کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،05نومبر2026)–حکومت نے ملک بھر میں مافیا کے باعث ایل پی جی کی نرخوں میں ہوشربا اضافہ روکنے اور انہیں لگام ڈالنے کی بجائے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید 14 روپے 73 پیسے فی کلوگرام اضافہ کر دیا جس سے ایل پی جی کی نئی قیمت 294 روپے 7 پیسے فی کلوگرام مقرر کر دیی گئی جس سےایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 173 روپے 86 پیسے مزید مہنگا کر دیا گیا۔اب ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 470 روپے مقرر کردی گئی اس سے قبل 11.8 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 296 روپے تھی مگر مارکیٹ میں پانچ سے چھ ہزار روپے میں دستیاب تھا مگر یہ سیلنڈر آج بھی حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر ملک بھر میں کہیں بھی دستیاب نہیں جس سے عوامی حلقوں میں اس بات پر تبصرے جاری ہے کہ مافیاز آج اگر سیلنڈر حکومتی نرخوں سے سو فیصد سے بھی زائد نرخوں پر فروخت کر رھا ہے تو اس کا مقصد اسے حکومتی آشیرباد اور سہولت کاری حاصل ہے دوسری جانب وفاقی وزرا علی پرویز اور عطا تارڑ کا بدھ کی اخبارات میں شائع پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ اب طریقہ کار تبدیل کیا جا رھا ہے جس سے ایل پی جی کے نرخ فی کلو 500 روپے فی کلو تک پہنچ سکتے ہیں تو مافیاز پہلے ہی انہی نرخوں پر گیس مارکیٹ میں فروخت کر رھا ہے حکومت نے ایک بار پھر ان کی سہولت کاری کرکے کروڑوں صارفین کی زندگیوں مزید اجیرن بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر کے ثابت کیا ہے کہ اسے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں یہ مافیاز کی حقیقی سہولت کار ہے۔یہی وجہ ہے گھریلو مارکیٹ میں 6500 میں فروخت ہو رھا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 5, 2026): The government has increased the price of Liquefied Petroleum Gas (LPG) by Rs. 14.73 per kilogram, raising the official price to Rs. 294.07 per kilogram. The latest increase has further burdened millions of consumers across the country, while concerns continue to grow over the alleged unchecked activities of LPG suppliers and market mafias.
According to the revised rates, the price of an 11.8-kilogram domestic LPG cylinder has increased by Rs. 173.86, bringing its officially notified price to Rs. 3,470. Previously, the government-set price of a domestic cylinder was Rs. 3,296.
However, consumers reportedly continue to face significantly higher prices in the open market. Despite the officially notified rate, domestic LPG cylinders have been selling for between Rs. 5,000 and Rs. 6,000, with reports indicating that prices in some markets have reached as high as Rs. 6,500.
Consumers and public circles have expressed serious concern over the growing gap between government-notified prices and actual market rates. They question why the authorities have been unable to ensure the availability of LPG cylinders at officially prescribed prices and take effective action against those allegedly exploiting consumers.
Meanwhile, Federal Ministers Ali Pervaiz and Attaullah Tarar reportedly stated during a press conference published in Wednesday’s newspapers that the LPG pricing mechanism was being changed. According to the concerns raised by consumers, the proposed change could potentially push LPG prices towards Rs. 500 per kilogram.
Critics argue that LPG is already being sold at exceptionally high rates in several parts of the country, and any further increase would place an additional financial burden on ordinary households, particularly low-income families that depend on LPG for cooking and other domestic needs.
Public circles have called upon the federal government and relevant regulatory authorities to take immediate notice of the situation, ensure strict implementation of official LPG prices, investigate alleged profiteering and take action against those responsible for overcharging consumers.
They have also demanded an effective monitoring system to ensure that domestic LPG cylinders are made available to the public at the officially notified rates rather than allowing consumers to remain at the mercy of uncontrolled market prices.
پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل سموٹ کے بنیادی کارکن نذر حسین بٹ رحمانی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت
Pakistan Peoples Party’s Veteran UC Samot Worker Nazar Hussain Butt Rehmani Passes Away; Large Number of Party Leaders and Workers Attend Funeral Prayer
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،05نومبر2026)–پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل سموٹ کے بنیادی کارکن نذر حسین بٹ رحمانی انتقال کے گئے نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر چوہدری ظہیر محمود، چوہدری محمد ایوب، مقامی صدر چوہدری محمد ثالث،محمد فیاض کیانی،محمد شریف بھٹو، محمد شفیق بٹ،چوہدری محمد طارق، چوہدری کلیم رسول، چوہدری فہد جمیل، چوہدری غلام فاروق، چوہدری مسعود، ملک ظہیر و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
One Suspect Arrested in Joint CCD Operation in Kallar Syedan, Stolen Motorcycle Recovered; Accomplice Escapes
کلرسیداں پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،05نومبر2026)– سی سی ڈی کلرسیداں اور گوجرخان نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے یکم نومبر کو گوجرخان کے قصبہ حبیب چوک میں اسلحے کے زور پر ایک موٹر سائیکل سوار کو لوٹنے کے بعد اس کا موٹر سائیکل بھی چھین لیا تھا۔
سی سی ڈی اہلکاروں نے بدھ کی شام چوک کلرسیداں، چوا روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، تاہم اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق گوجرخان کے قصبہ دولتالہ سے ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