کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،30جنوری 2025)— پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور RIUJ کی کال پر پیکا ایکٹ بل2025 کے خلاف پریس کلب کہوٹہ کے اراکین کا بھرپور احتجاج اور نعرے بازی۔ پریس کلب کہوٹہ نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دیے دیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سرپرست اعلی سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سرپرست اعلی انجمن تاجران و راہنما جماعت اسلامی ملک عبدلراوف، ممبران پریس کلب راجہ شاہد اجمل، ذوا لفقار ستی، عاصم نذیر جنجوعہ، ڈاکٹر عبدالقدیر، ندیم آزاد،نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے پیکا ترمیمی بل کو مسترد کیا اور اس کو صحافیوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیا۔ اس موقع پر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور اصغر حسین کیانی نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے۔ اسکی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔صحافیوں کی مشاورت کے بغیر چوری چھپ کے ایسا بل منظور کرنا جس سے آزادی صحافت کو ختم کیا جائے قابل مذمت ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اس بل کو واپس لیں۔ انھوں نے اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ و سیکرٹری جنرل ارشدانصاری اور پوری قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس کالے قانو کیخلاف جدوجہد کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جب تک اس کالے قانون کی واپس نہ لیا جائے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 30 January 2025) – Members of the Kahuta Press Club staged a strong protest against the PECA Act 2025 on the call of the Pakistan Federal Union of Journalists (PFUJ) and the Rawalpindi-Islamabad Union of Journalists (RIUJ). The press club condemned the act, labelling it a “black law.”
Speaking at the demonstration, President of Kahuta Press Club Raja Imran Zameer, Senior Patron Saeed Afzal Chauhan, General Secretary Asghar Hussain Kayani, Patron-in-Chief of the Traders’ Association and Jamaat-e-Islami leader Malik Abdul Raoof, along with journalists Raja Shahid Ajmal, Zulfiqar Satti, Aasim Nazeer Janjua, Dr Abdul Qadeer, Nadeem Azad, and young lawyer Arsalan Asghar Kayani Advocate, strongly rejected the amendments. They declared the act an attack on journalists’ rights.
Raja Imran Zamir Janjua and Asghar Hussain Kayani stated that media is a vital pillar of the state and cannot be silenced. They condemned the government’s move to pass the law in secrecy without consulting journalists, calling it an assault on press freedom. They urged the government to withdraw the bill immediately.
The protesters also expressed solidarity with PFUJ President Afzal Butt, Secretary General Arshad Ansari, and the entire leadership, vowing to stand with them in their struggle. They reaffirmed their commitment to continuing the fight until the controversial law is repealed.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ محدوم بلال کا محکمہ مال اور پولیس کے ہمراہ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،30جنوری 2025)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ محدوم بلال کا محکمہ مال اور پولیس کے ہمراہ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ کسی تاجر اور مالک کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔ میرٹ پر مکمل پیمائش کر کے حدود کا تعین کیا جائے گا۔ محکمہ ہائی وے کے ذمہ داران کو بھی طلب کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ پنڈی روڈ، میلا د چوک، نیشنل بنک روڈ،گرلز کالج اور ملحقہ بائی پا س پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر نے اپنی موجودگی میں چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال اور پٹواری عامر، بلڈنگ انسپکٹر راجہ عامر اشتیاق پولیس تھانہ کہوٹہ کے ہمراہ نشانات لگائے۔ اس موقع پر مالکان تعمیرات دکانات و مکانات اور متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو چوہدری افتخار کی زیر قیادت تحریری درخواست پیش کی اور بتایا کہ راولپنڈی روڈ پر ہم نے بلدیہ کہوٹہ سے 22فروری 1999 ء دکانات کا نقشہ حسب ضابطہ منظور کرایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نقشہ پر کہوٹہ پنڈی روڈ ہماری دکانات کے سامنے 44فٹ چوڑی لکھی گئی ہے۔ جبکہ مالکان کو طلب کیئے بغیر سڑک کی پیمائش او ر نشانات درست نہ لگائے گئے۔ موجودہ پیمائش کا طریقہ کار قانونی طور پر مناسب نہ ہے۔ سڑک کی پیمائش سڑک کا درست سنٹر نکال کر آدھا آدھا حصہ پیمائش کیا گیا۔ اور نشانات غلط لگائے گئے۔ جوکہ مطابق قانون درست نہ ہیں۔ اس طرح کی پیمائش سے کسی بھی مالک یا فریق کو ناقابل طلافی نقصان پہنچنے کااحتمال ہے لہذا مالکان کو حسب ظابطہ نوٹس دیکر ہائی وے ڈیمارٹمنٹ کی موجودگی میں ان کے ریکارڈ کے مطابق پیمائش کی جائے۔ اس موقع پر مالکان نے تحریری درخواست کے ہمراہ منظور شدہ نقشہ اور مساوی ریکارڈبھی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو پیش کیا۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر نے فوری نوٹس لیکر ایس ڈی او ہائی وے کو ریونیو ریکارڈ سمیت صبح دس بجے طلب کیا۔ اور کہا کسی شہری سے تجاوزات کے حوالہ سے کوئی زیادتی نہ ہوگی۔ اس موقع پر مین بازار کہوٹہ، مچھلی بازار، پنڈی روڈ، تھانہ روڈ، مٹور روڈ،پنجاڑ روڈ، پنجاڑ چوک کہوٹہ میں محکمہ کے اہلکاروں نے تجاوز شدہ شیڈ، تھڑے اور سامان اپنی موجودگی میں اتروا دیا۔ اور مزکورہ بازاروں کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا۔
حضرت صوفی ولایت علی شاہ کے عرس کے سلسلے میں 40 ویں جشن ولایت کی 3 روزہ تقریبات
3-day celebrations of the 40th celebration in connection with the Urs of Hazrat Sufi Welayat Ali Shah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جنوری2025) حضرت فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شاہ قادری نقشبندی، چشتی سہروردی جانگیری مجددی نظامی کے مرید خاص اور تحصیل کلر سیداں کے علاقے چنام شریف کی ممتاز روحانی شخصیت حضرت صوفی ولایت علی شاہ کے عرس کے سلسلے میں 40 ویں جشن ولایت کی 3 روزہ تقریبات عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں درگاہ ولایت در بار باوا سادہ سرکار رحمہ اللہ علیہ آستانہ سمیت تمام راستوں کو پینا فلیکس برقی قمقموں نقیمی رنگ کے جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے، عرس مبارک کی تقریبات آج 30 جنوری سے یکم فروری تک جاری رہیں گی افضل نقیمی کی قیادت میں سینکڑوں مریدین عقید تمند اور لڈی پارٹیاں روایتی انداز سے سجادہ نشین حضور نقیب ثانی صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ اور سجادہ نشین عظمت ثانی صوفی محمد اسد اللہ شاہ کا شاندار استقبال کریں گی۔ بعد ازاں عرس مبارک کا افتتاح سجادگان اپنے دست مبارک سے کریں گے اور بعد از نماز عشاء نعت خوانی تقاریر اور علماء کرام صوفیانہ مشاعرہ ہوگا۔ 31 جنوری بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز فجر حلقہ ذکر اور بعد از نماز عشاء محفل سماع ہوگی۔ حکیم فروری بروز ہفتہ صبح قرآن خوانی چادر پوشی ختم قل شریف اور محفل رنگ کے بعد سجادگان آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف (ضلع قصور) خصوصی دعا فرمائیں گے۔