AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Under the Jammu and Kashmir United Welfare Wing, a Ramadan convenience market was also inaugurated in Chakswari

جموں و کشمیر یونائٹیڈ ویلفیئر ونگ کے تحت چکسواری میں بھی رمضان سہولت بازار کا افتتاح کر دیا گیا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔17, مارچ,2024ء) — جموں و کشمیر یونائٹیڈ ویلفیئر ونگ کے تحت چکسواری میں بھی رمضان سہولت بازار کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح نائب تحصیلدار چودھری محمد الطاف نے کیا۔انجینئر محمد مبین اور علی بھائی نے سستا بازار اور دیگر پراجیکٹس کے حوالہ سے بریفنگ دی۔رمضان شریف میں عوام کو سستی اشیائے خورد ونوش مہیا کریں گے۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی چکسوار ی کے وائس چیئرمین حاجی تاسب حسین چودھری،کونسلر محمد ساجد نظامی،کونسلر و جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں چکسواری رضوان لون،تجاوزات انسپکٹر چودھری زاہد حسین،پلازہ کے مالک راجہ خیرائیت اور دیگر بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ کے تحت چکسواری میں بھی رمضان سہولت بازار کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔جموں و کشمیریونائٹیڈ ویلفیئر ونگ کے امیر علی بھائی نے بتایا کہ جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ کے تحت آزاد کشمیر میں مختلف مقامات پر افطار ڈنر اور سحری کروائی جاتی ہے تقریبًابیس ہزار افراد ہر روز سحری و افطاری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ میرپور،بھمبر،ڈڈیال اور آزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں سستا بازار قائم کئے گئے ہیں جن کے تحت کروڑون روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔قدرتی آفات میں بھی جموں وکشمیر یونائٹیڈ مومومنٹ اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھتی ہے۔چکسواری میں بھی انتظامیہ اور مقامی کمیونٹی کے تعاون سے سستا رمضان بازار کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔اس بازار میں معیاری اشیاء خورد و نوش انتہائی مناسب ریٹس پر مہیا کی جائیں گی۔نائب تحصیلدار چودھری محمد الطاف نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی۔ راجہ خیرائیت اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے یہ سستا بازار قائم کیا گیا ہے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill. 17, March 2024) — Under the Jammu and Kashmir United Welfare Wing, a Ramadan convenience market was also inaugurated in Chakswari. Inauguration by Deputy Tehsildar Chaudhary Muhammad Altaf. Engineer Muhammad Mobeen and Ali bhai gave a briefing regarding the cheap market and other projects. They will provide cheap food and drink to the people in Ramadan Sharif. Haji Tasab Hussain Chaudhary, Councilor Muhammad Sajid Nizami, Councilor and General Secretary Central Association of Traders Chakswari Rizwan Lone, Encroachment Inspector Chaudhry Zahid Hussain, Plaza owner Raja Khairait and others were also present.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔17, مارچ,2024ء) —ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی خالد کا مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس افسران کے ہمراہ سبزی فروٹ منڈی کا دورہ، اپنی موجودگی میں ریٹ لسٹوں (نرخ ناموں) کی پڑتال کروائی اور وہاں موجود لوگوں سے سبزی فروٹ کی کوالٹی اور ریٹس کے بارے میں تفصیلات پوچھی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین خان،تحصیلدار عمران یوسف اور دیگر بھی موجود تھے۔