05 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta College Students Excel in CM Punjab Laptop Scheme

کہوٹہ; وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم: گورنمنٹ گریجویٹ کالج وظائف حاصل کرنے میں کامیاب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5نومبر2026)
وزیراعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے 30 ہونہار طلبہ و طالبات لیپ ٹاپ جبکہ 3 طالبات 4 لاکھ 66 ہزار روپے کے وظائف حاصل کرنے میں کامیاب تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی، اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے ہونہار طلبہ و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ کالج ہذا کے بی ایس تیسرے اور پانچویں سمسٹر کے 30 طلبہ و طالبات نے اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر لیپ ٹاپ حاصل کیے، جبکہ کالج کی 3 ہونہار طالبات نے مجموعی طور پر 4 لاکھ 66 ہزار روپے کے تعلیمی وظائف بھی حاصل کیے۔اس شاندار کامیابی پر کالج کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ یہ سہولت نہ صرف ہونہار طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق انہیں ڈیجیٹل تعلیم، تحقیق اور علمی ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کی اس نمایاں کامیابی پر کالج کے پرنسپل، پروفیسر صاحبان، لیپ ٹاپ اور وظائف حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کالج کے طلبہ و طالبات آئندہ بھی اپنی محنت، لگن اور قابلیت کے ذریعے علاقے اور ادارے کا نام روشن کرتے رہیں گے۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل پر سرمایہ کاری درحقیقت ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ایسے تعلیمی اقدامات سے مستحق اور ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔

MATOOR (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, November 5, 2026): Students of Government Graduate College Kahuta have achieved remarkable success under the Chief Minister Punjab Laptop Scheme, with 30 talented students receiving laptops and three female students securing educational scholarships worth a total of Rs. 466,000.

The initiative, launched by the Chief Minister of Punjab to encourage talented students, promote higher education and provide modern educational facilities to the younger generation, has recognised the outstanding academic performance of students at the college.

According to the details, 30 students enrolled in the BS third and fifth semesters received laptops in recognition of their excellent academic achievements. In addition, three outstanding female students of the college were awarded educational scholarships amounting to Rs. 466,000.

The achievement has brought immense happiness and pride among the college faculty, students and parents. The provision of laptops is not only recognition of students’ academic excellence but also an important step towards providing them with better opportunities in digital learning, research and academic development in accordance with modern educational needs.

Public, social and educational circles have warmly congratulated the college principal, professors, successful students and their parents on this remarkable achievement. They expressed hope that the students would continue to demonstrate dedication, hard work and academic excellence, bringing further recognition to their institution and the Kahuta region.

Community representatives also appreciated the initiative of the Chief Minister of Punjab, stating that investing in the younger generation is, in fact, an investment in the country’s bright future. Such educational initiatives encourage deserving and talented students and enable them to further develop their abilities and achieve their academic goals.

The success of Government Graduate College Kahuta reflects the commitment and hard work of its students and faculty and highlights the importance of educational support in empowering the next generation.

کہوٹہ سٹی بائی پاس منصوبہ 8 سال سے تعطل کا شکار، متاثرین تاحال اراضی کے معاوضے سے محروم

Kahuta City Bypass Project Delayed for Eight Years; Landowners Still Await Compensation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5نومبر2026)
کہوٹہ سٹی بائی پاس کے متاثرین کوئی پرسان حال نہیں 8سال گزرنے کے باجود اپنی قیمتی اراضی کے معاوضے سے محروم ہیں جبکہ کہوٹہ سٹی بائی پاس، کہوٹہ،راولپنڈی روڈ اور سہالہ اوور ہیڈ برج پر مشتمل میگا پراجیکٹ مبینہ حکومتی غفلت اور عدم توجہی کے باعث تاحال تعطل کا شکار ہے۔ اراضی مالکان معاوضے کے حصول کے لیے متعلقہ اداروں کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، تاہم تاحال ان کی شنوائی نہیں ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ سٹی بائی پاس کی تعمیر کے لیے پانچ موضع جات میں سینکڑوں کنال قیمتی زرعی اور کمرشل اراضی آٹھ سال قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھاری مشینری کے ذریعے متاثر کی تھی، جس کے نتیجے میں زمینوں کی اصل حیثیت تبدیل ہو گئی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ آج تک سینکڑوں اراضی مالکان کو ان کی قیمتی زمینوں کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی گزشتہ آٹھ سال سے ان کی اراضی استعمال کر رہی ہے، لیکن مالکان کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔ اس صورتحال کے باعث متاثرہ خاندان شدید مالی اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ متعدد خاندانوں کا ذریعہ معاش انہی زرعی زمینوں سے وابستہ تھا، جو اب ناقابلِ کاشت ہو چکی ہیں۔متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ آٹھ سال سے متعلقہ اداروں کے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ دوسری جانب بائی پاس کی عدم تکمیل کے باعث کہوٹہ شہر میں ٹریفک کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کہوٹہ سٹی بائی پاس کے متاثرین نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم میگا پراجیکٹ میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں، متاثرین کو ان کی اراضی کا موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ ادا کیا جائے اور منصوبے کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات مل سکے اور متاثرہ خاندانوں کو ان کا قانونی حق مل سکے۔

Chaudhry Muhammad Rafiq Appointed as SHO Kahuta Police Station

چوہدری محمد رفیق ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ تعینات، انسپکٹر چوہدری جمیل گجر کا تھانہ گوجرخان تبادلہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5نومبر2026)
چوہدری محمد رفیق ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ تعینات،سی پی اوراولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ انسپکٹر چوہدری جمیل گجر کا تبادلہ تھانہ گوجر خان جبکہ چوہدری محمد رفیق کو ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ تعینات کر دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button