14 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Gulzar Khan Attends International Poultry Expo 2026 in Lahore

راجہ گلزار خان کی انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2026 لاہور میں شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اکتو بر 2026)
راجہ گلزار خان (گلزاری) کی انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2026 لاہور میں شرکت، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں تفصیل کے مطابق معروف شخصیت راجہ گلزار خان المعروف گلزاری نے لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2026 میں شرکت کی، جہاں انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ جناب محمد اورنگزیب، سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم، صابر پولٹری کے اونر ڈاکٹر فقیر محمد صابر سمیت پولٹری انڈسٹری سے وابستہ دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر پولٹری کے شعبے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس صنعت کی ترقی، کاروباری مواقع اور مستقبل کے امکانات کے حوالے سے بات چیت ہوئی انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2026 پولٹری کے شعبے سے وابستہ کاروباری شخصیات، صنعت کاروں، ماہرین اور دیگر متعلقہ افراد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں اس صنعت میں ہونے والی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی، پیداوار میں اضافے اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے مواقع میسر آتے ہیں۔ راجہ گلزار خان کی اس نمائش میں شرکت کو پولٹری انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کے ساتھ روابط مضبوط بنانے اور شعبے کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی حاصل کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے نمائش کے دوران راجہ گلزار خان المعروف گلزاری نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور صابر پولٹری کے مالک ڈاکٹر فقیر محمد صابر سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں پولٹری کے شعبے کی اہمیت، ملکی معیشت میں اس کے کردار اور صنعت سے وابستہ افراد کے باہمی تعاون کی ضرورت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیاراجہ گلزار خان المعروف گلزاری کی انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2026 میں شرکت اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتوں کو صنعت سے وابستہ حلقوں کے ساتھ رابطوں کے فروغ کی ایک مثبت سرگرمی قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کے مواقع کاروباری برادری کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور پولٹری کے شعبے میں ترقی کے نئے امکانات تلاش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

MATOR ( Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 14, 2026): Raja Gulzar Khan, popularly known as Gulzari, participated in the International Poultry Expo 2026 held in Lahore, where he met Federal Minister for Finance Muhammad Aurangzeb, former Member of the National Assembly Mian Muhammad Aslam, Dr Faqir Muhammad Sabir, owner of Sabir Poultry, and other prominent figures associated with the poultry industry.

During the exhibition, discussions focused on various aspects of the poultry sector, including its role in Pakistan’s economy, business opportunities, industrial development, and future prospects. The participants also exchanged views on the importance of cooperation among industry stakeholders to promote sustainable growth.

The International Poultry Expo serves as an important platform for poultry farmers, business owners, industrialists, experts, and other professionals to explore modern technologies, share industry knowledge, improve production, and strengthen business relationships.

Raja Gulzar Khan’s participation in the event and meetings with prominent personalities provided an opportunity to strengthen professional connections and gain further insight into developments within the poultry industry.

Such events play a valuable role in bringing together industry representatives, encouraging the exchange of experience, and identifying new opportunities for the growth and development of Pakistan’s poultry sector.

کرنل محمد انوار عباسی این اے 51 کے کوآرڈینیٹر مقرر، پاور ڈویژن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

Colonel Muhammad Anwar Abbasi Appointed Coordinator for NA-51 as Power Division Issues Official Notification

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اکتو بر 2026)
کرنل محمد انوار عباسی این اے 51 کے کوآرڈینیٹر مقرر، وزارتِ پاور ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاتفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع راجہ اسامہ اشفاق سرور ایم این اے کی تجویز پر وزارتِ توانائی، پاور ڈویژن اسلام آباد نے محکمہ بجلی (آئیسکو/واپڈا) سے متعلق عوامی مسائل کے فوری حل اور مؤثر رابطہ کاری کے لیے کرنل محمد انوار عباسی کو حلقہ این اے 51 کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے، اس سلسلے میں وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، کرنل محمد انوار عباسی کی بطور کوآرڈینیٹر تقرری کے بعد ضلع مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں سمیت حلقہ این اے 51 کے مختلف علاقوں میں بجلی سے متعلق عوامی مسائل کی نشاندہی، متعلقہ حکام تک ان کی رسائی اور حل کے لیے رابطہ کاری کی جا سکے گی، عوامی حلقوں کو امید ہے کہ اس تقرری سے بجلی کی فراہمی میں درپیش مشکلات بجلی کے بلوں میں مسائل نئے کنکشنز کے اجرا، ٹرانسفارمرز کی تنصیب و تبدیلی اور دیگر متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات میں مدد ملے گی۔

Dangerous Yellow-Flowering Weed Spreads Rapidly in Dera Mushtaq Shah, Residents Appeal to Punjab CM for Action

ڈیرہ مشتاق شاہ میں خطرناک پیلے پھولوں والی بوٹی کا تیزی سے پھیلاؤ، وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اکتو بر 2026)
ڈیرہ مشتاق شاہ کے علاقے میں میں (پیلے پھولوں والی)خطر ناک قسم کی بوٹی کا پھیلاو،درختوں اور پودوں کی بڑی سطح پر نسل کشی،یہ بوٹی ایک جھاڑی کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور درخت کو اپنی جکڑمیں لے کر کچھ عرصے بعد سوکھا دیتی،وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ از خود نوٹس لے کر مذکورہ بوٹی کے خاتمے کے لیے زمہ دار محکموں کو سختی سے احکامات صادر فرماہیں تاکہ ہمارے جنگلات اور کھیت اس خطر ناک بوٹی سے بچ سکیں ان خیالات کا اظہارمعزز ین علاقہ اور زمیند داروں نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پودا جو الرجی کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے کہوٹہ کلر سیداں ضلع راولپنڈی اور تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع مری میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور جنگلات میں باقی پودوں اور درختوں کو بالکل ختم کر رہا ہے یہ جھاڑیوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور باقی درختوں اور پودوں کی خوراک اور پانی بھی زمین سے لے لیتا ہے جس کی وجہ سے دوسرے درخت سوکھ جاتے ہیں جانور سب اس کو کھاتے ہیں تو ان کو پھیپھڑوں کی اور گلے کی بیماریاں شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو جاتی ہے برائے مہربانی اس پودے کو تلف کرنے کے لیے کوئی عملی قدم اٹھائیں لیبارٹری میں اس کا ٹسٹ کروائیں اور کوئی ایسی دوائی تیار کروائیں جو اس کو جڑ سے ختم کریں امید ہے آپ اس پودے کو ختم کروانے میں عملی اقدامات اٹھائیں گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button