صدر انجمن آڑھتیاں ساجد یونس بھٹی نے انہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ سبزی فروٹ منڈی میں تھوک اور پرچون فروش مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کو قائم رکھتے ہوئے سبزی فروٹ کے ریٹس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔سبزی فروٹ کے معیار کو قائم رکھا جائے۔غیر معیاری اورگلے سڑھے پھل فروخت نہ کیے جائیں ہول سیلرز اور پرچون فروش اپنا معقول منافع کمائیں۔غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔17, مارچ,2024ء) —وزیر اعظم آزاد کشمیر کی معاون خصوصی محترمہ صبیحہ صدیق نے کہا ہے کہ علم کے حصول کے بغیر کوئی ملک و معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔نوجوان نسل ہمارا مستقبل کا سرمایہ ہیں ان کو جدید علوم سے روشناس کر وا نے میں اساتذہ اور والدین کا بنیادی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عبد القدیر خان سکول سسٹم چیچیاں میں ایک پر وقار تقریب بسلسلہ سالانہ تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور نعت رسول پیش کی گئی۔ بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو پیش کئے تقریب میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے زکوٰۃ و عشر محترمہ صبیحہ صدیق نے خصوصی شرکت کی اور سکول کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح قائد ملت چوہدری نور حسین نے اپنی سیاست سے عوام علاقہ کی خدمت کی اسی طرح اب ادارہ کی پرنسپل محترمہ جمیلہ ارشد چوہدری بھی اس ادارہ کے ذریعے تعلیمی میدان میں اہل علاقہ کی خدمت کر رہی ہیں۔ آخر میں پرنسپل ادارہ میڈم جمیلہ ارشد چوہدری نے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت موجودہ دور سے ہم آہنگ کر نے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ ہمارے طلبہ و طالبات عملی میدان میں بین الاقوامی دنیا کا مقابلہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ جن قوموں کے پاس علم کا زیور ہے وہ کبھی پستی کا شکار نہیں ہوتے۔امت مسلمہ اس وقت شدیدمشکلات کا شکار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان قرآن و حدیث کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالیں اور اسلامی تعلیمات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔17, مارچ,2024ء) —چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے کہاہے کہ حلقہ 4 کھڑی کی عوام کے لیے مفت ادوایات کی فراہمی اور ڈسپنسری کا قیام کسی تحفہ سے کم نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ،ضلعی آفیسر برائے بہبود آبادی کامران حسین اور لاریب انرجی لیمٹیڈ کے آفیسر کیپٹن سمیع کے ساتھ منعقدہ ملاقات میں کیا۔ملاقات میں کھڑی شریف چیچیاں کے مقام پر حلقہ کھڑی کی بیمار خواتین کے علاج معالجے کے لیے مفت چیک اپ اور مفت ادویات کی فراہمی کے لیے ڈسپنسری کے قیام کے متعلق حتمی لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔لاریب انرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے تعاون سے ضلعی ہیلتھ آفیسر کے اشتراک اور چیئرمین ضلع کونسل راجا نوید اختر گوگا کی ذاتی کاوشوں سے حلقہ کھڑی کی عوام کی سہولت کے لیے ایک ہفتہ تک ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا جایا جائیگا جس میں ماہر ڈاکٹر امراضِ نسواں خواتین کا مفت چیک اپ کیا کریں گی۔خواتین کو ضروری ابتدائی ادویات مفت فراہم کی جائیں گی اور لاریب کمپنی کی جانب سے ہی وہاں معاون سٹاف تعینات کیا جائیگا جس پر ماہانہ بنیادوں پر لاکھوں روپے اخراجات آئیں گے۔چیئرمین ضلع کونسل کا کہنا تھا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنے علاقے کی بہنوں اور بیٹیوں کے لیے سہولت مہیا کر کے دلی سکون محسوس کر رہا ہوں اور بہت جلد اس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ضلع میرپور تک بڑھایا جائیگا۔