DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: In-charge Punjab Highway Patrol Police Chauk Pindori Check recovered a total of 70 bottles of provincial liquor from four dealers.
انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری چیک نے کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 70بوتل ولایتی شراب برآمد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, اپریل,2024ء)—انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری چیک پوسٹ سب انسپکٹر عتیق کیانی نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 70بوتل ولایتی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ انچارج پٹرولنگ پولیس کے مطابق افضال اقبال سکنہ سکرانہ سے 20بوتل،محمد متشیم سکنہ خیابان سرسید سے 11بوتل،جہانزیب سکنہ اسلام آباد سے 09عدد بوتل جبکہ عاصم شبیر سکنہ بھیر کلیال گوجرخان کے قبضہ سے 30بوتل ولایتی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, April, 2024)- In-charge Punjab Highway Patrol Police Chauk Pindori Check Post Sub-Inspector Atiq Kayani, while acting on the information of the informer, recovered a total of 70 bottles of provincial liquor from four drug dealers. Separate cases were registered. According to the in-charge patrolling police, 20 Bottles from afzal Iqbal of Sakrana , Choa Khalsa, Mohammad Mutshim of Khayaban Sir Syed,11 bottles, Jahanzeb of Islamabad 09 bottles, and Asim Shabir of Bher Kalyal Gujarkhan 30 bottles of provincial liquor from his possession.
کلر سیداں نالہ کانسی سے 39سالہ شخص کی نعش برآمد۔ نعش کی شناخت خلیل الرحمان کے نام سے ہوئی
The dead body of a 39-year-old Khalilur Rahman was recovered from Kallar Syedan Nalla Kansi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, اپریل,2024ء)—کلر سیداں نالہ کانسی سے 39سالہ شخص کی نعش برآمد۔ نعش کی شناخت خلیل الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کلر سیداں کی نواحی ڈھوک پنی کا رہائشی تھا۔متوفی کے بھائی محبوب حسین نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی مزدوری کرتا تھا صبح مزدوری کیلئے گھر سے نکلا اور پھر جب شام تک واپس نہ آیا تو تشویش لاحق ہوئی،بار بار موبائل فون پر رابطہ کرنے کے باوجود دوسری طرف سے جواب موصول نہیں ہو رہا تھا کہ اسی دوران کسی نے نالہ کانسی میں نعش کی موجودگی کی اطلاع دی موقع پر جا کر دیکھا تو وہ اس کے بھائی کی نعش تھی۔بھائی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ وضو کرنے کے دوران اسے دل کا دورہ پڑا جس سے پانی میں گر جانے سے اس کی موت واقع ہوئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر سجاد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اسے کو مرگ اتفاقیہ قرار دے کر نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔متوفی کوہستان کا مستقل رہائشی بتایا جاتا ہے جو نجی کالج کے قریب کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔
ذہبی سکالر مولانا خلیل احمد سراج نے جامع مسجد ربانی درویش اڈا کلرسیداں میں تقریب عظمت قرآن سے خطاب
Maulana Khalil Ahmed Siraj addressed the Grandeur of the Quran ceremony at Jamia Masjid Rabbani Darwish Ada Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, اپریل,2024ء)—مسجد نبوی کے سابق مدرس اور ممتاز مذہبی سکالر مولانا خلیل احمد سراج نے جامع مسجد ربانی درویش اڈا کلرسیداں میں تقریب عظمت قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختتام رمضان سے پہلے اپنے گناہوں سے معافی مانگ لیں کیونکہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار اور گناھوں سے بخشش کا مہینہ ھے خوش قسمت ھیں وہ لوگ جنھوں نے اس مہینے کو پہچان کر گناہوں سے توبہ کرلی رمضان ایثار اور ہمدردی کادرس دیتا ھے اپنے مال سے غرباء مساکین اور دینی مدارس کے ساتھ خصوصی تعاون کریں دینی مدارس ہماری نسلوں میں دین زندہ رکھنے کے لیے کوشاں ھیں۔انھوں نے جامعہ دارالعلوم ربانیہ اسکی ذیلی شاخوں کے قیام اور کلرسیداں و گردونواح میں مولانا احسان اللہ چکیالوی کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے معزز مہمانوں کاشکریہ اداکیا جامعہ دارالعلوم ربانیہ اور اسکی ذیلی شاخوں کا تعارف پیش کرتے ہوے اعلان کیا کہ دینی مدارس میں نئے سال کے داخلے عید کے بعد دس شوال سے شروع ہوں گے والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی مدارس میں داخل کرواکردینی تعلیم کے حصول کے لیے وقف کریں۔
گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں راجہ ثوبان فرید کی طرف سے کچھ منتخب طلبہ کو کل 74000روپے عیدی تقسیم کی گئی
A total of 74000 rupees Eidi was distributed to selected students at Government High School Kallar Syedan Raja Soban Farid
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, اپریل,2024ء)—گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں ناصرف طلبہ کی تعلیم و تربیت کا انتظام کرتا ہے بلکہ ادارے میں زیرِ تعلیم طلبہ کی دیگر ضروریات کا بھی خیال رکھتا ہے۔ مدرس گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں راجہ ثوبان فرید کی طرف سے کچھ منتخب طلبہ کو کل 74000روپے عیدی تقسیم کی گئی تاکہ ان کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی
Exposing weapons on social media cost dearly




