21 January 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Detainee’s Death in Police Custody Sparks Public Outrage; CPO Syed Khalid Hamdani Takes Notice

تھانہ کلرسیداں زیر حراست ملزم کے وفات پانے کے واقعہ پر کلرسیداں کی عوام کاسخت احتجاج,سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس

کلر سیداں ( پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی – 21 جنوری 2025) ڈکیتی اور منشیات کے الگ الگ مقدمات میں گرفتار ملزم ارباب حسین تھانہ کلر سیداں کی حوالات میں جاں بحق،متوفی کے لواحقین بلدیہ کلرسیداں کے سابق کونسلروں تاجروں اور شہریوں نے پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے شام پانچ بجے مین چوک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے اور کلر پنڈی روڈ بند کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی یہ احتجاج شب نو بجے تک جاری رھا متوفی کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے میرے بیٹے کی رہائی کے بدلے میں لاکھوں کی رشوت طلب کی تھی اور ان کی بات نہ مانی تو پولیس نے میرے بیٹے کو مار دیا اور اب اپنی پسند کی پوسٹمارٹم رپورٹ حاصل کرنے کیلئے مجھے اطلاع دیئے بغیر میرے بیٹے کی ڈیڈ باڈی کلرسیداں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دی۔احتجاج کے باعث اندرون شہر اور کلرپنڈی روڈ بند رہی،احتجاج میں شدت کے کئی گھنٹوں بعد ایس پی صدر نبیل احمد کھوکھر کلرسیداں پہنچ گئے جہاں مظاہرین اور باالخصوص سابق لیگی ارکان بلدیہ نے ایس ایچ او کلرسیداں کی ٹرانسفر کا مطالبہ کردیا مظاہرین کی قیادت لواحقین کے علاوہ سابق ارکان بلدیہ ملک محمد زبیر،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق کر رہے تھے ملک محمد زبیر نے باربار بڑا جذباتی خطاب کیا یاد رہے کہ متوفی ارباب کے خلاف کلرسیداں،روات، مندرہ،گوجرخان،جاتلی،گڑھ مہاراجہ مظفرگڑھ،کاہنہ لاہور،محمود کوٹ مظفر گڑھ تھانوں میں اب تک 22 مقدمات درج ہو چکے تھے کلرسیداں پولیس نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے طارق محمود نامی شخص کمرے کی تلاشی کے بہانے دو عدد موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھیننے کے جرم میں بھی متوفی کے خلاف مقدمہ درج تھا جبکہ چار ایام قبل پولیس نے ملزم کے قبضے سے 520 گرام چرس بھی برآمد کی تھی،ملزم جسمانی ریمانڈ پر کلر سیداں پولیس کی حوالات میں بند تھا جہاں وہ جاں بحق ہو گیا پولیس رپورٹ کے مطابق سنتری شکیل نے اطلاع دی کہ ملزم ارباب حوالات میں بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے پولیس اسے لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں پہنچی جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی اور پولیس نے نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دی۔ادھر سی پی او خالد ہمدانی نے کلرسیداں پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ایس پی صدر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ متوفی ارباب ڈکیتی کے مقدمے میں 18 جنوری کو گرفتار ہوا جسے عدالت میں پیش کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا تھا۔ پریس ریلیز کے مطابق متوفی منشیات سمیت ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ تھا۔متوفی نشے کا عادی تھا جو رات حوالات میں سویاجسے پیر کی صبح نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ بے یوشی کی حالت میں پایا گیا جو بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ادہر ایس پی صدر نبیل کھوکھر کی کلرسیداں امد اور مزاکرات کے بعد شب نو بجے احتجاج ختم کردیا گیا اور طے کیا گیا کہ مقامی احباب بروز منگل سی پی او دفتر راولپنڈی کا دورہ کریں گے جہاں حتمی کوئی فیصلہ کیا جائے گا ملک محمد زبیر نے ایس پی صدر پر واضح کیا کہ اگر ہمارے مطالبات کل تک نہ مانے گئے تو ہم اس سے بھی بڑا احتجاج پھر کریں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – 21 January 2025) – Arbab Hussain, a suspect arrested in separate cases of robbery and drug possession, has died in police custody at the Kallar Syedan police station. His death sparked protests from his family, former municipal councillors, traders, and local residents, who staged a sit-in at the main square, blocking the Kallar-Pindi Road and chanting slogans against the police. The demonstration, which began at 5 pm, continued until 9 pm.

The deceased’s mother accused the police of demanding a hefty bribe for her son’s release. She claimed that when the family refused, the police allegedly killed her son. She also alleged that the police transferred the body to the District Headquarters Hospital (DHQ) Rawalpindi for a post-mortem without informing the family.