چیئرمین ضلع کونسل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کامران حسین کے ہمراہ کھڑی شریف کے مقام پر فرسٹ ایڈ فری ڈسپنسری کے لیے مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔17, مارچ,2024ء) —سیکرٹری جنرل شہداء لندن میموریل سوسائٹی کے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا واحد حل نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہے قیامت قریب ہے اور موت قریب تر ہے ہم اس عارضی دنیا کی بھول بھلیوں اور نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے بھنور میں پھنس کر رہ گے ہیں، قرآن و سنت کی تعلیمات پر عملدرآمد سے ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنڈل کے مقام پر چوہدری محمد اکرم، چوہدری طارق پہلوان اور چوہدری طالب کی والدہ محترمہ اور کلجور کٹھاڑ کے مقام پر نوجوان صحافی یاسر کیانی کی والدہ محترمہ کی وفات پر موجود معززین علاقہ علماء کرام بلدیاتی نمائندوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موت کی شرح میں اضافہ ہماری زندگی کے لیے بھی خطرے کا الارم ہے حضرت علی کرم اللہ رضہ نے کسی کے سوال کے جواب میں فرمایا تھا کہ قیامت قریب ہے اور موت قریب تر ہے۔لیکن ہم من حیث القوم احکام الٰہی اور فرامین نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی ﷺکی نافرمانی کے مرتکب ہو کر مغرب کی چکا چوند میں خود کو بھول چکے ہیں۔ کے ڈی چوہدری نے کہا کہ اللہ کریم نے قرآن پاک میں ماں باپ کی خدمت اور ان کے ساتھ حسن سلوک کے احکام توحید و رسالت کے ساتھ دیے ہیں اور بندوں کے حقوق میں سب سے زیادہ حق والدین کا ہے، آج کے دور میں کچھ نادان لوگ جعلی پیروں کی چوکھٹ اور کئی کئی ماہ کے تبلیغی دورے کر کے جنت کی تلاش میں سرگرداں ہیں لیکن جنت تو ماں کے قدموں تلے ہے انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ قرآن و سنت کے سنہرے اصولوں پہ عمل پیرا ہو کر والدین کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔17, مارچ,2024ء) —ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کی ہدایات پر رمضان المبارک میں سبزی فروٹ کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر منڈی میں مجسٹریٹ صاحبان کی موجودگی میں فروٹ کی بولیاں ہورہی ہیں۔تحصیلدار عمران یوسف نے سبزی فروٹ منڈی میں صبح سویرے جاکر اپنی موجودگی میں فروٹ اور سبزی کی بولیاں کروائیں جس کے بعد پرچون ریٹ مقرر کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو سستے داموں فروٹ کی فراہمی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے لوگوں کو بڑا ریلیف مل رہا ہے۔میرپور شہر کے علاوہ ڈڈیال،چکسواری،اسلام گڑھ اور جاتلاں سمیت دیگر بازاروں میں بھی مجسٹریٹ صاحبان کی باقاعدگی سے چیکنگ کے باعث پرائس کنٹرول پر مکمل عملدرآمد ہورہا ہے جہاں کئی کوئی دوکاندار پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے گزشتہ چار روز سے متعدد وکانداروں کو خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا اور ان کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول پر سو فیصد عملدرآمد کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کی مانیٹرنگ کے لیے ضلعی، تحصیل اور مختلف بازاروں میں شکایات سیل بھی قائم ہیں جہاں لوگ اپنی شکایات درج کرواتے ہیں جن پر فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔17, مارچ,2024ء) —ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یاسر ریاض کی ہدایات پر رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کے لیے مجسٹریٹ صاحبان کی پڑتال جاری۔