہ رستم،قاسم کیانی، ملک شجاع نواز،مرزا قمرجاوید ،چوہدری یاسر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button