کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 29جنوری 2025ء)—کنیڈا کے صوبہ البرٹا کے وزیر امیگریشن و کثیرالثقافت محمد یاسین چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہمیں مسلمان پیدا کیا اور اشرف المخلوقات قرار دیا ہمیں بطور مسلمان دیگر تمام مذاہب اور انسانیت کی ترقی سب کی بہتری کے لیئے کام کرنا چاہیئے اپنی ترقی کے لیئے کوشاں رھنا کوئی دانشمندی نہیں معاشرتی ترقی کے لیئے کام کرنا ہی اصل انسانیت کی خدمت ہے انہوں نے کلرسیداں میں مرزا جلیل الرحمان کی دعوت استقبالیہ کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے دیگر لوگوں کی بلارنگ و نسل مذہب خدمت کرنا ہی کامیابی کا راستہ ہے اللہ نے ہمیں مسلمان پیدا کیا اور اشرف المخلوقات بنایا ہمیں اس پر خود کو اللہ تعالی کا شکرگزار بنانا چاہیئے ہمیں اپنے لیئے ہی نہیں پورے معاشرے کے تمام طبقات کی بہتری ترقی فلاح و بہبود کے لیئے عملی طور پر میدان میں کوششیں کرنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ابادی میں بے تحاشہ اضافہ ہے پاکستان جیسا ملک پچیس کروڑ لوگوں کو خوراک صحت تعلیم روزگار مہیا نہیں کر سکتا ہمیں بنگلہ دیش کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بڑھتی ہوئی بے تحاشہ آبادی پر قابو پانا ہو گا کمیشن کرپشن سے تائب ہوکر وہی لوگ سیاست کریں جو انسانیت کی بلامعاوضہ خدمت کرنا چاہتے ہیں کرپشن اور کمیشن سے قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں انصاف کی فراہمی سے بھی معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اس پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وہ دوبارکنیڈا میں رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہو چکے اب بھی وہ صوبائی وزیر ہیں وہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں سب کی ترقی کے لیئے مصروف عمل ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وہ پاکستان رہتے تو شاید یہاں کبھی بھی سیاست میں حصہ نہ لیتے مگر کنیڈا میں سیاست کرنے کے لیئے سول سوسائٹی کے لیئے کچھ کرنا پڑتا ہے جس کے کیمونیٹی اپ کی سیاست کا فیصلہ کرتی ہے ہمیں اردگرد کے ماحول اور دیگر ممالک سے سیکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں ایک دو چیزیں چھوڑ دی جائیں تو باقی وہی بچتا ہے جو اسلام کی تعلیمات ہیں ہمیں اپنے اور اپنےخاندان کی خوشحالی کے لیئے ارد گرد کےتمام لوگوں کی ترقی کے لیئے کوشاں رہنا چاہیے لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کی بہترین اور کامیاب سیاست ہے تاکہ معاشرے کے طبقات اپ کی سیاست کر راہوں کا تعین کریں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com Ikram-ul-Haq Qureshi, 29th January 2025) – Muhammad Yaseen Chaudhry, Alberta’s Minister of Immigration and Multiculturalism in Canada, stressed the importance of serving humanity beyond personal or religious boundaries. Speaking at a reception hosted by Mirza Jaleel-ur-Rehman in Kallar Syedan, he remarked, “It is Allah’s blessing that He made us Muslims and the highest of all creations. As Muslims, it is our duty to work for the betterment of humanity and all religions, rather than focusing solely on personal progress.”
He highlighted Pakistan’s growing population as a significant issue, saying, “With a population of 250 million, Pakistan cannot provide adequate food, healthcare, education, and employment for everyone. We must learn from Bangladesh’s example and control our population growth.”
Addressing corruption in politics, he stated, “Only those committed to serving humanity without greed should enter politics. Corruption and commission-based practices never lead to development. Justice and fairness in society are essential, and these areas require urgent attention.”
Muhammad Yaseen, who has been elected twice as a Member of the Legislative Assembly in Canada and is currently a provincial minister, spoke about his experience working across religious and cultural divides. “In Canada, the essence of community service aligns with Islamic teachings. If I had stayed in Pakistan, I might never have entered politics, as here the focus is often misplaced. In Canada, one must serve society to gain political recognition, and the community decides your path in politics,” he explained.
He concluded by encouraging a spirit of inclusion and service, saying, “The best and most successful politics is to serve people without discrimination. Let society’s needs guide our efforts and decisions for a prosperous future.