The protest caused significant disruption, closing internal roads and the Kallar-Pindi Road. Senior Police Officer (SP) Saddar, Nabeel Ahmed Khokhar, arrived at the scene after hours of escalating tension. Protesters, led by family members and former municipal councillors including Malik Muhammad Zubair, Abid Zahidi, and Haji Muhammad Ishaq, demanded the transfer of the Kallar Syedan Station House Officer (SHO). Malik Muhammad Zubair delivered multiple impassioned speeches during the protest.

The late Arbab Hussain had a long criminal record, with 22 cases registered against him in various police stations, including Kallar Syedan, Rawat, Mandra, Gujar Khan, Jatli, Garh Maharaja, Muzaffargarh, Kahna Lahore, and Mahmood Kot Muzaffargarh. He was also accused of impersonating a police officer and robbing a man named Tariq Mehmood of two mobile phones and a motorbike. Four days before his death, police reportedly recovered 520 grams of cannabis from his possession. Hussain was on physical remand when he passed away in custody.

According to the police report, a guard named Shakeel found the suspect unconscious in the lock-up. Hussain was rushed to the Tehsil Headquarters Hospital (THQ) Kallar Syedan, where doctors declared him dead. The police subsequently transferred the body to DHQ Rawalpindi.

City Police Officer (CPO) Khalid Hamdani has taken notice of the incident and sought a report from SP Saddar. In a press release, SP Saddar stated that Hussain was arrested on 18 January for a robbery case and placed on a two-day physical remand after a court appearance. The statement further noted that the deceased was a habitual drug user and was found unresponsive in his sleep on Monday morning before passing away at the hospital.

After negotiations with SP Saddar, the protesters ended their demonstration at 9 pm, agreeing to visit the CPO’s office in Rawalpindi on Tuesday to discuss the matter further. Malik Muhammad Zubair warned the authorities that if their demands were not met by Tuesday, they would organise an even larger protest

 

Syed Naeem Haider Shah registers police report regarding his car

سید نعیم حیدر شاہ سکنہ چوآ خالصہ نے مقدمہ درج کروایا

کلر سیداں ( پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی – 21 جنوری 2025)— سید نعیم حیدر شاہ سکنہ چوآ خالصہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں گاڑی مہران کار کا مالک ہوں۔ مورخہ 16 فروری 2024 کو ملزم سید شہباز شاہ سکنہ ساہنگ گوجر خان میرے پاس کلرسیداں آیا اور کہا کہ میں بے روزگار ہوں اور آپ مجھے گاڑی چلانے کیلیے دیں تاکہ میں روزی کما سکوں جس پر میں نے اپنی گاڑی اور سمارٹ کارڈ سمیت دیگر دستاویزات اس کے حوالے کر دیں جس کے بیس دن بعد جب میں نے ملزم سے رابطہ کیا تو اس کا نمبر بند جا رہا تھا جس پر میں نے اپنے طور پر ملزم کی تلاش شروع کر دی اور اسی دوران اس کا مسیج آیا کہ اس نے میری گاڑی میرپور میں فروخت کر دی ہے۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی کی بھتیجی اور فواد بھٹی کی جوانسالہ دختر بحرین میں انتقال کر گئیں

Former Punjab Assembly Member Mahmood Shaukat Bhatti’s niece and Fawad Bhatti’s young daughter passed away in Bahrain

کلر سیداں ( پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی – 21 جنوری 2025)—سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی کی بھتیجی اور فواد بھٹی کی جوانسالہ دختر بحرین میں انتقال کر گئیں نمازجنازہ کے بعد بحرین میں ہی تدفین کر دی گئی ادہر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان،راجہ طلال خلیل،شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،راجہ شاہد محمود،قاسم رضا قریشی،بابر مصطفی جنجوعہ اور دیگر نے کلرسیداں کے گاوں اراضی خاص جا کر محمود شوکت بھٹی سے ملاقات کی اور ان کی بھتیجی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

راجہ اظہر اقبال کو پی ٹی ائی ضلع راولپنڈی کا نائب صدر نامزد کردیا گیا

Raja Azhar Iqbal was nominated as the Vice President of PTI District Rawalpindi

کلر سیداں ( پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی – 21 جنوری 2025)–پی ٹی ائی تحصیل کلرسیداں کے سرگرم رہنما سابق نائب ناظم یوسی کنوہا راجہ اظہر اقبال کو پی ٹی ائی ضلع راولپنڈی کا نائب صدر نامزد کردیا گیا ان کی نامزدگی پر پی ٹی ائی کلرسیداں نے زبردست خیرمقدم کرتے ھوئے انہیں مبارکباد دی ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button