DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: 23rd Grand Annual Milad Mustafa Conference held at Sufi Muhammad Yaqoob Shaheed House Faizpur Sharif
صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف میں منعقدہ 23 ویں عظیم الشان سالانہ میلاد مصطفے ﷺ کانفرنس

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔20, فروری,2024ء) —آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت علامہ مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی نے کہاہے کہ اتباع رسو لﷺ میں دنیااورآخرت کی کامیابی پنہاں ہے محبت رسو لﷺ کادعوی کرنے والوں کومحص زبان سے دعوی نہیں کرناچاہیے بلکہ اسے اپنے اوپرلاگوکرکے عمل سے اس کا عملی اظہارکرناچاہیے محبت رسول ﷺ کاجوتقاضا ہے اس پرپورا پورا اترناچاہیے اسلام ہماری پارٹی ہے اسلام سے بڑھ کرکوئی پارٹی نہیں ہے مجاہدملت صوفی محمدیعقو ب شہید کے فرزندان چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ اورچودھری مجیب الرحمن بڑے خوش نصیب ہیں کہ اپنے والدگرامی کامشن جاری رکھے ہوئے ہیں اورہرسال اپنے والدمحترم صوفی محمدیعقو ب شہید اورچھوٹے بھائی شہزادہ چودھری محمدشفیق الرحمن مرحوم اور ملت اسلامیہ کے جمیع مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفے ﷺ کانفرنس کااہتمام کرتے ہیں صوفی محمد یعقوب شہید کے سینے میں جومحبت رسول ﷺ تھی وہ ان کے سینوں میں بھی نمایاں طورپرنظرآتی ہے اللہ تعالی اسے قائم دائم رکھے انہوں ان خیالات کااظہار صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف میں منعقدہ 23 ویں عظیم الشان سالانہ میلاد مصطفے ﷺ کانفرنس کے بڑے اجتماع سے بحیثیت صدر کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیاہے محفل کے میزبان چودھری محمد خلیق الزمان ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیاہے اورکہا کہ آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے مشائخ عظام کافیضان ڈیڑھ صدی سے زائدعرصہ سے اندرون وبیران ملک جاری ہے لاتعداد بے راہ روی کاشکار انسانوں کوصراط مستقیم پرگامزن کیاہے دین اسلام کی تبلیغ واشاعت اوردرس وتدریس کاعظیم مشن قبلہ حضرت علامہ مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف جاری رکھے ہوئے ہیں پیر صاحب ہماری کانفرنس کی سرپرستی اورصدارت فرماتے ہیں جوان کی خصوصی شفقت ہے آستانہ عالیہ فیض پورشریف سے ہماری جوقدیم نسبت اورعقیدت ہے اس پرہمیں فخر ہے ایسی روحانی محافل کے انعقاد کامقصد آپ ﷺ سے محبت وعقیدت کااظہار ہے اورعالم اسلام کومحبت رسول ﷺ کاپیغام پہنچاناہے کہ آپ کی محبت ہمارے ایمان کی اساس ہے عالم اسلام آپ ﷺ کی آفاقی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکراپنے تمام مسائل ومصائب سے نجات حاصل کرسکتاہے امت مسلمہ جس نفاق کاشکار ہے اس نفاق کواتحاد واتفاق میں بدلنے کے لئے عالم اسلام متحدومنظم ہوسکتاہے اس کی واحدایک ہی صورت ہے کہ مسلمانوں کواسلام کے امن وآشتی بھائی چارے کے رشتے کومضبو ط کرناہوگا اورایک دوسرے کادرد محسوس کرناہوگا آج کل جومظالم غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پرڈھائے جارہے ہیں ان مظالم کااحساس اپنوں کوہے نہ بیگانوں کوہے کفر متحدہے عالم اسلام کے اندر اتحاد نہیں ہے فلسطین مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں اورمظلوم مسلمانوں کومظالم سے نجات دلانے اورکفار کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے مسلمانوں کوغیر ت ایمانی کامظاہرہ کرتے ہوئے میدان عمل میں آناہوگا اسی صورت میں امت مسلمہ طاغوتی طاقتوں کامقابلہ کرسکتی ہے ایسے ہی عظیم مقاصدکے حصول کے لئے اسی طرح کی مبارک اوربابرکت محافل کاانعقاد کیاجاتاہے جن سے امت مسلمہ کوخواب غفلت سے بیدار کیاجائے اور اس عظیم امت کوعظمت رفتہ کی بحالی کیلئے خبردار کیاجائے موجود ہ حالات کایہی تقاضاہے کہ امت مسلمہ متحدومنظم کواغیار کی سازشیں کوناکام بنائیں جو اسلام اورمسلمانوں کے دشمن اسرائیل بھارت اوردیگرممالک اوراقوام کررہی ہیں اس وقت امت مسلمہ کفر کے نرغے میں ہے امت کوبیدار ی کاثبوت دیناچاہیے موجودہ حالات میں مسلمانوں کاوجود دکھائی نہیں دے رہاجوایک المیہ ہے لمحہ فکریہ ہے کانفرنس کے اجتماع سے علامہ مولانا سراج الدین صدیقی خطیب راولپنڈی پاکستان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے سابق صدر چودھری کامران طارق ایڈووکیٹ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن پیرزادہ پروفیسر خواجہ خورشیداحمدچیئرمین ادارہ تعبیر میرپور جمیل احمدجمیل عبدالرزاق نیازی سمیت دیگرنے بھی خطاب کیاہے کانفرنس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا محمدالیاس عطاری نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی نامورنعت خوان حضرات احمدنعمان فاروقی اسدامانت علی جمیل احمدجمیل عبدالرزاق نیازی اور رومان علی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا نقابت کی ذمہ داریاں اللہ دتہ بسمل اورڈاکٹراشفاق احمدنے انجام دینے کی سعادت حاصل کی کانفرنس کے اجتماع میں چودھری قاسم مجید وزیر امور منگلاڈیم وہاؤسنگ اتھارٹی آزادکشمیر نے بطور خاص شرکت کی کانفرنس میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات وکلاء صحافیو ں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس بابرکت محفل کے کامیاب انعقاد کے لئے زبردست انتظامات کیے گئے بارش کے باوجود شرکاء نے آپﷺ سے اپنی انتہائی محبت وعقیدت کااظہار کیااوربہترین نظم وضبط کامظاہرہ کیاکانفرنس کے انتظامات وتیاریوں میں چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ کے فرزندان چودھری سمیع الحسن ایڈووکیٹ چودھری ابوالحسنات ایڈووکیٹ اور پروفیسر محمدمحمود کی نگرانی میں انتظامیہ کمیٹی نے بھرپور حصہ لیااوربھرپور کردار اداکیا جومبارک باد کے مستحق ہیں شرکاء کانفرنس نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرجملہ منتظمین کوخراج تحسین پیش کیاہے