مرزا جلیل الرحمان نے گورنمنٹ ہائی سکول چوآخالصہ میں دہائیوں قبل میٹرک کے طلبہ دوستوں کے اعزاز میں کلرسیداں میں استقبالیہ دیا
Mirza Jalil-ur-Rehman hosted a reception at Kallar Syedan in honor of his matriculation friends from Government High School, Choa Khalsa, decades ago
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 29جنوری 2025ء)—مسلم لیگ ن کے مرزا جلیل الرحمان نے گورنمنٹ ہائی سکول چوآخالصہ میں دہائیوں قبل میٹرک کے طلبہ دوستوں کے اعزاز میں کلرسیداں میں استقبالیہ دیا جس میں کنیڈا کے صوبہ البرٹا کے صوبائی وزیر محمد یاسین چوہدری،محمد خلیل مرزا دودہلی،محمد رشید مرزا دودہلی،محمد شفیق مرزا کنوہا،ماسٹر طاہر مہدی ماہلی،ماسٹر خالد مسعود بھیائی مہر علی،ماسٹر غلام نبی بھیائی مہر علی،جنید چوہدری و دیگر نے شرکت کی اور 1976 کے واقعات اور ماضی کو یاد کرکے ایک دوسرے کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پولیس کلرسیداں سرکل کے انچارچ سجادحسین قریشی نے بھاٹہ روڈ چوکپنڈوری ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں نادرا دفتر اور گوجر خان روڈ پر واقع غیر قانونی رکشا اسٹینڈز کو ختم کر کے تمام رکشہ مالکان کو پرائیویٹ پارکنگ پوائنٹ میں منتقل کر دیا
Police removed illegal Rikshaw owners to private parking points
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 29جنوری 2025ء)— چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی ہدایت سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں سرکل کے انچارچ سجادحسین قریشی نے بھاٹہ روڈ چوکپنڈوری ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں نادرا دفتر اور گوجر خان روڈ پر واقع غیر قانونی رکشا اسٹینڈز کو ختم کر کے تمام رکشہ مالکان کو پرائیویٹ پارکنگ پوائنٹ میں منتقل کر دیا اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ اگر کوئی بھی رکشہ یا موٹر سائیکل کسی دکان کے سامنے کھڑا پایا گیا تو متعلقہ دکاندار کیخلاف کارروائی ہو گی۔ آپریشن میں انسپکٹر راجہ عامر رحمان ،ٹریفک وارڈنز عادل منیر، راشد کیانی،ہارون نثار و دیگر نے حصہ لیا۔مقامی حلقوں نے اس اپریشن کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔
تجاوزات کے نام پر انتظامیہ کی کاروائی کو تعصب پر مبنی قرار
The administration’s action in the name of encroachments was declared biased
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 29جنوری 2025ء)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم نے تجاوزات کے نام پر انتظامیہ کی کاروائی کو تعصب پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے پسند ناپسند کی عملی تعبیر قرار دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ نے پیشگی نوٹس دیئے بازاروں میں گھوم کر کہا کہ دوتین گھنٹوں کے اندر اندر دوکاندار اپنے بورڈ اتار لیں لوگوں نے ویلڈنگ والوں کو بلا کر بورڈ اتروا دیئے مگر بڑے مگرمچھوں کے بورڈ وہیں لگے رہ گئے انتظامیہ نے خود سہولت بازار چوآروڈ پر قائم کرکے گاڑیوں کی امدورفت میں رکاوٹیں پیدا کر رکھی ہیں سب سے پہلے یہ سہولت بازار کو ختم کرے ادہر انجمن تاجراں مغل بازار کے جنرل سیکرٹری راجہ طالب حسین نے کہا کہ انتظامیہ نے پہلے روز بورڈ اتروائے دوسرے روز کہا گیا کہ اپ بورڈ دوبارہ نصب کر لیں یہ کوئی مہذب طریقہ نہیں ہے اپریشن بلا امتیاز کیا جائے دوکانوں کی چھتوں پر نصب بورڈ اتروانے کی بجائے سڑکوں اور شولڈرز کو قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے
مقامی صحافی قیصر اقبال ادریسی اور عاطف ادریسی کےوالد محترم مظہر حسین کو گاؤں ڈیرہ خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا
Local journalists Qaiser Iqbal Idrissi and Atif Idrissi’s father, Mazhar Hussain, was laid to rest in Dera Khalsa village
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 29جنوری 2025ء)—مقامی صحافی قیصر اقبال ادریسی اور عاطف ادریسی کےوالد محترم مظہر حسین کو گاؤں ڈیرہ خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا اور سپردِ خاک کردیا گیا نمازِ جنازہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل ریٹائرڈ محمد شبیر اعوان،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان،شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور،مسعوداحمدبھٹی،چوہدری زین العابدین عباس، شاہدجمیل عباسی،چوہدری طارق تاج،چوہدری توقیر اسلم،حاجی محمد اسحاق،ٹھیکیدار لطیف بھٹی، سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری نعیم بنارس،مرزا جاوید اقبال،ظفر عباس مغل،چوہدری جواد مجید،مرزا تنویر الحق،نعیم بٹاحسان الحق قریشی،اکرام الحق قریشی،عابد زاہدی،جاوید اقبال،سید مبارک حسین شاہ،سردار محمد اصف،عامر کمبوہ و دیگر نے شرکت کی۔
زاہد بھٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ ابائی گاؤں نوتھیہ میں ادا کی گئی
Zahid Bhatti passed away in village, Nothia
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 29جنوری 2025ء)—پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے ریٹائرڈ سینئر افیسر منظور بھٹی نوتھیہ کے فرزند زاہد بھٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ ابائی گاؤں نوتھیہ میں ادا کی گئی جس میں سید وحید حیدر شاہ،فرخ جمیل قریشی،مسعود ستی،خلیق الزمان،مزدور رہنما عبدالصبور بھٹی پی ٹی سی ایل واہ کینٹ اور ٹیکسلا کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