کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،15مارچ2024) جعلی مشروبات فیکٹری پر چھاپہ۔ پیپسی کولا۔سیون اپ۔وغیرہ کے ہزاروں ڈھکن۔خالی بوتلیں اور دیگر سامان برآمد۔مال سپلائی کے لیئے استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔ کہوٹہ شہر کوٹلی لنک روڈ میں کئی گھنٹے انتظار کے بعد پولیس نے تالے توڑ کر محکمہ فوڈ کی ٹیم کے ساتھ اندر جاکر آپریشن کیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کے ہمراہ۔محکمہ فوڈ کی ٹیم کا چھاپہ۔بااثر سیاسی مقامی شخصیات کی پشت پناہی سے کہوٹہ میں مافیا سرگرم۔ محکمہ فوڈ پنجاب کی ٹیم اور پولیس انسپکٹر سردار عنصر نے کئی گھنٹے انتظار اور بار بار فون کرنے کے باوجود فیکٹری مالکان کے نہ آنے پر مین دروازے کے تالے شہریوں و تاجران کی موجودگی میں توڑ کر اندر کمروں میں داخل ہو گئے۔ اندر موجود لوڈر گاڑی پولیس نے قبضے میں لے لی۔ چھاپے کی اطلاع ملتے ہی قدآور سیاسی سفارشی شخصیات میدان میں کود پڑیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 15, 2024) — Raid on Fake Beverages Factory Unveils Thousands of Counterfeit Pepsi, Coca-Cola, Seven Up, and More; Empty Bottles and Other Equipment Seized. The police, along with a team from the Food Department, conducted an operation after breaking the locks at a fake beverages factory on Kotli Link Road in Kahuta city. After waiting for several hours, the police finally entered the premises with the team from the Food Department. The raid revealed the involvement of influential political and local figures in shielding the mafia in Kahuta. Despite repeated calls and hours of waiting, the factory owners did not show up, prompting the police and Punjab Food Department team, led by Inspector Sardar Anzar, to break the main gate and enter in the presence of citizens and traders. A loader vehicle found inside was also confiscated by the police. Upon receiving information about the raid, some influential political figures rushed to the scene.
یونین کونسل پنجاڑ کا سیکرٹری واجد بشیر بچی کا کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفیکیٹ بنانے کے بجائے دھمکیاں دینے لگا
Secretary of Union Council Panjar Wajid Bashir started threatening instead of making the computerized birth certificate
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2024) یونین کونسل پنجاڑ کا سیکرٹری واجد بشیر سائلین کیلئے دردسر بن گیا بچی کا کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفیکیٹ بنانے کے بجائے دھمکیاں دینے لگا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے آئے سائلین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی بچی کا کمپیوٹرائزڈ سرٹیفیکیٹ چاہیے تھا اور ہم پچھلے 10 دن سے راولپنڈی سے پنجاڑ دفتر میں چکر لگا لگا کر تھک گئے لیکن دفتر بند ہوتا ہے کسی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ دفتر تو مہینہ مہینہ بند رہتا ہے آپ اسے فون کر لیں ہم نے کسی سے فون نمبر لیا اور پچھلے کتنے دنوں لے کر فون کرتے ہیں تو ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے کبھی کہتا ہے سسٹم خراب ہے کبھی کہتا ہے سسٹم اٹھا کر گھر لے آیا ہوں جب ہم نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو شکایت کرنے کیلئے کہا تو بدتمیزی پر اتر آیا اور کہنے لگا کہ اسسٹنٹ کمشنر کیا کر لے گا ہماری ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی سے التماس ہے کہ متعلقہ سیکرٹری واجد بشیر کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے دھمکیاں دینے اور بدتمیزی کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے اور یونین کونسلز کے ملازمین کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ متعلقہ یونین کونسل میں دفتری اوقات کی پابندی کریں تا کہ دور دراز سے آئے سائلین کا بروقت کام ہو سکے نہ کہ سرکاری تنخوائیں لے کر دفتر جانے کے بجائے کہوٹہ شہر میں دن بھر سیر سپاٹا کریں
سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد کی والدہ ماجدہ قضائے الہی سے وفات پا گیں
Former Chairman Union Council Mator Raja Ishtiaq Ahmed’s mother passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2024) سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد کی والدہ ماجدہ قضائے الہی سے وفات پا گیں ہیں مرحومہ مائی جی کی نماز ے جنازہ ان کے آبائی گاؤں تھوہا خالصہ کے مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، سابق امیدوار برائےMPAراجہ ندیم احمد، چیئرمین راجہ ظفر بگہارو ی، کونسلر راجہ عرفان سرور، سابق امیدوار برائے ایم پی اے سردار طیفور اختر، سابق ناظم راجہ الیاس اختر،کرنل سعید جنجوعہ آف مٹور،حاجی راجہ غلام نبی، راجہ ابرار آف تھوہا،بینک منیجر راجہ اعجاز آف تھوہا،کونسلر خان طاہر آف بگہار شریف، راجہ طاہر آف مٹور، ہارون جنجوعہ کلر سیداں،راجہ اویس آف مٹور،سردار شاہد آف پلوٹ،صحافی کبیراحمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔
راجہ طارق پرویزممیام اور بنت راجہ اعظم کی طرف سے مستحق خاندانوں میں لاکھوں روپے گھریلو راشن کی تقسیم
Distribution of household ration to deserving families by Raja Tariq Pervez of mamyam and Bint Raja Azam
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2024) راجہ طارق پرویزممیام اور بنت راجہ اعظم کی طرف سے مستحق خاندانوں میں لاکھوں روپے گھریلو راشن کی تقسیم،گذشتہ پانچ سال سے جاری اس پروگرام سے اس ماہ مقدس میں کثیر تعداد میں غریب، یتیم، بیواہ اور مسکین مستعفید ہو رہے ہیں،جولیاں اٹھا کر راجہ طارق پرویزممیام، بنت راجہ اعظم ان کے معاونین راجہ عدیل طارق یو کے،راجہ عقیل طارق یو اے ای،راجہ نبیل طارق چائنہ کا دوعاہیں،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ممیام مارکیٹ میں راجہ راحیل طارق، راجہ سجیل طارق،یاسر منہاس کی سر پرستی میں ایک چھوٹی سی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں گذشتہ کئی سالوں سے جاری مستحق افراد میں فری راشن تقسیم کا بہترین سلسلہ جاری و ساری رکھتے ہوئے مستحق خاندانوں میں لاکھوں روپے گھریلو راشن کی تقسیم کی گئی،فری راشن راجہ طارق پرویزممیام اور بنت راجہ اعظم کی طرف سے دیا گیا جبکہ ان کے ساتھ راجہ عدیل طارق یو کے،راجہ عقیل طارق یو اے ای،راجہ نبیل طارق چائنہ نے خصوصی تعاون کیا گیا،تقریب میں راجہ خالد محمود ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول باغ جمیری، سابق ممبر ضلعی زکوۃ کمیٹی راجہ بابو ظفر اقبال، راجہ شجاع جنجوعہ،حاجی اورنگزیب، معروف سوشل میڈیا ایکٹیو راجہ آصف محمود اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی۔
شوکت محمود بھٹی کی راجہ ندیم احمدکی رہائش گاہ آمد
Former MPA Shaukat Mehmood Bhatti’s arrival at the residence of former candidate for MPA Raja Nadeem Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2024) سابقMPAشوکت محمود بھٹی کی سابق امیدوار برائے MPAراجہ ندیم احمدکی رہائش گاہ آمد،پیدائش پر مبارکبا د پیش کی،راجہ ندیم احمدنے شوکت محمود بھٹی،کیپٹن عبدالمعروف،خرم بھٹی، اور دیگر سیاسی شخصیات کا شکریہ ادا کیا تفصیل کے مطابق سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ ندیم احمد کے ہاں گذشتہ روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر ان کے دوستوں،عزیزو ں نے گھر جا کر مبارکباد پیش کی گذشتہ روز ان کے قریبی دوست سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و سابق امیدوار برائے ایم این اے شوکت محمود بھٹی، بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت کیپٹن عبدالمعروف،نوجوان سیاسی شخصیت خرم وحید بھٹی،کونسلر سردار ظفر، کونسلر راجہ امداد حسین،چوہدری اسرار، حاجی زاہد محمود،صحافی ندیم چوہان،صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور بیٹے کے لیے صحت یابی والی لمبی زندگی کی دعا دی۔