تفصیلات کے مطابق میرپور شہر میں اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین خان،تحصیلدار عمران یوسف،چیف آفیسر بلدیہ مغیث ریاض،مجسٹریٹ بلدیہ زاہد مجید شیخ اور فوڈ انسپکٹر آصف ریاض نے شہر کے مختلف بازاروں میں پرائس کنٹرول کی چیکنگ کی،اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین اور تحصیلدار عمران یوسف نے ایف ون پرانی چونگی،چیف آفیسربلدیہ مغیث ریاض،مجسٹریٹ بلدیہ زاہد مجید شیخ اور فوڈ انسپکٹر آصف ریاض نے نانگی بازار سبزی منڈی اور دیگر مقامات کی پڑتال کی دوران پڑتال انھوں نے سبزی فروٹ دودھ دہی،گوشت،پکوڑے،سموسوں اور دیگر اشیاء کے معیار اور قیمتوں کی پڑتال کی اس موقع پر دوکانداروں کو ہدایات دی گئیں کہ وہ جملہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق گاہکوں کو فراہم کریں اور ریٹ لسٹیں مناسب جگہ پر آویزاں کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔17, مارچ,2024ء) — حکومت آزادکشمیرکے احکامات پر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور مضر صحت پانی سے بچانے کے لیے فوڈ کنٹرول اتھارٹی میرپور کے حکام کا پی سی آر ڈبلیو آر (PCRWR)لیبارٹریز اسلام آباد کے ذمہ داران کے ہمراہ مشترکہ تجزیاتی آپریشن۔میرپور شہر اور گرد و نواح میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام واٹر فلٹریشن پلانٹس، مقامی سطح پر تیار کیئے جانے والے منرل واٹر، شہر بھر موجود مختلف این جی اوز کی طرف سے لگائے گے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور مارکیٹوں میں فروخت کیے جانے والے مختلف برانڈز کے منرل واٹرز کے نمونہ جات حاصل کر کے بغرض تجزیہ لیبارٹری ارسال کر دیئے گئے۔فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کے نمونہ جات کی رپورٹ لیبارٹری سے موصول ہونے کے بعد پینے کے مضر صحت اجزا پر مشتمل پانی والے پلانٹس اور مختلف برانڈز کے منرل واٹرز کے بارے سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔17, مارچ,2024ء) — ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ضلع میرپور میں رمضان المبارک میں شہریوں کو ارزاں نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے اور صارفین کی پیدا شدہ شکایات کے ازالہ کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایات سیل قائم کردیا جو صارفین کی جانب سے شکایت کا فوری ازالہ کے لیے کارروائی کے لیے اقدامات کرے گا۔شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی شکایات جنرل شکایات کے بجائے خصوصی شکایت سیل میں دیں۔شکایت کنندہ اپنا واٹس اپ نمبر نام پتہ بھی تحریر کرے تاکہ اس کی شکایت کے ازالہ سے کی گئی کارروائی سے مطلع کیا جاسکے۔شکایت کنندہ اپنی شکایت جس دوکاندار تاجر کے خلاف کرنا چاہتا ہو اس کے بارے میں بھی مکمل ثبوت اور شہادت شکایت سیل کو ارسال کرے گا جس میں دکاندار،تاجر،ریٹرھی بان کے مقام تجارت کی نشاندہی بھی لازمی ہونی چاہیے۔شکایت کنندہ کی کارروائی کے دوران اصالتاً بھی طلب کیا جاسکتا ہے کہ تاکہ کوئی ابہام نہ رہے۔شکایت کنندگان کی جانب سے شکایت کے ازالہ کے لیے شکایت سیل کا عملہ درخواست فوری طور پر متعلقہ مجسٹریٹ کو بغرض کارروائی ارسال کریں گے جو اس پر تحقیقات کرتے ہوئے فوری کارروائی کرنے کے پابند ہوں گے۔شکایت سیل کے واٹس اپ نمبر 03495083082،03005136946ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔17, مارچ,2024ء) — اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ سید یاسر آفتاب گردیزی نے رمضان المبارک میں اسلام گڑھ اور ارد گرد بازاروں میں سبزی،فروٹ،گوشت دودھ دہی،گیس سیلنڈر،پکوڑے سموسوں،کھجوروں کے ریٹس اور معیار کی پڑتال کی۔دوران پڑتال انہوں نے دکانداروں کو ہدایات دیں کہ گاہکوں سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد ہر گز وصول نہ کیا جائے اس طرح کسی بھی اشیاء کے غیر معیاری اور ناقص ہونے پر بھی جرمانے اور سزائیں دی جاسکتی ہیں۔دکاندار حضرات کسی بھی اشیاء کی خود ساختہ کمی اور مہنگائی نہ ہونے دیں۔غریب لوگوں کے لئے جتنا بھی ہوسکے چیزوں میں کمی کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button