DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Crane Party Protests Supreme Court Ruling in Mubarak Thani Case Outside Kallar Syedan Sports Stadium

سپریم کورٹ کی جانب سے مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف کرین پارٹی نے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرہ،

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29 جولائی، 2024) –سپریم کورٹ کی جانب سے مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف کرین پارٹی نے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرہ،شرکا نے کتبے اٹھا رکھے تھے جس میں عدالتی فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے۔حلقہ پی پی سات کے امیر مفتی ندیم رضوی سیرانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ اسلامی شعائر اور ملکی آئین کے منافی اور قادیانیت نوازی پر مبنی ہے جسے کوئی بھی مسلمان قبول نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ حرمت رسول ہمیں اپنی جان و مال سے زیادہ عزیز ہے ہم مر مٹ جائیں گے مگر حرمت رسول پر حرف نہیں آنے دیں گے کیونکہ حرمت رسول ہماری ریڈلائن یے جس کے لیئے ہم اپنی جانیں ہتھیلی پر لیئے پھر رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ حکومت حالات کی ذمہ دار قرار دی جائے گی ہم پرامن لوگ ہیں مگر ہمیں گھی سیدھی انگلیوں سے نگلوانا بھی آتا ہے دما دم مست قلندر سے ہرگز گریز نہیں کریں گے۔حافظ بلال ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری ملت اسلامیہ نے عدالتی فیصلہ کو مسترد کیا ہے قادیانیوں کو نوازنے اور ملک پر مسلط کرنے کی ہر کوشش اور سازش کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،راجہ ازرم حمید سیالوی نے کہا کہ حرمت رسول صرف ہمارا نہیں ہر مسلمان کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے اس پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہم اس فیصلے کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں شرکا نے تاجروں سے بھی اپیل کی کہ وہ غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 29, 2024) – The Crane Party organized a protest outside Kallar Syedan Sports Stadium against the Supreme Court’s decision in the Mubarak Thani case. Participants held placards bearing slogans against the court’s ruling. Mufti Nadeem Rizvi Serani, the leader of PP-7 constituency, addressed the protesters, condemning the decision as contrary to Islamic principles and the country’s constitution, and favouring Qadianis. He emphasized that the honor of the Prophet is dearer than life and property and that Muslims are ready to sacrifice everything for it. Rizvi warned that the Supreme Court must revoke its decision, or the government will be held responsible for any consequences. He asserted that while they are peaceful, they are prepared to take drastic measures if necessary.

Hafiz Bilal Zaffar, in his speech, stated that the entire Muslim community had rejected the court’s decision and vowed to oppose any attempts to favour or impose Qadianis on the country. Raja Azram Hameed Sialvi highlighted that the honour of the Prophet is a matter of life and death for every Muslim, and they will not compromise on it. Protesters also called on traders to boycott Israeli products in solidarity with Palestinians against Israeli atrocities in Gaza.

بلدیہ کلرسیداں کا یہاں کوئی لاری اڈہ یا بس بے بھی نہیں اس کے باوجود پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار شروع کردی

Kallar Syedan Municipality Charges Parking Fees Despite Lack of Bus stop

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29 جولائی، 2024) –بلدیہ کلرسیداں میں بے قاعدگیاں اپنے پورے عروج پر،ایک کے بعد ایک کام میں خرابی،بلدیہ کلرسیداں کا یہاں کوئی لاری اڈہ یا بس بے بھی نہیں اس کے باوجود پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار شروع کردی،کلرسیداں میں کوئی جنرل بس اسٹینڈ موجود ہے نہ ہی بلدیہ کا کوئی اڈہ قائم ہے اس کے باوجود بلدیہ نے یہاں پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ کی وصولی شروع کر رکھی پہلے کہا گیا کہ جو گاڑی کسی بھی اڈے کو استعمال کرے گی ان سے یہ فیس وصول کی جائے گی مگر اب شہر میں داخل ہونے والی ہر گاڑی سے انٹری/پارکنگ فیس کے نام پر فی پھیرا 20 روپے کی وصولی کا دھندہ شروع ہے اور کوئی بھی اس شر کو روکنے کے لیئے سامنے آنے کو تیار نہیں،ادہر پیپلز پارٹی درکالی معموری کے صدر حاجی شوکت علی نے پارکنگ فیس کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کلرسیداں کا کوئی ایک کام بھی عوامی مفاد میں نہیں ہے ان کے ہر کام میں کرپشن کی داستانیں ہیں مسلم لیگ ن کے مقامی لوگ اگر اس بھتہ وصولی میں شراکت دار نہیں ہیں تو پھر وہ اس سمیت ہر لوٹ مار پر تماشائی کیوں بن جاتے ہیں ان کی یہ مجرمانہ خاموشی سنگین جرم یے جس سے مافیاز کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور شرفا کی زندگیوں کو اجیرن بنایا جا رھا ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ کی اس لوٹ مار کا نوٹس لیں بلدیہ نے یہاں کوئی اڈہ قائم کیا ہے نہ ہی کہیں اس نے پارکنگ ایریا مختص کیا ہے اس کے باوجود پارکنگ فیس کی وصولی غنڈہ گردی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

تین مختلف واقعات میں چیکس ڈس آنرہونے پر مقدمات درج کر لئے گئے۔

Cases were registered for dishonoring of checks in three separate incidents

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29 جولائی، 2024) –تین مختلف واقعات میں چیکس ڈس آنرہونے پر مقدمات درج کر لئے گئے۔خالد محمود سکنہ کلریاں نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزم نقی حیدر جعفری سکنہ نندنہ نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے ایک ماہ قبل مجھ سے رقم مبلغ 65لاکھ روپے بطور امانت لی اور مجھے ایک عدد چیک دیا جو میں نے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروادیاجو کہ چار دن بعد سلپ لگا کر بنک نے مجھے واپس کر دیا کہ اس کے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہے۔ادہر بشارت حسین سکنہ سیاہلی عمر خان نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے اپنے دوست مظہر محمود کے کہنے پر اپنی گاڑی سلمان رزاق سکنہ راولپنڈی کو بمعہ اصل کاغذات رینٹ پر دے دی جس کا وہ کچھ عرصہ تک رینٹ ادا کرتا رہا پھر اچانک بند کر دیا۔جب گاڑی کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے مجھے 44لاکھ روپے مالیت کا ایک عدد چیک دیا جو بنک سے ڈس آنر ہو گیا۔جبکہ ثمران سجاد کیانی نے مقدمہ درج کروایا کہ ارشد محمود سکنہ ڈھوک الہی باغ بوٹا کیساتھ اچھے تعلقات تھے جس کی وجہ سے ارشد محمود کے بیٹے اویس ارشد نے کاروباری سلسلے میں بالترتیب 360,000اور 80لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اور ساتھ ہی مختلف مالیت کے دو عدد چیکس بھی دے دہئے کہ اگر رقم واپس ادا نہ کر سکا تو میں یہ دونوں چیکس پیش کر کے بنک سے رقم وصول کر لونگااور جب چیکس لے کر بنک میں گیا تو اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے کی وجہ سے چیکس ڈس آنر ہو گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button