کہوٹہ پاسپورٹ آفس رشوت کا گڑھ بن چکا ہے تمام کام سفارش اور پیسوں کے بغیر کرانا تقریبا ناممکن ہو گیا ہے
Kahuta passport office has become a hotbed of bribery and it is almost impossible to get all the work done without recommendation and money
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مارچ2024) کہوٹہ پاسپورٹ آفس رشوت کا گڑھ بن چکا ہے تمام کام سفارش اور پیسوں کے بغیر کرانا تقریبا ناممکن ہو گیا ہے،اعلیٰ حکام نوٹس لیں،تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی یونین کونسل پنجاڑ کے صدر فاروق عباسی سوڑ آف سوڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں گذشتہ روز قبل کہوٹہ پاسپورٹ آفس میں گیا تو میں نے دیکھا کہ سکیورٹی گارڈ کے ذریعے کچھ لوگ بغیر نمبر کے کاغذات جمع کروائیں اور 10منٹ میں وہ اپنا کام کراکے نکل جائیں نمبر پر بیٹھے لوگوں کا دو گھنٹے انتظار کے بعد نمبر آئے اور گارڈ لوگوں سے بدتمیز بھی کرے میں نے غور کیا تو دیکھا کہ فارم پر کرنے والا لوگوں سے کچھ تہیہ کرے اور پھر گارڈ کو اشارہ کرے اور پھر سیکورٹی گارڈ اس بندے کو ساتھ لے جائے اور کاغذات جمع کروائے انہوں نے کہا کہ میں آفس کے باہر سخت گرمی تپتی دھوپ میں کھڑا ہو گیا کہ کوئی ٹھوس ثبوت میرے ہاتھ لگے میرا پسینہ تو خوب نکلا لیکن گارڈ کو میں نے پیسے لیتے ہوئے پکڑ لیا اور پھر میں آفس کے اندر چلا گیا اور عملے سے کہا کہ آپ سب حرام کھاتے ہو یہ پبلک آفس نہیں آپ لوگوں نے رشوت اور حرام خوری کا اڈہ بنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے عام لوگ پورا پورا دن انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن یقین کریں عملے میں کسی کو ہمت نہیں ہوئی میری طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی وہاں لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا سب نے سنا اور بہت سی خواتین نے مجھے کہا کہ یہ گارڈ خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کرتا ہے آپ بلکل ٹھیک کیا ان کے ساتھ لکھنے کا مقصد نوجوانوں کو برائی کے خلاف اکھٹے ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے میری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اکٹھے ہو جاؤ میں بھی آپ کے ساتھ ہوں ہر ظلم کے خلاف اکھٹے ہو کر لڑیں گے۔
مشروبات کی جعلی فیکٹری کے مالکان اور سر پرستوں کے نام ھی نہیں لکھے۔ یقیننا حاجی ھوں گے۔مسجد اور زکوات کمیٹی کے ممبر ھوں گے۔ صدقہ خیرات بھی کرتے ھوں گے۔بھلے معزز شخص ھوں گے۔خاندانی آدمی بلکہ۔۔ ھسب نسب بھی شاندار ھی ھو گا۔
امیدوار براۓ ایم پی اے اور ایم این کون سے خطابات یا عہدے ھیں۔ الیکشن ختم امیدواری ختم۔ادھر ایک واری درخواست ڈال دو اور ساری عمر ذکر کرو سابقہ امیدوار براۓ ایم این اے ایم پی اے وگیرہ وغیرہ۔
مشروبات کی جعلی فیکٹری کے مالکان اور سر پرستوں کے نام ھی نہیں لکھے۔ یقیننا حاجی ھوں گے۔مسجد اور زکوات کمیٹی کے ممبر ھوں گے۔ صدقہ خیرات بھی کرتے ھوں گے۔بھلے معزز شخص ھوں گے۔خاندانی آدمی بلکہ۔۔ ھسب نسب بھی شاندار ھی ھو گا۔
امیدوار براۓ ایم پی اے اور ایم این کون سے خطابات یا عہدے ھیں۔ الیکشن ختم امیدواری ختم۔ادھر ایک واری درخواست ڈال دو اور ساری عمر ذکر کرو سابقہ امیدوار براۓ ایم این اے ایم پی اے وگیرہ وغیرہ۔