DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rapid Progress in Kallar Syedan to Choa Khalsa Road Construction; Final Coating Near Completion

کلرسیداں دھانگلی روڈ کے فیز ون کلرسیداں سے چوآخالصہ سڑک کی کارپٹ تعمیر و توسیع کا کام تیزی سے جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، اگست، 2024ء 15؍صفر المظفر 1446ھ) ––کلرسیداں دھانگلی روڈ کے فیز ون کلرسیداں سے چوآخالصہ سڑک کی کارپٹ تعمیر و توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے چواخالصہ سے کلرسیداں تک کارپٹ سڑک کا فائنل کوٹ بھی شروع ہے جو چوآخالصہ سے کنوہا تک مکمل کرلیا گیا ہے اسے اگلے چند ایام میں کلرسیداں تک مکمل کرنے کے بعد سڑک کے اطراف میں چار چار فٹ کنکریٹ شولڈرز اور نالیاں تعمیر کی جائیں گی جبکہ چوآخالصہ پل کے اخری حصے کی شٹرنگ جاری ہے اسے رواں ماہ کے اخر تک ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائے گا ادہر نوائے وقت نے پنجاب ہائی وے حکام کو چوآخالصہ پر بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کے سامنے سڑک و پل کی تزہین و ارائش اور وہاں خوبصورت پودوں کی افزائش کو یقینی بنانے کی تجویز پیش کی ہے جس پر ایس ڈی او پنجاب ہائی وے مرزا محمد یاسین نے ہر ممکن کوشش کا وعدہ کیا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 22, 2024) – The construction and expansion work on Phase One of the Kallar Syedan to Choa Khalsa road is progressing swiftly. The final coating of the carpet road from Choa Khalsa to Kallar Syedan has commenced, with the section from Choa Khalsa to Kanoha already completed. The project is expected to reach Kallar Syedan within the next few days. Once the road is finished, four-foot-wide concrete shoulders and drains will be constructed on both sides. The shuttering of the last section of the Choa Khalsa bridge is ongoing, and it is anticipated that the bridge will be opened for traffic by the end of this month. Meanwhile, Nawa-i-Waqt has proposed to the Punjab Highway authorities to ensure the beautification of the road and bridge near the Basic Health Unit in Choa Khalsa by planting attractive plants, to which SDO Punjab Highway, Mirza Muhammad Yaseen, has pledged full efforts.

دھمالی کے نوجوان عمر یاسین کو باعزت بری

Dhamali youth Omar Yasin acquitted

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، اگست، 2024ء 15؍صفر المظفر 1446ھ) ––ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام ملک نے 9سی کے مقدمے میں گرفتار کلرسیداں کے گاؤں دھمالی کے نوجوان عمر یاسین کو باعزت بری کرتے ہوئے اس کی فوری رھائی کا حکم دیا ہے عمر یاسین کو روات پولیس نے مارچ کے آخر میں 9سی کے مقدمے میں گرفتار کر کے جیل بھیجا تھا مگر استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رھا جس پر عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد عمر یاسین کو بری کرتے ہوئے اس کی رھائی کا حکم دے دیا

چوہدری جمشید علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب ٹکال کی ڈہوک بابا گوہر علی میں منعقد ہوئی

Chaudhry Jamshed Ali Walima ceremony was held at Dhok Baba Gohar Ali in Takal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، اگست، 2024ء 15؍صفر المظفر 1446ھ) ––مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد جمیل کے فرزند چوہدری جمشید علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب ٹکال کی ڈہوک بابا گوہر علی میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چوہدری صداقت حسین،چوہدری شاہد گجر،مولانا احسان اللہ چکیالوی،ابرار احمد وارثی، چوہدری زین العابدین عباس، چوہدری فہد جمیل،ملک طیفور احمد،راجہ ساجد محمود،چیف مہربان حسین،ایس ایم عبدالرزاق،چوہدری محمد ازاد،حکیم مشتاق،ملک ناصر اعوان،ثمر عباس،محمد الیاس،حاجی محمد نواز،محمد اشتیاق،قاضی احسان،طاہر محمود،چوہدری ارشد،چوہدری وقاص،عابد مغل،چوہدری اسلام و دیگر نے شرکت کی۔

دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری

Approval of construction and repair of rural roads

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، اگست، 2024ء 15؍صفر المظفر 1446ھ) ––مسلم لیگ ن کے ایم این اے و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی انجینئر قمر السلام راجہ کی سفارش پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے متعدد دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی ہے۔ایم این اے قمر السلام راجہ کے مطابق ہرکہ بسالی روڈ کی تعمیر کیلئے تقریبا دس کروڑ، جوڑیاں تا چکری روڈ کیلئے تقریبا 24کروڑ،جرار کیمپ تا کچی جوڑیاں کیلئے تقریبا19کروڑ،چکری تا ڈھڈمبر کیلئے تقریبا چھ کروڑ، ڈھڈمبر نیلا روڈ کیلئے تقریباپانچ کروڑ اورچک بیل بائی پاس کیلئے ساڑھے آٹھ کروڑ کی رقم مختص کر دی گئی ہے۔محکمہ خزانہ اور پلاننگ بورڈ کی منظوری سے ای ٹینڈرنگ کا عمل 28 اگست تک مکمل ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button