کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،15جنوری 2025)— آزاد کشمیر اور راولپنڈی کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ ”کہوٹہ پنڈی روڈ“ عرصہ سات سالوں سے گہرے گھڑوں میں تبدیل کرکے توڑ پھوڑ دی گئی۔ آئے روز مزکورہ ڈیفنس روڈ پر ٹریفک حادثات اور اموات پر منتخب عوامی نمائندوں کی چشم پوشی، عدم توجہ اور لاپرواہی کی وجہ سے مسافروں،مریضوں، طلباء و طالبات، ملازمین اور سڑک کے اطراف میں رہائش پذیر لوگو ں جینا محال ہو گیا۔ دھول مٹی اور گردو غوبار سے بر ا حال عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کے رہنماؤں سابق امید وار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ امیر ٹی ایل پی ضلع راولپنڈی، سابق امید وار صوبائی اسمبلی رہنماجماعت اسلامی راجہ تنویر احمد، سرپرست اعلیٰ حاجی ملک عبدالرؤف، ناظم قمر، رہنما مسلم لیگ (ن) و قائم مقام صدر انجمن تاجران کہوٹہ ملک منیر اعوان، صدر ٹیچر یونین اشراک جنجوعہ، رہنما انجمن تاجراں ملک لقمان، جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر کہوٹہ سردار مسعود، امیر کہوٹین تحریک ناصر راجہ، محمد سفیر اعوان، ایم ذرین اعوان، ملک طاہر اعوان، ممتاز قانون دان راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، عامر کیانی آسڑیلیا، جنرل سیکرٹری ٹیچرز یونین راجہ تیمو ر اختر، فیصل قریشی، رہنما عوام پاکستان پارٹی شیخ خالد، رہنما عوام پاکستان پارٹی راجہ تنویر بنارس، تاجر رہنما عمران گل کیانی، راجہ رومان سعید،صحافی شیخ اشتیاق احمد، ٹرانسپورٹر راجہ نوید رشید اور دیگر تاجروں، ٹرانسپوٹروں، وکلاء، اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات و شہریوں نے پنڈی چوک کہوٹہ شہر میں چو راہے کے درمیان میلاد چوک کہوٹہ میں پر ہجوم احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر پریس کلب کہوٹہ و صدر دیہی سوشل ویلفیئر کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے سر انجام دیئے۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، راجہ تنویر احمد، حاجی ملک عبدالرؤف، ملک منیر اعوان، ناظم قمر اور دیگر مقررین نے کہا کہ تین ماہ قبل ہم نے مزکورہ سٹر ک پر کھڑے ہو کر ترکھیاں کے مقام پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مگر افسوس نااہل حکمرانوں اور منتخب عوامی نمائندوں کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی۔ عرصہ سات سالوں سے کہوٹہ آزاد کشمیر اور ملحقہ دیہاتوں کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ پنڈی ڈیفنس روڈ کی حالت انتہائی خراب سے خراب تر ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ جلد عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلا س بلا کر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی جائے گی۔ کہوٹہ شہر کے وسط میں دھرنا دیں گے۔ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اس موقع پر انجمن تاجران کہوٹہ اور ٹرانسپورٹ یونین کہوٹہ کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہمیں عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ نے شٹر داؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرنے کی کال کی تو اس پر بھر پور شاتھ دیں گے۔ ہمارا کاروبار اور ٹرانسپورٹ تباہ ہو چکی ہے۔ کرنل وسیم جنجوعہ اور حاجی ملک عبدالرؤف نے میڈیا کے تمام نمائندوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, January 15, 2025) — The Kahuta-Pindi Road, a vital link between Azad Kashmir and Rawalpindi, has been in a state of severe disrepair for the past seven years. The once-busy thoroughfare is now riddled with potholes, leading to frequent accidents and fatalities. The continued negligence and lack of attention from elected representatives have made life difficult for commuters, patients, students, employees, and residents living along the road.
A massive protest and press conference were held at Milad Chowk in Kahuta, where prominent local leaders, traders, transporters, lawyers, teachers, and civil society members demanded immediate action. Notable figures included Colonel (R) Waseem Janjua, Raja Tanveer Ahmed of Jamaat-e-Islami, Haji Malik Abdul Rauf, Malik Munir Awan of the Muslim League (N), and others.
Speakers recalled a peaceful protest held three months ago at Tarkhiyan but expressed disappointment that authorities failed to respond. They warned of escalating actions, including a citywide shutdown and sit-ins, if the road’s condition is not addressed soon.
The business community and transport unions expressed solidarity, emphasizing the destruction of livelihoods caused by the road’s deterioration. They pledged full support for any future shutdowns or strikes called by the Public Action Committee.
Colonel Waseem Janjua and Haji Malik Abdul Rauf thanked media representatives and participants for highlighting the issue. The protest concluded with a firm resolve to continue advocating for the road’s repair and improvement.
سروٹ راجگان میں راجہ محمد بشیر وفات پا گے
Raja Muhammad Bashir passed away in Sarot Rajgan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جنوری2025) چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین کے بھائی راجہ محمد بشیر وفات پا گے مرحوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں سروٹ راجگان میں ادا کیاگیا نمازے جنازہ میں سابق امیدوار برائے MNAراجہ طارق عظیم جنجوعہ، سابق امیدوار برائے MPAکرنل وسیم جنجوعہ،بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدد حسین آف جباں راجگان یوسی ہوتھلہ، سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، ن لیگ کی سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان،ن لیگ یو تھ ونگ کے زوہیب وحید ستی، محمد انور ستی،حاجی محمد سلیم،راجہ مدثر ہوتھلہ، سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین،عبد الحمید مغل،سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ محمد صدیق،راجہ اسد جباں راجگان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،ناہب صدر راجہ شاہد اجمل، نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ، سابق کونسلر راجہ عابد کلاہنہ،راجہ محمد فیصل نوگراں سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات و معززین علاقہ شریک ہیں
ٹپیالی راجگان والےراجہ محمد جہانگیر رضائے الہی سے وفات پا گئے
Raja Mohammad Jahangir of Tipiyali Rajgan passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جنوری2025) ٹپیالی راجگان والے راجہ ثاقب جہانگیر،راجہ نجم جہانگیر، راجہ ارباب جہانگیرایڈووکیٹ اور اقراب جہانگیر کے والد محترم اونری کیپٹن راجہ محمد جہانگیر رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کی نمازے جنازہ آج مورخہ 15 جنوری 2025بروز بدھ دن11 بجے ان کے آبائی گاؤں ٹپیالی راجگان تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی میں ادا کیا جائے گا۔